Tag: KashmirDay

  • بھارتی سفارت خانوں کے باہر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

    بھارتی سفارت خانوں کے باہر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار

    نیویارک: پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں نیویارک میں بھارتی سفارت خانے کے باہر ٹیکسیوں کی ریلی نکالی گئی، کشمیر کونسل ای یو نے یورپی پارلیمنٹ کے سامنے شدید بارش میں بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیویارک میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ٹیکسیوں کی ریلی نکالی گئی، 550 ٹیکسیوں پر فری کشمیر آگاہی پلے کارڈز چسپاں کیے گئے تھے، ٹیکسیوں کے قافلے نے مین ہیٹن سمیت مختلف علاقوں میں گشت کیا، قافلے نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی چکر لگائے۔

    ادھر برسلز میں کشمیر کونسل ای یو نے بھی یورپی پارلیمنٹ کے سامنے شدید بارش میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا، عوام کی بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے ہم دردی کا اظہار کیا، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی

    مظاہرے کے منتظمین کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ علی رضا سید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

    نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ویلنگٹن میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا، یوم یک جہتی کشمیر کی تقریب میں بڑی تعداد میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی، احتجاج میں پاکستانی خواتین کی ٹینس ٹیم نے بھی حصہ لیا، ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے اس دن کی مناسبت سے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

    خیال رہے کہ آج پانچ فروری کا دن پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں پاکستان میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ شخصیات نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔

  • عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے‘ علی امین گنڈاپور

    عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے‘ علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد : یوم یکجہتی کشمیرپروفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کوغیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کو7 دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے۔

    وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت پرٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیوں کو اجاگرکیا۔

    وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کوغیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔