Tag: Kashmir

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، 3 فوجی مارے گئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، 3 فوجی مارے گئے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اخنور میں بھارتی فوج کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 2 بجے کیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ علی الصبح کیا گیا جس کے فوراً بعد کیمپ کی جانب مزید فوج کو بھیج دیا گیا۔

    حملہ آوروں کی تعداد فی الحال نامعلوم ہے تاہم ان کی فائرنگ سے اب تک 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واقعہ کے بعد وادی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے کیمپ کے اندر اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو نگروٹا میں بھی ایک آرمی کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 2 افسران سمیت 7 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری اہم فریق ہیں: وزیر اعظم

    مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری اہم فریق ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں واضح کر دیا کہ پاکستان کشمیر کی حق خودارادیت کی ہمیشہ اخلاقی، عملی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

    وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔

    مزید پڑھیں: ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو نئی زندگی بخشی، جبکہ برہان وانی کی شہادت سے نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال قبل کشمیریوں کو آزادی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ استصواب رائے سے ہی کشمیریوں کو حقوق دیے جا سکتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم، پارلیمنٹ اور حکومت اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مقبوضہ کشمیر کے لوگ اہم فریق ہیں۔

    کانفرنس سے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ینگ پارلیمنٹرینز کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: طلبا مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر

    انہوں نے بھی واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری طور پر بند کرے۔

    واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے سال 2016 میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے رکھے۔ بھارتی فوج نے 303 کشمیریوں کو شہید، 19 ہزار افراد کو زخمی جبکہ 12 ہزار 6 سو 4 افراد کو قید کیا۔

  • سال 2016 : بھارتی فوج نے 303 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

    سال 2016 : بھارتی فوج نے 303 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

    سری نگر : سال 2016 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا بد ترین تشدد جاری رہا، سال دو ہزار سولہ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی بربریت قائم رکھتے ہوئے سال 2016 میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے، کشمیرمیڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق انیس ہزار افراد بھارتی فورسز کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ بارہ ہزار چھ سو چارکو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

    سال دو ہزارسولہ میں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سال بھر میں تین سو تین کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیرمیڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے بیالیس نوجوانوں اور نو خواتین کو شہید کیا جبکہ انتالیس کشمیریوں کو دوران حراست بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید

    اپنا قانونی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے انیس ہزار گیارہ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھارتی مظالم پر احتجاج کرنے والے بارہ ہزار چھ سو چار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

  • طلباء مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر

    طلباء مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار اداکرے، طلباء کشمیر کے مسئلے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کرے گا۔

    مسعود خان نے برطانوی حکومت، ناروے اور دیگرممالک پرزور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کومسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کریں۔

    انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں۔

    خیال رہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اب تک سینکٹروں کشمیری بینائی سے محروم جبکہ سینکڑوں شہید بھی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد آزادی جلسہ

    مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد آزادی جلسہ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔ آج نماز جمعہ کے بعد آزادی جلسہ کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا پر ہیں۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی بے حسی برقرار ہے۔

    آزادی کے متوالے کشمیری ہر روز اپنے لہو سے آزادی کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرکے گلی کوچے بھارت مخالف اور آزادی کے نعروں سے گونج رہے ہیں۔

    گھر گھر تلاشی کے بہانے بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے۔

    وادی میں چار نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ فورسز کے مظاہرین پر تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ آج نماز جمعہ کے بعد آزادی جلسہ کیا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج آزادی مارچ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج آزادی مارچ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی تاحال برقرار ہے اور معمول کی زندگی مفلوج ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج آزادی مارچ کیا جائے گا۔ میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک مارچ کی قیادت کریں گے۔

    جنت نظیر وادی کشمیر بھارتی بربریت کے ہاتھوں لہو لہو ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز پر تالے اور ٹرانسپورٹ سے خالی سڑکوں پر بھارتی فوجیوں کا راج ہے۔

    بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مقبوضہ وادی میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر کے گلی کوچے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج رہے ہیں۔

    بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔ احتجاج 8 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 116 افراد اپنی جانیں ہار چکے ہیں۔

  • بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

    بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی سفیر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت جامع مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

    نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبد الباسط نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی خواہش ہے کہ معاملات آگے بڑھیں تاہم ہم صبر سے انتظار کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے سرد تعلقات میں کسی پیش رفت کا ہونا ممکن نہیں۔ اگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں تعلقات پر جمی برف نہیں پگھلتی تو پھر کسی اور موقع کا انتظار کرنا ہوگا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا۔

    پاکستانی فوج کو تیاری کے لیے وقت درکار نہیں، عبد الباسط *

    ان کا کہنا تھا کہ بظاہر بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آرہا۔

    عبد الباسط نے انٹرویو میں مزید کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے چل رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں کی صورتحال نے معاملات کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات سے قبل ایل او سی پر فائرنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیئے۔

  • سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک ایک بار پھر گرفتار

    سری نگر : بھارتی فوج نے ایک بار پھر حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے، کشمیری رہنما کو شوپیاں کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت کابازار گرم کرتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو شوپیاں کے علاقے سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور اب تک اُن کے اہل ِ خانہ اور وکلاء کو گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

    شدید علیل یاسین ملک کی گرفتاری پر اہلِ خانہ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریت رہنما یاسین ملک کو اپنی حراست میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

    واضح رہے کہ یٰسین ملک کو جولائی کے مہینے میں برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کا رابطہ کسی سے نہ ہو سکا تھا تا ہم ایک ماہ قبل اچانک طبیعت بگڑنے پر بھارتی پولیس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں غلط انجکشن لگنے کے باعث ان کا بازو سوج گیا تھا اور حالت مزید ابتر ہو گئی تھی۔

  • بھارت کشیدگی بڑھا کر مسئلہ کشیمر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سرتاج عزیز

    بھارت کشیدگی بڑھا کر مسئلہ کشیمر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشیدگی بڑھے اور دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے بہیمانہ تشدد سے توجہ ہٹ جائے۔

    قومی اسمبلی میں ایل او سی کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہر معاملے پر مذاکرات کرے گا بشرطیکہ کشمیر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہو۔

    مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ انمنٹ ہے کشمیریوں کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا ہے جب کہ آج ان ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات بھی کی جارہی ہے۔

    مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں اور اپنی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں،عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کو آگاہ کر رہا ہے،پوری امید ہے کہ ہماری کی گئی لابی کامیاب ہو گی اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 116 ہوگئی۔ مقبوضہ وادی میں آج یوم دعا منایا جائے گااور آزادی مارچ ہوگا۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیری آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر روز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری بھارتی جبر کے آگے ہار ماننے کو تیار نہیں۔

    باندی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری شہید کر دیے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

    اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےحق میں قرارداد منظور *

    وادی میں 140 دن سے کاروبار، تعلیم اور معمول کی زندگی سے محروم کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتطامیہ نے پہرے مزید سخت کر دیے۔

    حریت کانفرنس کی اپیل پر آج آزادی کے حصول کے لیے یوم دعا منایا جائے گا اور آزادی مارچ ہوگا۔ نمازجمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ خواتین کی احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت کانفرنس نے احتجاج میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے۔