Tag: Kashmir

  • کشمیری شہری کو جیپ کے آگے باندھنے والے میجر کے لیے اعزازی میڈل

    کشمیری شہری کو جیپ کے آگے باندھنے والے میجر کے لیے اعزازی میڈل

    نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیری کو گاڑی کے آگے باندھنے والے میجر کو اعزازی میڈل سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی میجر نے نہتے کشمیری باشندے کو اپنی گاڑی کے آگے باندھ کر گھمایا تھا۔ اس واقعے کی تصویر دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور دنیا بھر کی جانب سے بھارتی فوج پر لعن طعن کی گئی۔

    اب بھارتی آرمی چیف نے میجر نتین گو گوئی کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اسے اعزازی میڈل سے نواز دیا ہے۔

    یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں 12 اپریل کو پیش آیا تھا جہاں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیاگیا ، ساتھ ساتھ جیپ سے اعلان بھی نشر کیا جاتا رہا کہ پتھر مارنے والوں کا ایسا حال ہوگا۔

    واقعے کے بعد بھارتی پولیس بھارتی فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، مقدمہ  ضلع بڈگام کے بیروا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، مقدمے میں  بھارتی فوج کی 53 راشٹریا رائفلز کو نامزد کیا گیا۔

    بھارتی میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم

     پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    بعدازاں بھارتی فوج کی جانب سے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی جس نے تحقیقات کے بعد میجر کو کلین چٹ دے دی اور اعلان کیا کہ کورٹ مارشل کا سوال پیدا نہیں ہوتا اور اب بھارتی آرمی چیف کی جانب سے مذکورہ میجر کو اعزازی میڈل سے نواز دیا گیا۔

  • بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسیہ اندرابی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات سے بھی نکل چکی ہے۔

    مشعل ملک کا ممتازکشمیری حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی حراست اور تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون رہنما کو کالے قانون کے تحت حراست میں لے کر تشدد کیاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور علاج نہ ہونے پر آسیہ اندرابی کی جان کو خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں اگر آسیہ اندرابی کوکچھ ہوا تو ان پر تشدد کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔

    مشعل ملک نے عالمی اداروں سے آسیہ اندرابی پر تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے چھلنی کیا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر علامی برادری اور خصوصآ اقوام متحدہ سخت ایکشن لے۔

    واضح رہے *دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کو گزشتہ ماہ بھی پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا* تاہم جلد ہی عوامی اور عالمی دباؤ کے باعث بھارت سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور حریت پسند رہنما کو رہا کردیا گیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر:  شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر: شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد ہوئی ، فوجی افسر کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش ملی، بھارتی افسر کو فائنگ کرکے ہلاک کیا گیا، لاش کی شناخت  لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام سے ہوئی۔

    مقتول افسر کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر پولیس کے مطابق گژشتہ روز فوجی افسرعمر فیاض کسی خاندانی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں اغواء کرلیا گیا، سینئر افسر نے حال ہی میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    وزیر مملکت  ہنس راج اہیر نے بھارتی فوجی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں تحقیقات میں کیا باہر آتا ہے پھر ایک بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک


    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جاری بھارتی مظالم میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف سوپور میں احتجاجی طلبا و طالبات پر فورسز نے تشدد کیا جس سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے طلبہ و طالبات بھارتی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    بھارتی فورسز کے طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن پر مختلف علاقوں کے اسکول اور کالجز کے طلبا اور طالبات سڑکوں پر آگئے۔

    احتجاجی طلبا پر قابض بھارتی فورسز نے تشدد کیا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    دوسری جانب شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے بھارتی فورسز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہے۔ بلا جواز کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملے میں افسر سمیت  3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر صبح سویرے حملہ مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن ایوش سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔

    حملے میں پانچ فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا  کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں  نے بھارتی فوجیوں پر حملے کے لیے بندوق اور دستی بموں کا استعمال کیا کسی  گروہ نے ابھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    واقعہ کے بعد وادی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے کیمپ کے اندر اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے


    اس سے قبل رواں سال فروری میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی جموں کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 2میجرز سمیت 7بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

  • کشمیری طالبات بھارتی فوج کے مد مقابل، پاکستان زندہ باد کے نعرے

    کشمیری طالبات بھارتی فوج کے مد مقابل، پاکستان زندہ باد کے نعرے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی پابندی کے بعد آزادی کے جذبے سے سرشار طالبات بھارتی فورسز کے مد مقابل آگئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف جہاں نوجوان، بزرگ اور خواتین بھی سراپا احتجاج ہیں وہیں اسکول کی معصوم طالبات بھی اپنی سرزمین کی حفاظت اور بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور اسکول یونیفارم میں ملبوس ان طالبات نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔

    آزادی کی جنگ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیرمیں اسکول اور کالج کی طالبات بھی بھارتی فوجیوں کےسامنے ڈٹ گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتی رہیں جس پر بھارتی فوج نے نہتی طالبات پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج کی ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی طالبات زخمی ہونے کی باوجود اسلحہ سے لیس بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں اور بھارتی فوج کی گولی کا جواب پتھر سے دیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ایک کالج میں طالب علموں کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا اس موقع پر طلبا کے پاکستان زندہا باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

  • کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمانے والے میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم

    کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمانے والے میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل پر بھارتی عدالت کو بھی ہوش آگیا، نہتے کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر شہر میں گھمانے والے میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر شہر میں گھمانے والے میجر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے فوج کو بھی اپنی سطح پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے پر بھارتی پولیس کا اپنی فوج پر مقدمہ


    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کیخلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرادیا، مقدمہ  ضلع بڈگام کے بیروا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، مقدمے میں  بھارتی فوج کی 53راشٹریا رائفلز کو نامزد کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔

    گزشتہ ہفتےبھارتی فوج نے پتھروں سے بچنے کے لیے نہتے کشمیری کو جیپ کے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھمایا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت


    بھارتی فوجی نے ہجوم کے پتھراؤ سے بچنے کیلئے فاروق ڈار کو جیپ کے آگے باندھ کر یہ اعلان کیا تھا کہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔

    پولیس حکام نے اس معاملے کی تفتیش کے احکامات دیے تھے اور کہا تھا کہ اگر ویڈیو کو صحیح پایا گيا تو فوج کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر کشمیری نوجوانوں کا غصہ جائز ہے۔

  • سرینگر: کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے پر بھارتی پولیس کا اپنی فوج پر مقدمہ

    سرینگر: کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے پر بھارتی پولیس کا اپنی فوج پر مقدمہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے اْگے باندھ کر انسانی ڈھال بنانے پر بھارتی پولیس نے ہی اپنی فوج کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کیخلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرادیا، مقدمہ  ضلع بڈگام کے بیروا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، مقدمے میں  بھارتی فوج کی 53راشٹریا رائفلز کو نامزد کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نوجوان کے اغوا اور اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بہن کے گھرجاتے ہوئے گرفتارکیا، آواز نکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی، کشمیری نوجوان


    اس سے قبل بھارتی فورسز کی جیپ سے باندھے والے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے بہن کے گھرجاتے ہوئے بلاقصور گرفتار کیا، ور ہراساں بھی کیا ، دس بارہ گاؤں گھمانے کے بعد چھوڑا جبکہ آوازنکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ کر مارچ کیا گیا تھا ، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سے بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت


    بھارتی فوجی نے ہجوم کے پتھراؤ سے بچنے کیلئے فاروق ڈار کو جیپ کے آگے باندھ کر یہ اعلان کیا تھا کہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔

    پولیس حکام نے اس معاملے کی تفتیش کے احکامات دیے تھے اور کہا تھا کہ اگر ویڈیو کو صحیح پایا گيا تو فوج کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر کشمیری نوجوانوں کا غصہ جائز ہے۔

    خیال رہے کہ ضلع بڈگام میں ہی انتخابات کے دوران پر امن مظاہرین پرفائرنگ کرکے 12 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جن میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمداور شبیر احمد شامل تھے ، اس موقع پر پلٹ گنوں اور آنسوگیس کا وحشیانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں2خواتین سمیت20مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بہن کے گھرجاتے ہوئے گرفتارکیا، آواز نکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی، کشمیری نوجوان

    بہن کے گھرجاتے ہوئے گرفتارکیا، آواز نکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی، کشمیری نوجوان

    سری نگر : گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جیپ سے باندھے والے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کا کہنا ہے بھارتی فورسزنے بلاقصور گرفتار کیا اور یہ دھمکی دی تھی کہ پتھرمارنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔

    تفصییلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جیپ سے باندھے گئے کشمیری نوجوان نے بھارتی ظلم کی داستان بیان کردی، کشمیری نوجوان کی شناخت فاروق ڈار کے نام سے ہوئی ، اسکا تعلق ضلع بڈگام سے ہے۔

    فاروق ڈار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بہن کے گھرجاتے ہوئے اغواکیا اور ہراساں بھی کیا ، دس بارہ گاؤں گھمانے کے بعد چھوڑا، بھارتی فوجیوں نے آوازنکالنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی تھے ۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت


    یاد رہے کہ گذشتہ روز سرینگر میں بھارت کی راشٹریہ رائفلزکے اہلکاروں نے لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کرگھمایا تھا اور یہ دھمکی دی تھی کہ پتھرمارنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔

    نوجوان کے ساتھ بدترین سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے  بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس دوران کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سڑکیں سنسان رہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ،12 کشمیری شہید


    اس سے قبل ضلع بڈگام میں انتخابات کے دوران پر امن مظاہرین پرفائرنگ کرکے 12 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، جن میں 15سالہ فیضان، محمد عباس، جان محمد راتھر، نصیر احمداور شبیر احمد شامل تھے ، اس موقع پر پلٹ گنوں اور آنسوگیس کا وحشیانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں2خواتین سمیت20مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

     

     

  • مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، مودی کشمیرکا قصائی ہے،نام نہاد انتخابی ڈھونگ جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی زیادتیاں دن بدن بڑھ رہی ہیں، کشمیریوں کا پاکستان سے بہت زیادہ پیار ہے، کشمیریوں کو پاکستان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، وانی نے کشمیر کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔

    مشال ملک نے کہا کہ پاکستان میں چلنے والی تحریکوں میں لاہور ہائی کورٹ بار کا کردار بڑا اہم رہا، وکلا سے گزارش ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں، کشمیر کشمیریوں کا حق ہے اور وہ ان کو ملنا چا ہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ انڈین آرمی کشمیر کے نہتے نوجوانوں پر سر عام تشدد میں مصروف ہے مودی کشمیرکا قصائی ہے، وادی میں عام کشمیریوں کو بنیادی حقوق میسر نہیں، میں پاکستانیوں خاص طور پر وکلاء کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں کہ کشمیر کا کیس لڑیں، میں سیاست نہیں کر رہی ،ہمارا مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہے۔


    مزید پڑھیں : مودی کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہوئے ہیں، مشال ملک


    انہوں نے بتایا کہ انڈین حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے بھارتی شہریوں کو کشمیر میں اراضی الاٹ کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو جموں کشمیر میں اراضی خریدنے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خواتین سے زیادتیاں کی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کو زدوکوب کیا جاتا ہے،  مودی کا کردار باعث شرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے۔

    مشال ملک  نے کہا کہ ہمارے تمام حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں، یاسین ملک پر ہر قسم کا تشدد کیا جا رہا ہے۔، کئی کئی ماہ کے لئے پانی بند کر دیا جاتا ہے، ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کر نے والے ڈاکٹروں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔

    کشمیریوں کو کب آزادی ملے گی جب ہم سب قبروں میں چلے جائیں گے، حریت رہنما بغیر کسی ہتھیار کے لڑ رہے ہیں۔