Tag: Kashmiri

  • اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرائے، مشال ملک

    اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرائے، مشال ملک

    اسلام آباد:عالمی یوم امن پر حریت رہنماء کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور برما میں انسانیت سوز مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں، فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط لکھا گیا، خط میں مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین، برما میں انسانیت سوز مظالم پر اظہار تشویش کیا۔

    مشعال ملک نے اپنے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں، فلسطینیوں پر مظالم فوری بندکرائے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی حقوق چھین لئے گئے۔

    خط میں کہا گیا ہے یواین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کانوٹس لے ، 3 سال سے میری اور بیٹی کی یاسین ملک سے ملاقات نہیں ہو ئی ، بھارتی ہائی کمیشن شوہر کے پاس جانے کیلئے ویزہ جاری نہیں کررہا۔


    مزید پڑھیں : مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے برما پر پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوانے کا مطالبہ


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنماء مشعال ملک نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سے برما پر سفارتی ،معاشی اور دفاعی پابندیاں عائد کرنے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن برما بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خط کے مندرجات کے مطابق مشعال ملک نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں انسانی حقو ق کی پامالیاں اور انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب جاری ہے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا جبکہ مسلمان آبادیوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

    خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر برما کا دورہ کریں اور اس سے قبل قتل عام رکوانے اور قیام امن کے لئے آنگ سان سوچی اوربرما کے آرمی چیف سے براہ راست رابطہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روہنگیا مسلمانوں پر تشدد قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف

    روہنگیا مسلمانوں پر تشدد قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے، نہتے انسانوں پرتشدد عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہم کشمیری اور فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پرتشدد عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ اور ان پر میانمار فوج کے بد ترین تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین،روہنگیا کے مسلمانوں کی حمایت کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات اور خطے کا امن ایک دوسرے سےجڑا ہے،

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کیا۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں کے حقوق کیلئے پاکستان ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا اور فلسطینیوں کی علیحدہ ریاست کیلئے جدوجہد بھی ہمارے دل کے قریب ہے۔

    پاکستان اس ضمن میں ہمیشہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا نے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کشمیریوں اور فلسطینی عوام کا کیس صحیح طریقے سے نہیں لڑا، روہنگیا، کشمیر، فلسطین پر مظالم مسلم دنیا کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تین ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے منصفانہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے انجام سے بے پرواہ ہوکر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید ہوگئے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوان شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر شہید کیا، شہید نوجوانوں کی شناخت عرفان شیخ اور عابد ماگرے کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پڑھیں: سرینگر: بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے فائرنگ اور شیلنگ کی۔ بھارتی فوج نے اپنے مظالم اور مکروہ چہرے کو چھپانے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

  • بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    بھارتی جارحیت جاری، کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    سری نگر: کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے بعد اب کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں گرفتاریاں جاری ہیں جس کے تحت کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرنے اور گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، کچھ گھنٹوں قبل کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں بھی 18 ستمبر کو بھارتی فوجیوں نے آسیہ اندرابی کو اپنی رہائش گاہ پر پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا گیا

    آسیہ اندرابی نے 14 اگست کو پاکستانی پرچم لہرایا تھا اورپاکستان کا قومی ترانہ پڑھا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف بھی آسیہ اندرابی پیش پیش تھیں اورانہوں نے گائے کی قربانی کر کے پابندی کو ماننے سے انکارکردیا تھا۔

    اسی سے متعلق: پاکستانی پرچم لہرانے پرحریت رہنماء آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج

    پاکستان کے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے جرم میں کشمیری حریت رہنماء آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 23 مارچ کو آسیہ پاکستانی پرچم لہرانے اور قومی ترانے پڑھنے کی جرات کا اظہار کرچکی ہیں۔