Tag: kashmiris

  • بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں

    بھارت کا یوم آزادی، مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکے کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھرکے کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

    بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف مقبوضہ وادی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

    کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے بھارتی فورسز کے اضافی اہلکار تعینات ہیں ، مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔

    بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ کشمیری قیادت کو احتجاجی ریلیوں کی قیادت سے روکنے کےلئے گھروں میں نظربندکردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیریوں کا یوم سیاہ، کٹھ پتلی حکومت پریشان


    گذشتہ روز پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کے ساتھ ریلی پلوامہ میں نوجوانوں نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا جبکہ آسیہ اندرابی نے سری نگر میں پھر پاکستانی پرچم لہرادیا۔

    پاکستان کی آزادی کے ستر سال پورے ہونے پر کشمیری رہنماوں نے مبارکباد دی، حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ1947 سے اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔

    واضح رہے کشمیری عوام ہر سال بھارت کے یوم آزادی کے دن یوم سیاہ مناتی ہے اور دنیا کی قابض بھارتی افواج کے مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہیں اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کی اپیل کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ آرمی چیف کا ببانگِ دہل اعلان

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ آرمی چیف کا ببانگِ دہل اعلان

    راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو کسی جبر وخوف کے بغیر زندگی گزارنے کا حق ہے۔

    اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    لائن آف کنٹرول کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی برپا کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار


    یاد رہے کہ کشمیر میں ان دنوں حریت کی لہر زوروں پر ہے جسے دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے‘ آئے دن کشمیری رہنماؤں کو حراست میں لیا جاتا ہے اور عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔

    تین دن قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پرہونے والا ظلم وستم شدت اختیار کرگیا اور بھارتی فورسز نے خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کوگرفتارکرلیا۔

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کےترجمان کے مطابق انہیں سری نگر کےعلاقے سورا میں واقع ان کے گھر سےگرفتار کیاگیاتھا۔

    کشمیری طالبات کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج


    گزشتہ دنوں آزادی کی جنگ کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اسکول کالج کی لڑکیاں بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں، بھارتی مظالم کے خلاف طالبات اپنے یونیفارم میں سڑکوں پر نکل آئیں، بھارتی فورسز نے آزادی کی حامی طالبات کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔

  • اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپرناجائز بھارتی تسلط کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی کال پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

    جس کی قیادت حریت رہنماءعبدالحمید لون نے کی ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس کیا تھا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کی گئی ۔

    جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء سمیت مسئلہ کے حل کےلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے ۔

  • لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ

    لندن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےملین مارچ میں شرکت کیلئےبلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے۔

     کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےلندن کے ٹرافالگراسکوائر سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ تک ملین مارچ کاانعقاد کیاگیا۔مارچ میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زداری،آصفہ بھٹوزرداری،واجدشمس الحسن سینٹرجہانگیربدر اوروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید لندن پہنچے اورملین مارچ میں شرکت کی۔پارٹی چیئرمین کے پہنچنے پرجیالوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےکیے جانے والے مارچ میں لندن میں موجود پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    مارچ کااہتمام آزادکشمیر کےسابق وزیر اعظم سلطان محمود چوہدری نے کیا ہے۔بھارت نے اس مارچ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا، لیکن لندن میں حکام نے اس پر پابندی عائد نہیں کی۔کشمیر میں پچیس سال سے جاری عوامی تحریک کے دوران یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی یورپی دارالحکومت میں کشمیریوں کے سیاسی مطالبہ کی اس طرح عوامی سطح پر حمایت کی گئی ہو۔

  • ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    ہزاروں کشمیری آج ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ پراحتجاجی مظاہرہ کرینگے

    لندن : برطانیہ میں مقیم کشمیری برادری اتوارکولندن شہرکےتاریخی ٹرافالگراسکوائرسےبرطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی رہائشگاہ تک اجتحاجی مارچ کرینگےاورایک یاداشت برطانوی وزیراعظم کوپیش کریں گے۔

    لندن میں ٹرافالگراسکوائرپرمارچ کااہتمام کرنےوالےآزادکشمیرکےسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کاکہناہےکہ یہ ایک تاریخی مارچ ہوگاجس میں ہزاروں کشمیری شرکت کرینگے۔

    مارچ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پاکستانی نژادمنتخب اراکین میں شبانہ محمود، لارڈنذیراحمد، رحمان چستی اورخالدمحمودبھی شرکت کرینگے۔

    اس کےعلاوہ یورپین پارلیمنٹ کےرکن سجادکریم بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔ٹرےفالگراسکوائر پر ڈیڑھ بجےدن اجتماع ہوگا جس کےبعدساڑھے تین بجےمارچ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف روانہ ہو جائےگا۔