Tag: kashmiri youth

  • بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

  • بھارتی فوج کی بربریت، مزید 3 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی بربریت، مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، جعلی آپریشن میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق سرچ آپریشن کی آڑ فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جعلی سرچ آپریشن کے دوران قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ میڈیا نمائندگان کو آپریشن کی کوریج سے روک دیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری جوان شہید

    واضح رہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے، تینوں نہتے نوجوانوں کو جعلی آپریشن کی آڑ میں گھروں سے گرفتار کرنے کے بعد شہید کیا گیا۔

    ماہ نومبر کے وسط میں بھارتی قابض افواج نے دو روز کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید کیا تھا، جس پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

    عا صم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور بھارت کے سامنے جرات سے کھڑے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری نوٹس لے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں10 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج نے کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    کتھ پتلی انتطامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج صبح فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں عامر احمد اور عابد حسین کو شہید درجنوں کو زخمی کیا جبکہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

    میر واعظ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو  کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکے، موجودہ رویے سے سوائے نفرت و بغاوت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 10 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔

    ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

    سری نگر : بھارتی افواج نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع کلگام میں مزید آٹھ کشمیریوں کو شہید کردیا، 4 روز میں شہادتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے کشمیری خواتین و مردوں پر بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 4 روز دوران 5 ماہ حاملہ خاتون سمیت 18 کشمیری شہری شہید ہوچکے ہیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو روندتے ہوئے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور نہتے شہریوں کو زدکوب کرتے رہے۔

    خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ظالم بھارتی فورس نے سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بے دردی سے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاھتوں نوجوانوں کی بہیمانہ شہادت پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں عبید نامی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے افراد میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سری نگر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے۔


    مزید پڑھیں :کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے حاملہ خاتون شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے فورسز نے نہتے کشمیروں پر اندھادھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی حاملہ خاتون شہید ہوگئی تھی۔