Tag: Kashmir

  • شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

    بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

  • ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادئ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پوشکریری میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا تھا، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا گیا۔

    وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی بند کر دی گئیں، شوپیاں، پلوامہ، اور بارہ مولا میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بارہ مولا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گری کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا کے قصبے اڑی میں فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے اور گھر گھر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں جعلی مقابلے میں گولی مار کر شہید کیا۔

    جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلے بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکے ہیں، فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھاتے ہیں، انھیں لائن آف کنٹرول کے قریب لے جاتے ہیں اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے شہید نوجوانوں کو پاکستانی عسکریت پسند قرار دے دیتی ہے۔

    2000 کے پتھری بل فرضی انکاؤنٹر اور 2010 کے مچل فرضی انکاؤنٹر کے واقعات بھارتی فوج کے اس گھناؤنے عمل کی واضح مثالیں ہیں۔ ضلع اننت ناگ میں پتھری بل جعلی مقابلے نے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اس کیس کو بھارتی فوج نے تقریباً 14 سال بعد بند کر دیا۔

    سی بی آئی نے 2006 میں جعلی مقابلے میں 5 فوجیوں کو قصور وار ٹھہرایا، سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد کہا کہ ساتویں راشٹریہ رائفلز کے افسران بریگیڈیر اجے سکسینہ، لیفٹیننٹ کرنل برہیندر پرتاپ سنگھ، میجر سوربھ شرما، میجر امیت سکسینہ اور صوبیدار ادریس خاں نے جعلی مقابلے کا ڈراما رچاتے ہوئے 5 بے قصور شہریوں کو جنوبی کشمیر میں چٹی سنگھ پورہ میں سکھوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد قرار دیتے ہوئے گولیاں ماریں۔

  • مقبوضہ کشمیر: چند ماہ میں 25 لاکھ نئے ہندو ووٹرز کے اندراج کا بھارتی منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر: چند ماہ میں 25 لاکھ نئے ہندو ووٹرز کے اندراج کا بھارتی منصوبہ

    سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں چند ماہ میں 25 لاکھ نئے ہندو ووٹرز کے اندراج کا بھارتی منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھارتی گھناؤنا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بھارتی حکومت غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں 25 لاکھ نئے ہندو ووٹرز کا اندراج کرے گی۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام آبادیاتی تبدیلی اور آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان شروع کر دیا، جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار کے مطابق نومبر میں ہونے والے مقامی انتخابات سے قبل خطے میں 20 لاکھ سے زیادہ نئے رائے دہندگان کا اندراج متوقع ہے۔

    اس کے بعد ہندو ووٹروں کی کُل تعداد ایک تہائی سے زائد ہو جائے گی، اس وقت خطے کے موجودہ ووٹرز 76 لاکھ ہیں۔

    فاشسٹ مودی نے 2019 میں مقبوضہ وادی کی نیم خود مختاری چھینی تھی اورغیر کشمیریوں کو ووٹ ڈالنے اور وہاں زمین رکھنے یا خریدنے کی اجازت دینے کے لیے وفاقی آئین میں ترمیم کی تھی۔

    اب بھارتی حکومت کی نئی اسکیم سے ہندو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خرید سکیں گے۔

  • کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے

    کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے

    سرینگر: کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کو آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

    حریت قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، وادی بھر میں جگہ جگہ پوسٹرز لگا دیے گئے، جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

    بہادر کشمیری قابض بھارتی فوجیوں کو خاطر میں نہ لائے، ریاستی دہشت گردی کے باجود کشمیری بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو اس وقت تک یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے جب تک کہ انھیں حقیقی آزادی کا حق نہیں مل جاتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔

    لوگوں نے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور خطہ جموں کے کئی علاقوں میں 14 اگست کی آدھی رات کو پاکستان سے محبت کے اظہار میں پاکستانی پرچم لہرائے۔

  • یوم استحصال کشمیر، وادی میں ہڑتال، پاکستان کا حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    یوم استحصال کشمیر، وادی میں ہڑتال، پاکستان کا حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یک طرفہ اقدامات کے 3 سال مکمل ہو گئے، پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر پاکستان نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے، اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات ناقابل قبول قرار دیے۔

    حریت کانفرنس کی جانب سے آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت جموں و کشمیر میں زمینوں پر قبضے اور غیر کشمیریوں کی آباد کاری جیسے اقدامات کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا،بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے، اور خطے کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

    بلاول نے کہا 3 سال سے مقبوضہ وادی کے عوام آزادی اظہار، پر امن اجتماع سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عمل درآمد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔

  • بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا: وزیر اعظم

    کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم شہدا کشمیریوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے باوجود جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کشمیریوں کی ان قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے باوجود جدوجہد آزادی کا چراغ نسل در نسل جلائے رکھا۔

    خیال رہے کہ عید سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری رہی، ضلع گلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران صرف 24 گھنٹوں کے اندر 4 نوجوان شہید کردیے گئے۔

    بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا تھا۔

  • بھارتی فورسز نے سوپور اور پلوامہ میں بھی 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے

    بھارتی فورسز نے سوپور اور پلوامہ میں بھی 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے

    سوپور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع سوپور اور پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے سوپور قصبے کے علاقے طولیبل میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیا، آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔

    قابض بھارتی انتظامیہ نے پلوامہ میں بھی ایک جوان کو شہید کر دیا ہے، فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے، بھارتی پولیس کے ایک اعلیٰ اہل کار نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں بھی محاصرہ اور تلاشی آپریشن جاری ہے، دوسری جانب شوپیاں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    کپواڑا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید، تعداد 7 ہو گئی

    دریں اثنا، پولیس نے دی ریئل کشمیر نیوز کے فیس بک پیج کے ہینڈلر کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے لیے مقدمہ درج کر دیا ہے، ہینڈلر نے پوسٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ ایک گرفتار نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے چندیگام لولاب میں جعلی مقابلے میں جان سے مارا۔

  • لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، کنول شوذب

    لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، کنول شوذب

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ دوران کارکنان پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل رانا ثناءاللہ نے اپنی حرکتیں نہیں چھوڑیں۔

    کنول شوذب نے کہا کہ غنڈے نقاب پوش گلو بٹ جیسے لوگ پولیس کے بیچ میں موجود ہیں، جن کی جانب سے پی ٹی آئی کی گاڑیوں پر ڈنڈے اور پتھر برسائے جارہے ہیں۔

    Image

    تحریک انصاف کی مرکزی صدر ویمن ونگ نے کہا کہ اس وقت لاہور مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، دہشت گرد تنظیموں کا سہولت کار رانا ثناء اللہ نے ان کو پی ٹی آئی پر چھوڑ دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی طرح آرایس ایس اور مودی کے یار ن لیگ والے بھی اسی انتہا پسندی کے ساتھ پاکستان کے پرامن شہریوں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسا رہے ہیں

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی سرغنہ مریم جُھوٹی ہے جو عوام کو دھمکیاں لگا رہی تھی کہ سوچ کر نکلنا رانا ثنا وزیر داخلہ ہے۔