Tag: Kashmiri people

  • انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    سرینگر : مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ ک ہوہ اپنے جائز حق اور بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں۔ 

    مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت فورم نے سول سوسائٹی اور وکلاء، صحافیوں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور ملازمین کی انجمنوں کے اشتراک سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل اور متنازعہ علاقے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بھارت کی مذموم کارروائی کے خلاف احتجاج کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی کال کشمیریوں کی خواہشات کے احترام میں دی گئی ہے۔ حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو اپنے وطن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

    +فورم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کے ساتھ غداری نہیں کی جائے گی اور کشمیری عوام اپنی ماﺅں بہنوں اور بیٹیوں کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں۔

    بیان میں کہا گہا ہے کہ جموں و کشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریںگے، مشترکہ فورم نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

    دریں اثنا انتظامیہ نے دفعہ370کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج مظاہروں کو روکنے کیلئے جمعہ کو بارہویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ برقرار رکھا۔

    لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے وادی کے اطراف ہزاروں بھارتی فوجی تعینات ہیں، انٹرنیٹ ، ٹیلیفون اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، سرتاج عزیز

    کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی اور اصولی حمایت کرتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نو رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر کشمیری وفد نے مشیرخارجہ کو وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    حریت رہنماؤں نےبھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر امن مظاہرین کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

    حریت رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی مؤثر کوششوں اور کشمیریوں کی بھرپورحمایت کو بھی سراہا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بے حد ضروری ہے۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر چکی ہے۔

    مشیر خارجہ نے کہا کہ بے مثال قربانیوں اور لازوال جدوجہد پر کشمیرکے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان اورعوام کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر آج بھی قائم ہے۔