Tag: kashmore-rape-incident

  • کشمورزیادتی کیس کے ہیرو محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش

    کشمورزیادتی کیس کے ہیرو محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش

    کراچی : آئی جی سندھ نے کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آئی جی سندھ اور مرتضیٰ وہاب نے اہلکار کا استقبال کیا۔

    آئی جی سندھ نے بہادر اہلکارمحمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمدبخش کیلئےتمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا کہ سندھ پولیس کی تاریخ قربانیوں سےبھری ہے، یہ واقعہ بہت منفرد ہے، بہادر بیٹی نے اپنے والد کو جذباتی نہ ہونے کا پیغام دیا، اس بہادر بیٹی کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کے جذبات ناقابل بیان ہیں۔

    اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معاشرے کو سمجھنے کے لئے اہم چیز احساس ہے، یہ واقعہ بتاتا ہےمحمد بخش اوراسکی بیٹی کی صورت میں یہ احساس زندہ ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ہم سب کو کھڑے ہوکر اے ایس آئی اور انکی بیٹی کو سلام پیش کرنا چاہیے ، میرے پاس ان کی بہادری اورجرات کی تعریف کیلئےالفاظ نہیں۔

  • کشمور واقعہ: پولیس افسر کی بیٹی کیلئے انعام کا اعلان

    کشمور واقعہ: پولیس افسر کی بیٹی کیلئے انعام کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے کشمور میں ماں اوربیٹی سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے پولیس افسر کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا اور کہا بہادری پر سول ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے۔

    تفصیلات مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کشمور واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمورمیں وحشانہ واقعہ رونما ہوا، اس درندگی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کشمورمیں تعینات اےایس آئی محمدبخش نےکارروائی کی، میرےپاس الفاظ نہیں بہادر پولیس افسرکوخراج تحسین پیش کروں، سمجھداری کےبغیراس وحشیانہ کارروائی کو الرٹ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ متاثرہ خاتون محمدبخش کے پاس پہنچی، پولیس افسر نے خاتون کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے اپنے گھر منتقل کیا اور اپنی بیٹی کوکہاکہ وہ اس خاتون کی مدد کرے، بہادر اہلکار کی بہادر بیٹی نے سمجھداری سے گروہ کو پکڑنے کیلئے منصوبہ بنایا، پولیس افسرکی بیٹی نےاس گروہ کیساتھ بات کی، بات کرنے کے بعد گروہ کو ان کی جگہ سے باہر نکلوا کر پارک میں بلایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی گروہ منظرعام پرآتاہےکشمورپولیس نےکارروائی کی، کشمورپولیس نے کارروائی کے بعد رفیق کو حراست میں لے لیا، اس بہادری کیلئے قائداعظم پولیس مڈل محمدبخش کو ملنا چاہئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کشمور کے بہادر اہلکار کی بہادر بیٹی کو 10لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا بہادربیٹی نےجس بہادری کامظاہرہ کیا اس کے مشکور ہیں، بہادری پر سول ایوارڈ کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے ، محمد بخش کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے تو اخراجات اٹھائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نےاعتراف جرم کیاہے، وحشیانہ حرکت اس نےاوراس کے گروہ نے کی ہے، عدالت سے درخواست ہے ان کیسز کی پیروی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے اور ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔