Tag: Kashmir

  • گرفتار حریت رہنما آسیہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

    گرفتار حریت رہنما آسیہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

    سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما آسیہ اندرابی کو خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئرپرسن اور تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو ان کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہید نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کے این آئی آر کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون کو نئی دہلی جیل میں قید رکھا جائے گا۔

    بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما عائشہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

    ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی: عمران خان

    پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود سے ملاقات کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی رپورٹ سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا.

    پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف انسانی حقوق کی رپورٹ نے سب عیاں‌ کر دیا، اب دنیا کی آنکھیں کھلنی چاہییں.

    اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود نے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے مظالم پربریفنگ دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنرراج سے مظالم میں مزید اضافہ ہوگا.

    ملاقات میں عمران خان نے کشمیرسے متعلق سلطان محمود کو مکمل پارٹی اختیارت دے دیے، عمران خان نے سلطان محمود چوہدری کو الیکشن مہم کا ممبربھی منتخب کیا.

    اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پی ٹی آئی کشمیری کارکنان کی جانب سے پارٹی کے لیے 50 لاکھ کا چیک پیش کیا گیا.

    یاد رہے کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم عروج پر ہیں۔ گذشتہ دونوں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو سرینگر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں نے اس واقعہ پر کشمیر پر قابض بھارتی فوج کی پالیسوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.


    سری نگر میں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قرآن پاک کی محبت سے سرشار ہندو خاندان  کے پاس قرآن کے 5ہزار قدیم نسخے

    قرآن پاک کی محبت سے سرشار ہندو خاندان کے پاس قرآن کے 5ہزار قدیم نسخے

    سری نگر : ہندو خاندان نے قرآن سے محبت کی مثال قائم کردی، مقبوضہ کشمیر کے سریش ابرول کے پاس قرآن کے 5ہزار قدیم نسخے اور فن خطاطی کے250 نادر نمونے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلام اور قرآن کے ماننے والے اپنی عقیدت کا اظہار مختلف انداز سے کرتے ہیں، ہندو ابرول خاندان کے تیسری نسل کے سریش ابرول جو نایاب قرآنی نسخوں کو سنبھالنے والے خاندان کے وارث ہے۔

    بشکریہ بی بی سی

    سریش ابرول کے پاس پانچ ہزار قلمی نسخے اور فن خطاطی کے ڈھائی سو نادر نمونے ہیں، ان میں عربی، سنسکرت،فارسی،شاردا زبان و ادب کے فن پارے شامل ہیں۔

    بشکریہ بی بی سی

    سریش ابرول کے مطابق تین نسلوں سے نایاب فن پارے جمع کر رہے ہیں، ان کے دادا لالہ رکھی رام ابرول مہاراجہ ہری سنگھ کے خزانے کے نگراں تھے، لالہ رکھی رام ابرول نے اس وقت سے قلمی نسخے، فن خطاطی کے نادرنمونے اور سونے کے سکے جمع کرنا شروع کئے۔

    ابرول خاندان نے گھر کے ایک حصے کو میوزیم بنا رکھا ہے، جہاں نوے سال سے یہ منفرد و نادر قلمی نسخوں اور خطاطی کے نمونے محفوظ ہیں۔

    ابرول خاندان نے نادر نسخوں کو پہلی بار نمائش کیلئے پیش کیا ہے،لوگ سری نگر میں لگنے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔

    بشکریہ بی بی سی

    نمائش کے لیے ابرول نے کتابت کے تقریبا 40 نمونے رکھے، جن میں شجرۂ نسب بھی شامل ہے، ابرول نے بتایا کہ سرینگر میں نمائش کے لیے رکھا جانے والا شجرۂ نسب سونے کا تھا جبکہ 40 کتابت کے نسخے ویلم یعنی جانوروں کی کھال پر تحریر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید جبکہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ کشمیری نوجوان شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہدا میں میں داؤد صوفی، ماجدڈار، محمد اشرف، عادل میراوریوسف راٹھورشامل ہیں۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور جھڑپیں ہوئیں جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرشاٹ گن پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 جون کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع پلواما میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے‘ مشعال ملک

    شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے‘ مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے، انہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حملہ آور نامعلوم نہیں بلکہ بھارتی بھیڑیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا، قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف اعتراف کرچکے ہیں کہ تحریک کو دبانا ممکن نہیں، دنیا بھارتی ہتھکنڈے سمجھے اور حق رائے دہی دلانے میں کردار ادا کرے۔


    سری نگر میں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا


    خیال رہے کہ آج سری نگر میں سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر کو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا، شجاعت بخاری کو دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہیں قریب سے کئی گولیاں ماری گئیں، گولیوں کی زد میں آکر ان کا گارڈ بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، مشعال ملک


    یاد رہے کہ شجاعت بخاری پر 2000ء میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر سات دہائیوں سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے: اقوام متحدہ

    مقبوضہ کشمیر سات دہائیوں سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے: اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس کی اپنی نوعیت کی اولین رپورٹ میں‌ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر تشدد کو روک کر فقط بامعنی مذاکرات کے عمل سے حل ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے.

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر سات دہائیوں سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں تحمل کا مظاہرہ دکھائے.

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوام پر خطرناک ہتھیار پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے، پیلٹ گنز سے جولائی 2016 سے اب تک ہزاروں شہری نابینا ہوئے، جولائی 2016 سے مارچ 2018 تک 145 کشمیری شہید کیے گئے.

    رپورٹ میں‌ دعویٰ‌ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 28 سال سے خصوصی آرمڈ فورسزایکٹ نافذ ہے، اب تک کسی بھارتی فوجی پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ نہیں چل سکا، مقبوضہ کشمیرمیں رائج کالے قوانین غاصب فوجیوں کوفائدہ پہنچا رہے ہیں.


    بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

    بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

    نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دی اکانومک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کو ایک موقع دینا چاہیے۔

    انھوں نے کھل کر اعتراف کیا کہ ہم کشمیر میں انھیں مار رہے ہیں اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا ہے، ان کا اشارہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی طرف تھا۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ در اندازی کو تو روکا جاسکتا ہے لیکن مقامی نوجوانوں کو تحریک آزادی میں بھرتی کیے جانے کا سلسلہ دراز ہی ہوتا جارہا ہے، اس لیے امن کو ایک موقع دینا چاہیے اور پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرے: دفتر خارجہ


    مقبوضہ کشمیر میں جیپ کے آگے ایک کشمیری کو باندھ کر چلنے والے واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری جاری ہے، اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو بھارتی میجر لیتل گوگوئی کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

    مشال ملک کا رد عمل


    دوسری طرف حریت رہنما مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری تحریک کی قوت کا اعتراف ہے۔

    میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک


    مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہار مان لی ہے، وہ ہمارے نوجوانوں کی تحریک آزادی کے آگے ہمت ہار گئے ہیں۔

    خاتون کشمیری حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف نے تحریک آزادی میں شدت کا اعتراف کیا ہے، انھوں نے تسلیم کیا کہ قتل عام سے تحریک زور پکڑ رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رمضان میں بھی کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم جاری، 6 شہید

    رمضان میں بھی کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم جاری، 6 شہید

    سری نگر: رمضان المبارک میں بھی کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، کپواڑہ میں چھ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ظالم سپاہی رمضان کے مقدس مہینے میں بھی نہتے کشمیریوں کا خون بہانے سے باز نہیں آئے، چھ کشمیریوں کی ایک ٹولی پر فائرنگ کھول دی۔

    کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آنے والے کشمیریوں میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا، مذکورہ کشمیری نہتے تھے۔

    دوسری طرف بھارتی میڈیا مذکورہ کشمیریوں کو در انداز دہشت گرد قرار دینے پر تُلا ہوا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق چھ کشمیری جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کیرن سیکٹر پر بھارت کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے اسے حالیہ مہینوں میں سب سے بڑی در اندازی قرار دیا، جسے بھارتی فوج نے بزعم خود ناکام بنایا، کشمیر میڈیا کے مطابق نہتے کشمیری در انداز نہیں تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 3 کشمیری نوجوان شہید


    واضح رہے کہ دو دن قبل کیرین سیکٹر میں مجاہدین نے گھات لگا کر ایک بھارتی فوجی کو مار دیا تھا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کی سرچنگ شروع کردی تھی۔

    خیال رہے کہ جنگلات سے ڈھکے اس علاقے میں گھات لگائے مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، تاہم آج بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر فائر کھول کر غصہ اتارا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک نوجوان ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے: سیمینار

    مسئلہ کشمیر کے حل تک نوجوان ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے: سیمینار

    لاہور: کشمیر یوتھ الائنس کے زیرِ اہتمام سماجی کارکنان، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے ایک اجتماع  میں کشمیر کی حالیہ صورتحال، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال، گاڑیوں کے نیچے نوجوانوں کو روندھنے اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و جبر اور بر بریت کے خلاف   اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے  میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات  نے لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کرکے  بھارت کو سخت ترین پیغام دیا۔

      لاہور میں منعقدہ تقریب میں تابش قیوم سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ، اینکرپرسن اسداللہ خان، کشمیر یوتھ الائنس کے بانی ممبران طہ منیب ، رضی طاہر، کاشف ظہیر کمبوہ،ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ یوتھ ایکٹیوسٹس وجاہت شاہ، راجا ریپ سٹار،بلال اسلم، چوہدری عثمان مختار، فہد شہباز، فیضان اشرف، انیتا الیاس ، سعود احمد، احسن نصیر ، رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، مظہر علوی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ، اقلیتی برادری کے نمائندگان ارون کمار ، آکاش سنگھ اورفیصل الیاس نے شرکت کی۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیااور سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔حکومتی سطح پر اقدامات میں کسی صورت سستی نہیں ہونی چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں اذیت بھری زندگی بسر کرنے والے ہمارے کشمیری بھائیوں کو آزادی کی منزل تک پہنچانا ہر پاکستانی نوجوان کی خواہش ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے جانب سے قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کیا جائے اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو پیش کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے۔

    کشمیر میں جاری حالیہ بربریت پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس چیخ چیخ کر بھارتی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا نوٹس لے۔ گزشتہ دنوں نوجوانوں کو گاڑی کے نیچے روندا گیا، گھروں کو آگ لگائی گئی، ایسے واقعات کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتے، تقریب کے آخر میں کشمیری عوام کی آزادی کے لیے  خصوصی دعاکی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پہلے کشمیریوں کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمایا جاتا تھا، اب سیدھا جیپ چڑھادی جاتی ہے، عمرعبداللہ

    پہلے کشمیریوں کو جیپ کے آگے باندھ کر گھمایا جاتا تھا، اب سیدھا جیپ چڑھادی جاتی ہے، عمرعبداللہ

    سری نگر : کشمیرمیں بھارت کے انسانیت سوزمظالم پرسابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پہلے کشمیریوں کوجیپ کےآگے باندھ کرگھمایا جاتا تھا،اب سیدھا جیپ چڑھادی جاتی ہے، عمرعبداللہ، کیا یہ ہے نیا ضابطہ کار؟

    تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ بھارتی مظالم پرچپ نہ رہ سکے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کشمیریوں کو جیپ کے آگے باندھ کر وادی میں گھمایا جاتا تھا اوراب کشمیری مظاہرین پرسیدھا جیپ چڑھا دی جاتی ہے۔

    عمرعبداللہ نے موجودہ وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ہےکہ کیایہ ہے انکا نیا ضابطہ کار، سیزفائرکا مطلب بندوق کاعدم استعمال ہوتا ہے،اگر بندوق کا استعمال روکا ہے تو کیا لوگوں کو جیپ سے روندا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آج قابض بھارتی فوجیوں نے سری نگرمیں 5 کشمیری نوجوانوں کو جیپ کے ٹائروں کے نیچے کچل دیا، واقعہ سری نگر کےعلاقے نوہٹا میں نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

    اس سے قبل بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو  بطور  شیلڈ جیپ کے سامنے باندھ کر وادی میں گھما چکی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی نے ایک ماہ کے دوران اکتیس کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔