Tag: kashmiri protest

  • مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا جائے گا

    مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا جائے گا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا جائے گا ، قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں  کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کرنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے اسی لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض اسپتال۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو آج نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیر سخت پابندیاں نافذ کرنے کا خدشہ ہے، قابض انتظامیہ نے 05 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی تمام بڑی مساجد اور درگاہوں میں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

    مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں آج بتیسویں روز بھی ہزاروں افراد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی، بھارتی فورسز نے ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    kashmir-post-1

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگے ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا، مسلسل کرفیو نے عوام کی زندگی مشکل کردی، گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔

    kashmir-post-4

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروظلم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، درجنوں کشمیری بھارتی فورسزکے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن آزادی حاصل کرنے کی لگن کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے۔

    بھارتی فوج کے تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ہزاروں کشمیری بتیس روز سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور شدید احتجاج کیا۔

    kashmir-3

    مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں جبکہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بدستور معطل ہے۔

    دوسری جانب احتجاج کودبانے کے لئے متعدد کشمیری رہنماؤں کونظربند کردیا گیا ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بارہ اگست تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔

    kashmir-post-3

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 70 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔