Tag: Kashmir

  • نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے: فواد چوہدری

    نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے: فواد چوہدری

    جہلم: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے یوم سیاہ کو متنازع بنانے کے لئے اسرائیلی طیارے کا شوشہ چھوڑا گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جہلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کشمیربہت جلد بھارت سے آزادی حاصل کر لے گا، اب زیادہ دیرتک کشمیری یوم سیاہ نہیں منائیں گے، ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں.

    [bs-quote quote=”
    کشمیریوں کے یوم سیاہ کو متنازع بنانے کے لئے اسرائیلی طیارے کا شوشہ چھوڑا گیا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوراسرائیل آپس میں پارٹنرہیں، کشمیریوں کے  یوم سیاہ اور پاک فوج کومتنازع بنانے کے لئے یہ خبر پھیلائی گئی.

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت نہ تو لیڈرشپ اورنہ نظریہ ہے، نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے، نوازشریف کا بیان کبھی بھارت کے خلاف نہیں آئے گا، کیوں کہ اس طرح ومودی ناراض ہو جائیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن یہی چاہتی ہے کہ ان کے مقدمات بند کر دیے جائیں، مگر ہم کسی کواین آرا نہیں دیں گے، نواز،زرداری اورمولاناکی سیاست ختم ہوچکی ہے.


    مزید پڑھیں: پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری


    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے لیے نہیں، اپنے قوم کے بچوں‌کے لیے دوست ممالک سے پیسے مانگ رہے تھے.

    ملک سےاربوں روپےلوٹ کرباہرمنتقل کیےگئے، لگ بھگ 24ہزارارب لوٹ باہرمنتقل ہوئے،  اگرہم نےان کااحتساب نہ کیاتوملک کانقصان ہوگا۔

  • جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا، جماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی: سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکے مسلمانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیرمارچ سے بھارت کو  واضح پیغام دے دیا گیا ہے.

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت پر واضح ہوگیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے. کشمیرکی آزادی تک ہم جدوجہدجاری رکھیں گے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیرآزادنہیں ہوجاتاجماعت اسلامی آرام سے نہیں بیٹھے گی، خون بہنے کے باوجود کشمیری جدوجہد کے لیے ڈٹے ہیں، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71 سال مکمل ہوچکے ہیں.


    مزید پڑھیں: آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے‘ وزیراعظم


    یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برعکس 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے۔

     صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71سال مکمل ، سیاسی رہنماؤں کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71سال مکمل ، سیاسی رہنماؤں کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    اسلام آباد :  مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو آج 71 سال مکمل ہوگئے، پاکستانی قیادت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتی رہی ہے، اس موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کشمیری عوام سے  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  ظلم و تشدد کی مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےغاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

    یوم سیاہ زیادہ عرصےنہیں منایاجائےگا،جلدیوم آزادی منایاجائےگا، فواد چوہدری

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کے 71 سال پورے ہونے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پیغام میں کہا کہ یوم سیاہ زیادہ عرصےنہیں منایاجائےگا،جلدیوم آزادی منایاجائےگا، کشمیر کی جدوجہد پر پاکستان خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان کے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھارت نےاہل کشمیرکوغلام بنانےکی کوشش کی، بھارت ریاستی عوام کی مرضی کےبغیرکشمیرمیں فوج داخل کی۔


    بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان

    یوم سیاہ کشمیر پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے پیغام میں کہا بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ہے، کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں، اقوام عالم مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام کی آواز بنیں۔


    مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایاجارہا ہے، امین علی گنڈا پور

    وفاقی وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے بیان میں کہا 27اکتوبرکوبھارت نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایاجارہا ہے، اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تصدیق کی۔


    بھارتی فوج کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کررہی ہے، وزیراعلی بلوچستان 

    مقبوضہ کشمیر  میں یوم سیاہ پر  وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں کہا  حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر حل کیا جاسکتا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کررہی ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔


    لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عبدالعلیم خان 

    مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کشمیر پر بھارتی جبر و استبداد ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت ہوش کےناخن لے،انسانی حقوق کی پاسداری کرنی ہوگی۔


     یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کےقبضے سے آزاد ہوگا، آصف زرداری 

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے 71سال پورے ہونے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سےآزادی کشمیریوں کا حق ہے، یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کےقبضے سے آزاد ہوگا، بھارت کے قبضے سے کشمیر کی آزادی بھٹو شہید کا مشن ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 روز میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    حریت قیادت کی کال پر جماز جمعہ کے بعد سری نگر سمیت وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • 27 اکتوبر کو بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

    27 اکتوبر کو بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے: وزیراعظم آزادکشمیر

    مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں، 27 اکتوبر کو بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے آگ وخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی نے قابض افواج کو کشمیریوں کے قتل کا ٹاسک دیا ہوا ہے، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، طلبہ، بچے اور خواتین تک بھارتی مظالم سے محفوظ نہیں ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج گھروں کو جلا رہی ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، اقوام عالم نوٹس لے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    اسلام آباد:‌ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے، ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب میں کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے قومی اتفاق رائے موجود ہے، سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر سب متفق ہیں اور رہیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں، او آئی سی میں بھی کشمیر کے معاملے پرمؤثر نشست ہوئی، ترک، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے مؤثرموقف پیش کیا، کشمیرپر پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام یادوسری رائے نہیں.


    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیر خارجہ


    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تقسیم کے بنیادی اصول کے مطابق کشمیربھارت کا حصہ نہیں بنتا، طے ہوا تھا مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے.

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپردو جنگیں ہوئیں، اس تحریک میں بہت لہو شامل ہو چکا، ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں. البتہ تعلقات میں بنیادی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےبغیر تعلقات کشیدہ رہیں گے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے مسئلہ کشمیر  اجاگر کرنے کے لئے نوابزادہ نصراللہ مرحوم اور قاضی حسین احمد مرحوم کے کردار کو سراہا.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 14 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے اکہترویں یوم تاسیس پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں ساتھ دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم نہیں ہے، کشمیر میں مذہب کی بنیادپر کسی نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا: فیاض الحسن چوہان

    مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کشمیری قوم عزت دار اور دلیر ہے، عمران خان صاحب کو نیازی کہہ کر پکارا جاتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کا ذکر ہم نے کشمیری عوام سے متعلق نہیں کیا، کشمیری بھائیوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔ اس خاندان کا نام اب کشمیری خاندان کے ساتھ نہیں ملایا جائے گا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں نے کہا اس خاندان کا نام ہم سے نہ ملایا جائے، کشمیریوں سے متعلق میرے الفاظ پر ن لیگ نے ہنگامہ کھڑا کیا۔ کشمیری ذات کے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ واحد سیاستدان ہوں جس نے بھارتی میڈیا پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ مشرف نے معاشی طور پر مستحکم ملک آصف زرداری کے حوالے کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، رہی سہی کسر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پوری کردی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری اپنے 5 سالہ دور میں بی بی شہید کے قاتلوں کو کٹہرے میں نہ لا سکے، پیپلز پارٹی حکومت کو درس اور اخلاق دینا چھوڑ دے۔ ایان علی جیسی فنکاروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کیا اخلاقی درس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور اویس ٹپی جیسے لوگوں کو بچانے والے ہمیں درس دیتے ہیں۔

    فیاض الحسن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، اپوزیشن کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کا قانونی طریقہ کار بھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احتجاج سے عوامی مسائل بڑھا رہے ہیں۔

  • کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید

    سری نگر : بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حاملہ خاتون کو شہید کردیا، تین روز میں بھارتی فورسز 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی، کشمیری خاتون سے بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں تین روز دوران 9 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ماہ کی حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

    کشمیر میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینکا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کے دہشت فورسز نے نہتے کشمیروں پر بے دریغ گولیاں برسادیں جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی تھیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والی کشمیری خاتون حاملہ تھیں۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی۔