Tag: kashmiri leader arrest

  • یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یٰسین ملک ایک جدوجہد کا نام ہے وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، کرفیو اور تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی قلت کا نوٹس لے۔

    حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھ رہے ہیں لیکن کشمیری عوام بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، کشمیر کے منقسم خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ رابطے بحال کیے جائیں تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بات کرسکیں۔۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ لائن آف کنٹرول کے قریب دھرنے میں بیٹھے ہیں، کشمیر کے جسکول دھرنے میں شریک لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں: یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن شہری ہیں مگر کب تک لاشیں اٹھائیں گے، خونی مودی کشمیریوں کو مار رہا ہے، پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہے، کشمیر دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، جان بوجھ کر اسے حل نہیں کیا جارہا ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ وادی میں آمد، سیکورٹی سخت اور متعدد رہنما گرفتار

    بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ وادی میں آمد، سیکورٹی سخت اور متعدد رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ملین مارچ کے اعلان سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی، مقبوضہ وادی میں سیکورٹی سخت اورمتعدد رہنماوں کو گرفتار کرلیا ہے.

    بھارتی وزیرِاعظم مودی کی آمد کیخلاف ملین مارچ کو روکنے کیلئے ہتھ کنڈے شروع کردئیے ہیں، مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے پکڑ دھکڑ شروع کردی.

    سری نگر میں سات نومبر کو ملین مارچ کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے آج سے ہی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی اور متعدد علاقوں میں سکیورٹی بڑھاتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا.

    مقبوضہ وادی میں ہڑتال کا سماں ہے، اسکول اور دفاتر بند جبکہ سڑکوں پر سناٹا ہے.

    مودی کی آمد سے قبل حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں کو گھروں پر نظر بند کردیا اور لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل حریت رہنماؤں کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ پر کشمیری سراپا احتجاج ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی نے نریندر مودی کی ریلی کے جواب میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس نے پوری مقبوضہ وادی کے تمام لوگوں سے ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے.

    جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنماؤں کو حراست میں لینا شروع کردیا، اب تک یاسین ملک، شبیر شاہ اور ہلال احمد وارسمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے.

    یاد رہے کہ کشمیری سات دہائیوں سےحق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کا حق دینے کو تیار نہیں۔