Tag: Kashmir

  • بھارتی فورسزکی عید کے دن کشمیریوں پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    بھارتی فورسزکی عید کے دن کشمیریوں پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں عید کی خوشیاں بھی بھارتی فورسز برداشت نہ کرسکی اور نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج کرکےعید کا تحفہ دیا۔

    سری نگرمیں کشمیر ی رہنماوں کی نظر بندی کی خلاف کشمیریوں نے ریلی نکالی تو بھارتی پولیس ٹوٹ پڑی ،پولیس نے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے شیلنگ بھی شروع کردی۔

    کشمیریوں نے بھی بھارتی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرادیا۔

    بھارتی فورسز نے عید کےموقع پر کشمیری رہنما علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق سمیت کشمیریوں رہنماوں کو نظربند کر رکھا ہے ان رہنماوں کو نماز عید ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

  • بھارت کشمیر میں دہشتگردوں کو فنڈ جاری کرتا ہے،  را کے سابق چیف کا انکشاف

    بھارت کشمیر میں دہشتگردوں کو فنڈ جاری کرتا ہے، را کے سابق چیف کا انکشاف

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی ایجنسی کشمیر میں کئی اہم سیاسی رہنماوں کو پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی سے مقابلہ کرنے کے لئے فنڈ جاری کرتی ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی حکومت اکثر فضائی کرایوں، طبی علاج اور عمومی دیکھ بھال کے لئے سید علی شاہ گیلانی جیسے سخت علیحدگی پسندوں کی معاونت کرتی ہے۔

    انکشافات کرتے ہوئے را کے سابق چیف کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سید صلح الدین میرے ساتھ رابطے میں تھا اور پاکستان چھوڑ کر بھارت آنا چاہتا تھا۔

    مزید انہوں نے بتایا کہ بھارتی کشمیر میں دفاع کے شدت پسند خریدے گئے جبکہ یہ بتایا گیا تھا کہ عسکریت پسند اور علیحدگی پسند دونوں آئی ایس آئی کو معاملات میں اُلجھا کے رکھیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق را کے سابق چیف اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ امرتسر ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو اغواء سے بچانے کے لئے کرائسس مینجمنٹ گروپ مکمل طور پر ناکام رہا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور کوئی بھی طیارے کے بارے میں فیصلہ کرنے پر تیار نہیں تھا، بھارتی حکام کی نااہلی کے باعث ہائی جیکرزطیارے کوآرام سے قندھار لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

    دلت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بھارت نے طیارے کے ایک سوپچپن مسافروں کی رہائی کے بدلے تین دہشت گردوں کو رہا کرنے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔

  • کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    کشمیرمیں’’ پاکستانی پرچم لہرانے والوں کوگولی مارنی چاہیئے، بھارتی لیڈر

    راج کوٹ: بھارت کی جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنماء پروین توگاڑیا نے شدت پسندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو سینے میں گولی ماردینی چاہیئے۔

    انہوں نے یونین گورنمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کی حمایت کے نظریات رکھنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال نہیں کررہی۔

    ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرائے جارہے ہیں اس پرتشویش ہے پاکستان کے حق مین نعرے لگانے والوں اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کے سینے میں گولی مارنی چاہیئے۔

    انہوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو لگام ڈالنے کے لئے اطمینان بخش اقدامات نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف کسی قسم کا سخت قدم نہیں اٹھایا جارہا اسی وجہ سے ان کے حوصلے روز بروزبلند ہوتے جارہے ہیں۔

  • پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا،  جنرل راحیل شریف

    پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں میں بامقصد اور نتیجہ خیز کارروائیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

    جبکہ سول اور فوجی قیادت کے مابین بڑھتا ہوا تعاون اور روابط ان کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کلیدی ثابت ہوگا ۔

    مستقبل کی جنگی حکمت عملی اور طریقوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کا طریقہ کار بدل رہاہے جبکہ ہمارا دشمن دہشت گردوں کی مدد کرکے ملک کو تنازعات میں الجھا کر عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پاکستان کسی ریاست کے خلاف پراکسی وار نہیں لڑرہا اور نہ ہی کسی کو پاکستان کے خلاف پراکسی کا استعمال کرنے دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

    پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ، اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فوری حل چاہتا ہے ۔

  • جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    کراچی : جیو نیوز کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو الگ کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے پاکستان کےبجائے بھارت سے وابستگی رکھتے ہیں۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جیو نیوز سے اس معاملے پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی وابستگی پاکستان کےبجائےبھارت سےہے۔

    کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے الگ کرنا سازش ہی ہوسکتی ہے وہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو سیکولر ذہن کے ہیں ان کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں۔

    ذاتی اغراض کی وجہ سے وہ پاکستان کے وجودکو برداشت نہیں کرتے، جس مقصد کیلئے پاکستان وجودمیں آیا،اس سےبھی انھیں کوئی دلچسپی نہیں، کشمیر کے لوگ67سال سے ایک عذاب میں مبتلا ہیں، قابض بھارت نے ان سے سب کچھ چھین رہا ہے، ان لوگوں کو کشمیریوں سےکوئی محبت یا وابستگی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد  الطاف حسین نے اس معاملے پر جیو نیوز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے یقیناً دیگر پاکستانیوں کو بھی دکھ ہوا ہوگا، کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد موجود ہے اس قرارداد کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیریوں کا خون شامل ہے، جیونیوز اپنے اس عمل کی فوری معافی مانگے یہ ایک نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔

  • جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری،  پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری، پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    کراچی : جیو نیوز جو ملک دشمنی کی اپنی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے ، گذشتہ روز اس کے پروگرام آج شاہزیب خا نزادہ کے ساتھ میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو خا رج کر دیا گیا۔

    ایک جا نب مجا ہدین مقبو ضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعرے اور پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستانی نیوز چینل جیو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈا لنے کی اپنی سی کا وشوں میں مصروف ہے۔

    گذشتہ روز جیو نیوز کے پر وگرام آج شاہزیب خا نزادہ کےساتھ میں پاکستان کا جو نقشہ پیش کیا گیا اس میں پاکستان کی شہ رگ کشمیر مو جود نہیں تھا۔

    جیو نیوز جو ما ضی میں مقتدرہ قومی ادارے کے سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانے اور تو ہین اہل بیت جیسی شرمنا ک حرکتوں میں ملو ث رہا ،اب کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے خا رج کر نے کی سازش کر رہا ہے ۔

    ما ضی میں جیو کی جانب پھیلا یا جا نا والا شر انگیز پر وپیگنڈہ اوراب شا ہ زیب خا نزادہ کے پروگرام میں کشمیر کی پاکستانی نقشے سے علیحدگی اس سازش کا تسلسل معلوم ہو تی ہے۔

    لیکن نہ ما ضی میں عوام جیو نیوز کے مذموم پر وپیگنڈے سے متاثر ہو ئے تھے اور نہ ہی اب، عوام اس جھانسے میں آئیں گے۔


    Geo again creates controversy with "anti… by arynews

     

  • پاکستانی پرچم لہرانا جرم، بھارت پولیس کشمیریوں پرٹوٹ پڑی

    پاکستانی پرچم لہرانا جرم، بھارت پولیس کشمیریوں پرٹوٹ پڑی

    سری نگر: حریت کانفرنس کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں بھارتی پولیس شرکاء پرٹوٹ پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرمیں نکالی جانے والی ریلی پربھارتی پولیس نے بد ترین لاٹھی چارج اورشیلنگ کی۔

    یہ ریلی حریت کانفرنس کے رہنماء میر واعظ فاروق کی برسی کے موقع پر نکالی گئی تھی۔

    ریلی میں شرکاء کا پاکستانی پرچم لہرانا بھارتی پولیس سے برداشت نہ ہوسکا اور ریلی پر لاٹھی چارج کرکے شرکاء کو تتربترکردیا۔

  • سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کےلیےعلیحدہ بستی بسانےکےخلاف سرینگرمیں پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں،بھارتی حکومت کی جانب سےمقبوضہ وادی میں ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف دارالحکومت سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا۔

    یہ مظاہرہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی جانب سے کیا گیاہےجس کی قیادت پارٹی کےسربراہ یاسین ملک نے کی، پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا۔

    کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی کےقیام سےہندوئوں اور مسلمانوں میں فاصلے بڑھیں گے،اسی لیےہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

  • پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات: مالاکنڈ ڈیویژن کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے، جن کے سبب عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے جن میں سوات، مینگورہ اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں ان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے سبب مقامی آبادی خوف میں مبتلا ہوگئی اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    پاکستانی علاقوں میں آنے والا یہ زلزلہ دراصل نیپال میں آنے والے اس ہولناک زلزلے کے آفٹر شاکس کا حصہ ہے جس کے سبب نیپال میں چار ہزار کے لگ بھگ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    واضح رہے کہ 2005 میں شمالی علاقہ جات کی وادی کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ملکی تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ آیا تھا جس میں نوے ہزار کے لگ بھگ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جب کہ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کونظر بند کردیا گیا

    مقبوضہ سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کونظر بند کردیا گیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نظر بند کردیا گیا ہے، علی گیلانی نے بدھ کو ایک ریلی کی قیادت کی تھی جس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اورپاکستانی پرچم لہرایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے، بدھ کو بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت سید علی گیلانی نے کی تھی جس میں پاکستان زندہ باداور گو انڈیا گو کے نعرے لگائے گئے اور نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا تھا۔

     جس پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا اور پاکستان کے خلاف زہر افشانی شروع کردی تھی، جس پر حریت رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا اور بھارتی پولیس نے حریت رہنما مسرت عالم سمیت متعدد ریلی میں شریک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔