Tag: Kasur child abuse scandal

  • قصور ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم تنزیل الرحمن گرفتار

    قصور ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم تنزیل الرحمن گرفتار

    قصور : ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمن کو تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم تنزیل الرحمن لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمن کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزم تنزیل الرحمن اپنے دو مسلح ساتھیوں سمیت گاؤں حسین خان والا گیا جہاں پر اس نے مبینہ طور پر متاثرہ بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اور بچوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

    اس موقع  پرمقامی لوگ اکھٹے ہوگئے اور ملزم تنزیل الرحمن کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

    متاثرہ بچوں کی طرف سے ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ میں مقدمے کے اندراج کےلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

  • حسیم گھناؤنے فعل میں ملوث ہے،ملزم حسیم کے چچا کا انکشاف

    حسیم گھناؤنے فعل میں ملوث ہے،ملزم حسیم کے چچا کا انکشاف

    قصور: قصور ویڈیو اسکینڈل میں تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی ملزم حسیم عامر کے چچا نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

    قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس اور انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کیں مگر انہیں اے آر وانی نیوز نے ناکام بنا دیا۔

    سانحہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث سات ملزمان میں شامل حسیم عامر کے چچا نے بھی سانحہ قصور کی تصدیق کردی ہے، ملزم حسیم عامر کے چچا سلیم نے اعتراف کیا کہ ان کا بھتیجا اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہے۔

      واقعے میں ملوث حسیم عامر، عثمان ، سلیم ، نیسم، آصف سمیت سات ملزمان اب تک گرفتار ہوچکے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور ویڈیو اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے،   وزیراعظم نوازشریف نے بھی اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے ، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔