Tag: kashmiri leader

  • وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کے ظلم و ستم پر تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں پر مشاورت کی گئی۔

    کشمیری رہنما ٹونی ایشا کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔ بھارتی جبر اور خطے پر مہلک اثرات سے اقوام عالم کو بر وقت آگاہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر کشمیری عوام ان کے شکر گزار ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے سے مودی سرکار کا آر ایس ایس ایجنڈا بے نقاب ہوا۔ عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ بھی فاش ہوا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق اور مقدمہ ہر فورم پر اٹھاؤں گا، ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ دنیا کو مودی کے ایجنڈے اور اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔ آر ایس ایس اور ہندو توا ایجنڈا کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ہندو توا کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

    امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکہ نے آزادی کشمیر کیلئے 28 سال سے جدوجہد کرنے والے رہنما محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مودی کی خوشی کیلئے بڑا اعلان کردیا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے بھی نہیں تھے کہ واشنگٹن نے حزب المجاہدین کے سربراہ کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت عالمی دہشتگرد نامزد کردیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صلاح الدین نے ستمبر2016 میں کشمیر تنازع کے پُرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عندیہ دینے کے ساتھ کشمیر کو بھارتی فورسز کا قبرستان بنانے کے لیے خودکش بمبار کی تربیت دینے کی بھی دھمکی دی تھی۔

    ایگزیکٹو آرڈر کے سیکشن ون بی کے مطابق خصوصی عالمی دہشتگرد ایسے شخص کو قرار دیا جاتا ہے، جو امریکا اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

    پابندی کےبعد کسی امریکی کوسید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    واشنگٹن کے مطابق حزب المجاہدین نے متعدد حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنارکھی ہے، علی گیلانی

    بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنارکھی ہے، علی گیلانی

    کشمیر : حریت رہنماء سیدعلی گیلانی نےکہا ہے بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے، لیکن خودارادیت کیلئےکشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    ایک بیان میں بزرگ کشمیری رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی فوجی تسلط کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اور اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، سید علی گیلانی نے بتایا کہ اُنھیں سولہ اپریل کے بعد سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

    قابض انتظامیہ نے رمضان میں جمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرنے دی۔