Tag: Kashmir

  • برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے۔ آزادی کے لیے برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حیرت لیڈر برہان وانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کرفیو نافذ ہے جس کے بعد مقبوضہ وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔


  • برہان وانی کا آج پہلا یوم شہادت ، ٹوئٹر پر "ٹربیوٹ ٹو برہان وانی” ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

    برہان وانی کا آج پہلا یوم شہادت ، ٹوئٹر پر "ٹربیوٹ ٹو برہان وانی” ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

    سری نگر : کشمیر کی آزادی کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان حریت کمانڈر برہان وانی کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، ٹوئٹر پر ٹربیوٹ ٹو برہان وانی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔

    شہید برہان وانی 19 ستمبر 1994 میں جموں کشمیر کے ایک گاؤں شریف آباد میں پیدا ہوئے ، برہان وانی نے صرف 15سال کی عمر میں گھر سے بھاگ کر تحریک آزادی کشمیر میں شرکت کا فیصلہ کیا اور ایک مسلح تنظیم میں شامل ہوگئے اور ایک سال بعد حزب المجاہدین میں شامل ہو گئے۔

    برہان وانی کے بھائی خالد وانی کو 2015 میں بھارتی فوجیوں نے ترال کے علاقے میں اس وقت ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، جب وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملنے جارہے تھے۔


    بڑے بھائی کی شہادت کے بعد برہان وانی نے کھل کر سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور بھارت کیخلاف مسلح جدوجہد کی راہ اپنانے کی بھرپور مہم چلائی، جس کے جواب درجنوں نوجوان بھارتی فوج کیخلاف اس مہم میں شامل ہونے لگے۔

    برہان وانی کو گزشتہ سال بھارتی فوجیوں نے کوکر ناگ قصبے کے بم ڈورہ گاؤں میں ایک تصادم کے دوران دو ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا تھا۔

    وانی کی شہادت کے بعد کشمیری مزاحمت کی تاریخ میں سب سے طویل ترین مظاہروں کا آغاز ہوا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایک سال میں 133 افراد ہلاک اور 20 ہزار زخمی ہوگئے، 1247 زخمی ایسے ہیں، جو پیلیٹس گنز کا نشانہ بنے اور اپنی بینائی سے محروم ہوگئے ، جبکہ 5ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت کےغاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی دہائیوں پرمحیط جدوجہد میں نئی روح پھونکے والے برہان مظفروانی شہید کو آج دنیا بھر کے لوگ خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پرلوگ شہید برہان کی کاوشوں کو سراہا رہے ہیں۔

    ٹوئٹر پر بائیس ہزار ٹوئٹس کے ساتھ ٹربیوٹ ٹوبرھان وانی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ ٹوئیٹرصارفین برہان کی تصاویر شیئر کرکے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

    ایک ٹوئٹ میں کہا گہا کہ برہان آج بھی زندہ ہے۔

    ایک اورٹوئٹ میں کہا گیا برہان کی قربانی اور جدوجہد کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

    ٹوئٹر پر برہان کی قربانی کو عوام قوم کی حیات قرار دے رہے ہیں جبکہ برہان کو جدوجہدکشمیر میں نئی روح پھونکنے والا بھی قراد دیا جارہا ہے، ٹوئیٹرصارفین برھان کی تصاویرشیئرکرکےخراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

  • نہتے کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے، دفتر خارجہ

    نہتے کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کرے۔

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں خصوصا کاکپورہ اور بہمانو میں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر کیمائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور گھر تباہ کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں علاقوں سے ملنے والے نوجوانوں کی لاشیں اس قدر جلی ہوئی ہیں کہ اُن کی شناخت تک ممکن نہیں جس سے تاثر مل رہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے لگے۔

    نفیس زکریا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرے اور اگر یہ چیز ثابت ہوجاتی ہے تو بھارت کو عالمی قوانین کا مرتکب قرار دیا جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


  • بڑی طاقتیں کشمیر اورفلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملیحہ لودھی

    بڑی طاقتیں کشمیر اورفلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بڑی طاقتیں کشمیر اورفلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے لندن کے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات سے انکار کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال نہیں ملتی ۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی ابلاغ عامہ نے بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑی طاقتیں کشمیر ، فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فلسطین اور کشمیر کے مسائل ایک ہی نوعیت کے ہیں، کشمیری، فلسطینی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، دونوں مسئلے پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کیوں نہ ہوا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کا نمایاں روڈ میپ وضع کیا گیا ہے ، سلامتی کونسل نےفلسطین کے2ریاستی حل  کیلئے مسلسل توثیق کی۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی فلسطین  کے مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت، خاتون شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت، خاتون شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے جبکہ وادی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کرتے ہوئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جنت جیسی نظیر وادی میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے کشمیر کی سرزمین کوخون سے نہلانے کی کوشش کی۔

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا تو بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

    پڑھیں: عید الفطر: مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ

    اطلاعات ہیں کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے، بھارتی فوج نے مظالم چھپانے کے لیے کشمیر میں موبائل فون ، انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی اور وادی میں کرفیوں نافذ کردیا۔ دوسری جانب کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے جون کے مہینے میں 37 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

  • عید الفطر: مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ

    عید الفطر: مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعرے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم عید کے روز بھی کم نہ ہوئے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے، مظاہرین پر شیلنگ اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق عید کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، سوپورا اور اننت ناگ میں عید الفطر کی نماز کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    قابض بھارتی فوجیوں سے کشمیریوں کے نعرے برداشت نہ ہوئے اور انہوں نے عید کے روز بھی نہتے لوگوں پر پیلٹ گنز سے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی۔ اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فوج نے حریت رہنماء بھی گھروں میں نظر بند ہیں، میر واعظ عمر فاروق نے عید کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مسلسل 8 سال ہوگئے بھارتی فوج مجھے عید کی نماز ادا کرنے سے روک رہی ہے، حکومت کا یہ اقدام انتہائی شرمناک ہے‘‘۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عید گاہ میں نماز کے لیے آنے والے نمازیوں نے آزادی کے نعرے لگائے۔

    واضح رہے گزشتہ برس حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں حالات کشیدہ ہیں، کشمیری نوجوان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف جب آوازِ حق بلند کیا گیا تھا تو بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا تھا جس کے باعث کئی لوگوں کی بنیائی شدید حد تک متاثر اور کئی کشمیری شہید بھی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘3کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘3کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کےبعد 2روزکےدوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں فائرنگ کر کے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد 2روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5تک جا پہنچی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزمقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید ہوگئےتھے۔ بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیاتھا۔


    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید


    بارہ مولا میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیاتھا۔ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ماہ صیام میں 30سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔


    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید


    واضح رہےکہ رواں ماہ 5جون کومقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےضلع باندی پور کے علاقے سنبل میں 4 نوجوان کشمیروں کو فائرنگ کرکےشہید کردیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

    وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔


  • بھارتی آرمی چیف کا بیان قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی آرمی چیف کا بیان قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھاتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو بطور ڈھال استعمال کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہوچکی۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا کشمیریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا بیان قابل مذمت اور ظالمانہ ہے، پاکستان ایسے بیان کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو ظالمانہ قرار دے دیا ہے، بھارت کے ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تحریک شروع ہوچکی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صورتحال پر توجہ مبذول کریں۔

    پڑھیں: مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال

    گمشدہ کرنل( ر) حبیب کے معاملے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ معلومات کو مدنظر رکھ کر بھارتی حکومت سے رابطہ کیا اور متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی اور بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس بھجوایا ہے،کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر نہتے کشمیری مظاہرین پر گولیاں برسائی جارہی ہیں اور وادی میں جزوی طور پر ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔