Tag: Kashmir

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر تک توسیع

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر تک توسیع

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے بہیمانہ مظالم کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ گھر گھر تلاشی کے بہانے نہتے کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دو روز قبل باندی پورہ کے علاقے میں مزید 2 کشمیری نوجوان بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    وادی میں کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند جب کہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی اب تک بند ہے۔

    آزادی کے حصول کے لیے بھارت کی فوج کے سامنے سینہ تانے کھڑے کشمیریوں کے حوصلے تمام تر مظالم کے باوجود بلند ہیں۔ حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ جمعہ کو آزادی کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد میں حق خود ارادیت کو کشمیری عوام کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

    قرارداد پیش کرنے میں چین، ملائشیا، برازیل سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا۔ قرارداد کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی 193 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے منظوری دی جس میں مصر، ایران، نائیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

  • کشمیری پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں، راجا فاروق حیدر

    کشمیری پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں، راجا فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو اشتعال دلانا چاہتا ہے، جنگی جنون میں مبتلاء بھارت ایمبولینسس کو بھی نشانہ بنانے لگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی سے نکال کر دم لیں گے، ہم جہاں بیٹھے ہیں وہ پاکستان کی فصیل ہے اور کشمیری پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں۔

    راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت جنون میں بہت آگے نکل چکا ہے اور وہ پاکستان کو اشتعال دلانا چاہتا ہے، دوسری جنگ عظیم میں بھی کسی ایمبولینس کو نشانہ نہیں بنایا گیا مگر آج بھارتی فوج نے مریض منتقل کرنے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

    پڑھیں: بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ ،9شہری شہید

    خیال رہے کہ آج صبح بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں ڈھڈیال کے قریب مسافر کوچ پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں 9 عام شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے تھے جبکہ جنونی فوجیوں نے زخمیوں کے لیے بلائی گئی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136 واں روز، 2 مزید نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136 واں روز، 2 مزید نوجوان شہید

    سرینگر: بھارتی فوج نے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ جنت نظیر وادی میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے۔ 136 ویں روز بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ گزشتہ روز باندی پورہ کے علاقے میں مزید 2 کشمیری نوجوان بھارتی ظلم کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند جب کہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی اب تک بند ہے۔

    جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج *

    حریت کانفرنس کی اپیل پر 24 نومبر تک ہڑتال میں توسیع کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد میں حق خود ارادیت کو کشمیری عوام کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

    قرارداد پیش کرنے میں چین، ملائشیا، برازیل سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا۔ قرارداد کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی 193 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے منظوری دی جس میں مصر، ایران، نائیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

  • کشمیر میں کرفیو کا 134واں روز، احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع

    کشمیر میں کرفیو کا 134واں روز، احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع

    سری نگر: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 134 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ حریت کانفرنس کی اپیل پرکٹھ پتلی انتظامیہ اوربھارتی فورسزکے مظالم کیخلاف احتجاج چوبیس نومبرتک بڑھا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    پڑھیں: سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج


    مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فورسز کی جانب سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیرکی ہنستی بستی وادی کو ویرانے میں تبدیل کردیا، غیراعلانیہ کرفیو،گھرگھرتلاشی اوربلاجوازگرفتاریوں نے کشمیریوں سے معمول کی زندگی چھین لی۔


    مزید پڑھیں: کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق


    بھارتی فورسزکے مظالم کے خلاف مقبوضہ وادی کی گلی گلی میں احتجاج جاری ہے،جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری آج بھی بھارتی فوجیوں کےسامنے سینہ سپرہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرفورسزکا تشدد متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ حریت رہنماؤں میرواعظ، یاسین ملک سمیت دیگرکشمیری رہنما گھروں میں نظربند یا پھر زیرحراست ہیں۔

  • کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق

    کشمیری پاکستانی پرچم بلند کرنے پر شہید ہورہے ہیں، سردار عتیق

    گوجرانوالہ: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں تنہا ہو چکی ہے، انڈیا سرحد پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کو شہری بنا کر پیش کررہا ہے، ہمارے حکمران مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دیتے مگر کشمیری ہر روز پاکستانی پرچم بلند کرنے پر جامِ شہادت نوش کررہے ہیں۔

    گوجرانوالہ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے حکمران مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہیں دے سکتے لیکن کشمیری ہر روز سری نگر میں پاکستانی پرچم بلند کر کے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔


    پڑھیں:  ’’ سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج ‘‘


    انہوں نے کہاکہ بھارت سیزفائر کی خلاف ورزی کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستانی فوج کو اخلاقی حمایت حاصل نہیں لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں تنہاء ہوچکی ہے۔

    سردار عتیق کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے لیکن بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کو شہری بنا کر کے پیش کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ مسلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جس کا جلد ازجلد حل ہونا چاہیے۔


    مزید پڑھیں: ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آج یوم استقلال منایا جارہاہے ‘‘


    آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران اتنی ہمت نہیں رکھتے کہ مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں، ہم مسئلہ کشمیر پر بہتری کے خواہش مند ہیں۔
  • مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کا 129 واں روز، 14 نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کا 129 واں روز، 14 نوجوان گرفتار

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی 129 ویں روز بھی برقرار ہے۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 14 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری پر سراپا احتجاج مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

    کشمیری عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ وادی کے باسیوں کی زندگی اجیرن کردی۔

    بھارتی فورسز گھر گھر تلاشی کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے لیکن انسانی حقوق کے عالمی علمبردارخاموش ہیں۔ بھارتی فورسز نے تلاشی کے دوران 14 نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

    بھارت کے مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں احتجاج بھی مستقل جاری ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ کی قید میں دختر ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ کشمیری رہنماؤں نے آسیہ اندرابی کا علاج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف 17 نومبر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا کی ثالثی کا منتظر ہے۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے بیانات پالیسیوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ امریکا اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر امریکا کی ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے کشمیر کا مسئلہ رکھا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

    مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

    سر نگر : چند روز قبل ہی بھارتی قید سے رہائی پانے والے معروف حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے دوسری جانب  میر واعظ عمر فاروق کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر بھارتی فوج نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  ہے اور اب تک اُن کے اہل ِ خانہ اور وکلاء کو گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے شدید علیل یاسین ملک کی گرفتاری پر اہلِ خانہ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق : کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    واضح رہے ممتاز حریت پسند رہنما یسین ملک کو جولائی کے مہینے میں برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کا رابطہ کسی سے نہ ہو سکا تھا تا ہم ایک ماہ قبل اچانک طبیعت بگڑنے پر بھارت پولیس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں غلط انجیکشن لگنے کے باعث ان کا بازو سوج گیا تھا اور حالت مزید ابتر ہو گئی تھی۔

    یہ پڑھیے :حریت پسند کشمیر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی گرفتار

    کچھ عرصے اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اُن کی طبیعت کچھ بہتر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا،رہائی کے بعد دیگر حریت پسند رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک سے ملاقات کی تھی،ملاقات کے دوران تحریکِ آزادی کشمیر میں تیزی لانے لیے نئی حکمتِ عملی کا تعین طے اور نئے اہداف کا تعین کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیے : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    قابض بھارتی فوج حریت پسندوں کی یکجہتی اور تحریکِ آزادی کشمیر کی مشترکہ جدو جہد کے عزم سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور علالت کے باعث رہا کیے گئے یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار جب کہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائندنگ کمیشن بھیجے، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائندنگ کمیشن بھیجے، ملیحہ لودھی

    نیویارک : پاکستان نے اقوم متحدہ سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کی تحقیقات کے لیے وفد بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مظالم اور ظلم و بربریت کو مانیٹر کرنے کے لیے انسانی حقوق کی خالف ورزی سے متعلق حقائق جاننے والے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے تا کہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔

    یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ا نسانی حقوق کے کمشنر زید راعد الحسین سے نیویارک میں ہونے والی ایک ملاقات میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی کو حقائق جاننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جانچنے کے لیے آزاد کشمیر تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے جب کہ بھارت نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اجازت نہ دے کر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے کیے جا رہے مظالم کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اپنی ملاقات میں ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید راعد الحسین کی جانب سے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جانچنے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کنیشن بھیجنے کے لیے بالترتیب پاکستان اور بھارت سے رسائی چاہی تھی۔

    پاکستان نے آزاد کشمیر میں قوام متحدہ کے کمیشن کو رسائی دینے کی یقین دہانی کرادی تھی تا ہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے سے انکار کردیا تھا۔

  • کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست زہر دیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریں پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، یاسین ملک کو دوران علاج دو مرتبہ زہر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کو دوران حراست دو با زہر دیا گیا جس ان کی حالت غیر ہوئی۔

    اس کے علاوہ بھارتی فوج نے سولہ سالہ کشمیری نوجوان قیصر صوفی کو تشدد کرکے شہید کردیا، قیصر صوفی پر انتہائی بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

    آج جب شہید کا جنازہ لے جایا جا رہا تھا اس پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران حراست قیصر صوفی نامی نوجوان کو بھی زہر دیا گیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کے مطالم اور جرائم فوری طور پر روکے جائیں۔

  • بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے،ہائی کمشنر ابنِ عباس

    بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے،ہائی کمشنر ابنِ عباس

    لندن : برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ بھی اپنا کردارا دا کر رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور بنیادی انسانی حقوق سے روح گردانی کے عمل سے ہر شخص واقف ہے۔

    قابض بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عالمی برادری کوبھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر میں جاری مظالم ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے اے آر وائی کے نمائندے محمد صلاح الدین کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھارہی ہے اور اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار بھی ادا کر رہی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم بھارت کے دورے پر جارہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ برطانوی وزیر اعظم دورہ بھارت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے حوالے سے بھی آواز بلند کریں گے۔

    ہائی کمشنر سید ا بن عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے برطانیہ میں ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹرین سے بھی ملاقاتیں کرکے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا گیا ہے۔