Tag: Kashmiri tea

  • کشمیری چائے: موسم سرما کی خاص سوغات

    کشمیری چائے: موسم سرما کی خاص سوغات

    کشمیری چائے موسم سرما کی خاص سوغات ہے۔ گرما گرم کشمیری چائے سرد موسم میں توانائی کے ساتھ ساتھ حرارت بھی بخشتی ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری چائے بنانے کی بے حد آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    سبز چائے کی پتیاں: 1 کھانے کا چمچ

    لونگ: 4 عدد

    دار چینی: 1 بڑا ٹکرا

    چھوٹی الائچی: 4 سے 5 عدد

    کھانے کا سوڈا: 1 چٹکی

    نمک: 1 چٹکی

    شکر: حسب ذائقہ

    دودھ: 1 کلو

    پانی: 4 کپ

    بادام اور پستہ: حسب ذائقہ

    ترکیب

    ایک بڑے سوس پین میں پانی ڈالیں۔

    اس کے بعد اس میں سبز چائے کی پتیاں، لونگ، دار چینی، الائچی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔

    جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سوڈا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔

    اب اس کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو کر ایک پیالی رہ جائے۔

    اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے پکائیں اور بادام اور پستے پیس کر اس میں شامل کردیں۔

    گرما گرم مزیدار کشمیری چائے تیار ہے۔

  • کشمیری چائے نے جرمن سفیر کو گرویدہ بنا لیا

    کشمیری چائے نے جرمن سفیر کو گرویدہ بنا لیا

    مظفر آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر سوشل میڈیا پر خاصے متحرک اور مقبول ہیں.

    [bs-quote quote=”کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے؟” style=”style-7″ align=”left” author_name=”جرمن سفیر”][/bs-quote]

    وہ پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر باقاعدگی سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں بھی ٹویٹ کیے جاتے ہیں، جو صارفین کی توجہ کا محور بنے رہتے ہیں.

    اس بار انھوں نے کشمیر کے علاقے مظفر آباد کا رخ کیا ہے، جس کی گلابی چائے نے انھیں گرویدہ بنا لیا ہے.


    مزید پڑھیں: جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

    انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹ نے اپنی دو تصاویر میں‌ شیئر کیں، جن میں‌ سے ایک میں  وہ گرما گرم چائے نوش کر رہے ہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ اس ہفتے میں کشمیر کے لذیذ کھانوں سے لطف اندز ہوا، سردی کے دنوں میں اس کے علاوہ اور کیا چاہیے۔

    انھوں نے یہ مزاحیہ سوال بھی کیا کہ  کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے؟