Tag: Kashmiri

  • مودی سرکار نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لئے نیا ہتھکنڈا بنا لیا

    مودی سرکار نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لئے نیا ہتھکنڈا بنا لیا

    مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے، مودی سرکار  نے گھروں کو مسمار کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہ چاہتے ہیں۔

    کشمیریوں کے مصائب کی داستان 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے، بھارت نے اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، کشمیری عوام کے حقوق پر غاصبانہ قبضے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جایا گیا، اقوام متحدہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کر چکی ہے۔

    مودی سرکار انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے، مودی سرکار نے بلڈوز سیاست کو مسلمانوں کے خلاف ایک نیا ہتھیار بنا لیا، کشمیر میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد املاک کو مسمار اور نظر آتش کیا جاچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں 2500 سے زائد گھروں کو مسمار اور دکانوں کو جلا ڈالا ہے، 1993 میں بھارتی فوج  نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے سو پور میں 300 سے زائد دکانیں، 100 سے زائد گھروں کو نظر آتش کیا۔

    صرف 2020 میں فوجی آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 114 گھروں کو نظر آتش کیا، 4 جنوری 2022 کو حریت رہنما شبیر شاہ کے سرینگر میں واقع گھر کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔

    فروری 2023 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بلڈوزر بنانے والی عالمی کمپنیاں بھارت کو خرید و فروخت ترک کر دیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق املاک کی مسماری مودی سرکار کی طرف سے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی گھٹیا کوشش ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان کا قتل، پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان کا قتل، پاکستان کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر شدید مذمت کی ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امین ملک بھارتی قابض فوج کی غیر قانونی تحویل میں تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے جنوری سے اب تک 50 معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، کشمیریوں کو نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کے نام پر جعلی مقابلوں میں مارا گیا، تدفین کے لیے شہدا کی میتیں واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستانی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے، معصوم کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں قابض ریاستی فوج کے انتہا پسند سکیورٹی اہلکاروں نے تازہ کارروائی میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    پی ٹی وی کے مطابق تازہ شہادتیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہوئی ہیں۔ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے بانڈ ی پورہ ، پلوامہ، راجوری اور کشتواڑ کے اضلاع میں بھی کشمیریوں کو ذہنی اذیت دینے کاسلسلہ جاری رکھا اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں، اس دوران شہریوں سے نامناسب اور نارواسلوک روا رکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لیا ہے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاؤن اور سخت کرفیو نافذ ہے اور اس دوران بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہواہے۔

    اس ایک سال کے دوران سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو آزادی مانگنے پرشہید اور پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

    اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کلگام میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی تاکہ مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں آپریشن کے دوران ایک کار سوار کو گاڑی سے نیچے اتار تین سالہ نواسے کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

  • زیر حراست کشمیری طالب علم کی والدہ پر بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشدد

    زیر حراست کشمیری طالب علم کی والدہ پر بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشدد

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بند کشمیر ی طالب علم عاقب گلزار کی والدہ پر بھارتی فورسز کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سفاکیت قرار دیا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت دفتر کو موصول ہونے والی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں’ پی ایس اے‘ کے تحت نظربند طالب علم عاقب گلزار کو امتحان میں شرکت کیلئے 10مئی کو اسلام آباد میں اپنی پوسٹ پر پہنچا دیا ۔

    انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے طالب علم امتحان میں شامل نہیں ہوسکا اوردوران طالب علم کی ماں اپنے بیٹے کے ساتھ ملاقات کے لیے پولیس پوسٹ پہنچی لیکن پولیس حکام نے وہاں اس کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اسے دھکے دیکر فرش پر گرادیا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

    سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی بہیمانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ دریں اثنا سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کی طرف سے شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر میں قتل وگارت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کی تمام تر ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے جو تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی بجائے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

    Comments

  • کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، شاہ محمود

    کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں تہمینہ جنجوعہ، سابق سفرا، خارجہ سیکرٹریز، ماہرین و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے باوجود اس کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کا ثبوت دیا، وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو باعزت وطن واپس بھجوایا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں عام اتخابات سے قبل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مودی حکومت کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے لیکن پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیرخارجہ کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 1 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع ہندواڑہ میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    مشعال ملک

    چیئرمین جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ایک اورنوجوان شہید کردیا، بھارت سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشل کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی گرتی لاشیں عالمی برادری کا ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں، عالمی طاقتیں سب سے بڑے دہشت گرد بھارت کا ہاتھ روکیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کمانڈر کی کشمیری ماؤں کو دھمکی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے 19 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری ماؤں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کے بچوں نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر نہ کیا تو انہیں مار دیا جائے گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو آپریشن کرکے مارا جاچکا ہے۔

  • بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    سری نگر : دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیری آج یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے، بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابقبھارت کے70ویں یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہوگی۔

    بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبرکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بدترین ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی، بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی عوام آج70واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ 4کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ 4کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • سری نگر: بھارتی فورسز فائرنگ، ذہنی معذور نوجوان شہید

    سری نگر: بھارتی فورسز فائرنگ، ذہنی معذور نوجوان شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر ذہنی معذور نوجوان شہید کرکے درندگی کی انتہا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کشمیری خواتین و مردوں پر بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    مقاممی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ذہنی معذور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر معذور کشمیری نوجوان قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک درندہ صفت فوجیوں فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 1 کشمیری کو شہید کر دیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوں اور ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 5 ماہ حاملہ خاتون شہید ہوئی تھی۔