Tag: Kaspersky

  • کیا آپ کیو آر کوڈ اسکین کے ان خطرات سے واقف ہیں؟

    کیا آپ کیو آر کوڈ اسکین کے ان خطرات سے واقف ہیں؟

    آج کی ڈیجیٹل دنیا میں، کیو آر  کوڈز  ریسٹورنٹس کے مینو کارڈ سے لے کر میوزیم کی نمائش تک، اور یہاں تک کہ یوٹیلیٹی بلز اور پارکنگ لاٹس تک تقریباً ہر چیز پر رکھے جاتے ہیں۔

    صارفین کیو آر کوڈ کا استعمال ویب سائٹس کھولنے، ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے، لائلٹی پروگرام پوائنٹس جمع کرنے، ادائیگی کرنے اور رقم کی منتقلی، اور خیراتی عطیات کے لیے بھی کرتے ہیں، تاہم اس سے سائبر خطرات نے بھی جنم لے لیا ہے۔

    کیسپرسکی ماہرین نے کیو آر کوڈز کو اسکین کرتے وقت اہم ترین خطرات کی نشاندہی کی ہے، کیو آر کوڈز صارفین کو جعلی ویب سائٹس کی طرف منتقل کر سکتے ہیں جو ذاتی یا مالی معلومات، جیسے کہ پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائز سائٹس کی نقالی کر سکتے ہیں، جیسے کہ بینک یا اسٹریمنگ سروسز، اور صارفین کو ان کی  لاگ ان پاسورڈ  لگانے کے لیے دھوکہ دے سکتے ہیں۔

    کچھ کیو آر  کوڈز  نقصان دہ ایپلی کیشنز کے ڈاؤن لوڈ کو متحرک کر سکتے ہیں جو صارف کی ڈیوائس کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

    خاص  مواقعوں یا سیلز کے دوران جیسے چھٹیوں کی فروخت کے دوران، ایک جعلی کیو آر  کوڈ صارف کو خود بخود سائبر حملہ آوروں کے زیر کنٹرول  وائی فائی نیٹ ورکس سے بھی جوڑ سکتا ہے، جس سے وہ اپنی بات چیت کو روک سکتے ہیں۔

    کیسپرسکی میں میٹا ریجن کے لیے کنزیومر چینل کے سربراہ سیف اللہ جدیدی کا کہنا ہے کہ  کیو آر کوڈز ممکنہ ہیرا پھیری کے لیے ایک زرخیز  زریعہ ہیں، خاص طور پر جیسا کہ وہ روز مرہ کے مختلف سیاق و سباق میں ظاہر ہوتے ہیں۔

    جیسے کہ رسیدیں، فلائرز حملہ آوروں کے پاس ان سے فائدہ اٹھانے کے تقریباً لامتناہی امکانات ہوتے ہیں چونکہ یہ کوڈز پہلے ہی ہماری روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، صارفین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ انہیں محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے۔

    کیو آر کوڈ اسکین کہا کریں؟

    کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے وقت کسی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہونے کے لیے،  کیسپرسکی ماہرین نے صارفین کو صرف معتبر اور معروف ذرائع سے  کیو آر  کوڈ اسکین کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

     عوامی مقامات پر ان کوڈز کو اسکین کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کو واقعی عوامی طور پر دستیاب کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ہے، تو اس ویب سائٹ پر کوئی کارروائی کرنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ اس نے آپ کو جس ویب ایڈریس پر ہدایت کی ہے وہ  اصلی ہے یا نہیں۔

    اگر آپ کو  کیو آر کوڈ کی اصلیت کے بارے میں مکمل طور پر یقین نہیں ہے تو حساس معلومات درج کرنے سے گریز کریں۔

    اپنے تمام آلات پر اینٹی فشنگ اور اینٹی فراڈ پروٹیکشن کے ساتھ سائبر سیکیوریٹی سلوشن انسٹال کریں، جیسا کہ کیسپرسکی پریمئیم  یہ آپ کو کسی بھی خطرے سے بروقت آگاہ کر دے۔

  • آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

    آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

    محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز ’روبلوکس‘ سے منسلک خطرات کا تجزیہ کر کے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتا لگایا ہے۔

    روبلوکس صرف ایک گیم ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک کھیل کا ایک ڈیجیٹل میدان بن چکا ہے، جہاں دنیا بھر کے لاکھوں بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ اس دنیا میں بہت سے کھلاڑی اپنے گیمنگ تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں، اس لیے وہ اکثر غلطی سے ایسی خراب فائلیں ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں جو ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہوتی ہیں۔ 2024 میں، کیسپرسکی نے روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 16 لاکھ 12,921 حملوں کا پتا لگایا۔ اگست میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 79,286 حملے ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد ستمبر میں 1 لاکھ 60,116 اور اکتوبر میں 1 لاکھ 51,638 حملے ہوئے۔

    کیسپرسکی آن لائن گیمنگ

    محفوظ انٹرنیٹ ڈے ایک یاد دہانی ہے، کہ ڈیجیٹل سیفٹی کی حفاظت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، خاص طور پر نوجوان گیمرز کے لیے جو اکثر سائبر جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیسپرسکی کے سیکیورٹی ماہر واسیلی کولسنیکوف کہتے ہیں ’’سائبر کریمینلز مسلسل اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اور ان بچوں کی حفاظت کے لیے جو فعال طور پر ڈیجیٹل دنیا کو تلاش کر رہے ہیں، ہمیں سائبر سیکیورٹی کو ان کی پرورش کا ایک لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سائبر تحفظ کو فروغ دے کر، بھروسہ مند سیکیورٹی سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے ضروری چیزیں سکھا کر، ہم ایک محفوظ آن لائن ماحول بنا سکتے ہیں، جہاں بچے فراڈ کا شکار ہوئے بغیر اپنے پسندیدہ گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔’‘

    واٹس ایپ صارفین خبردار: کسی لنک پر کلک کیے بغیر بھی فون ہیک ہو سکتا ہے

    اپنے بچوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے، کیسپرسکی صارفین کو تازہ ترین خطرات کے بارے میں باخبر رہنے اور اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی سفارش کرتا ہے، والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ان ممکنہ خطرات کے بارے میں کھل کر بات چیت کریں، جن کا انھیں آن لائن سامنا ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو ایک منفرد پاس ورڈ منتخب کرنے میں مدد کریں اور اسے وقفے وقفے سے تبدیل کرنے پر آمادہ کریں۔

    ڈیجیٹل تربیت کے لیے مخصوص ایپس جیسے کہ ’کیسپرسکی سیف کڈز‘ کے ساتھ والدین مؤثر طریقے سے اپنے بچوں کی آن لائن اور آف لائن دونوں جگہوں پر حفاظت کر سکتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کو سائبر سیکیورٹی سے متعارف کرانے میں مدد کے لیے، کیسپرسکی ماہرین نے سائبر سیکیورٹی الفا بیٹ تیار کیا ہے۔ اس کتاب میں آپ کے بچے نئی ٹیکنالوجیز سے واقف ہوں گے،، آن لائن خطرات سے بچنے کا طریقہ جانیں گے، اور دھوکے بازوں کی چالوں کو پہچانیں گے۔ اس کتاب کی پی ڈی ایف مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔