Tag: Kasur Father

  • باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا

    باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا

    قصور : پنجاب کے ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع  قصور کے علی گڑھ میں باپ نے بیٹوں کیساتھ ملکر مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تھانہ بی ڈویژن نے مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج  کرلیا، مقدمے میں مقتولہ کے باپ، بھائیوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت زہر دینے سے ہوئی ہے، شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کاباپ خلع دلا کر کسی اور سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/naushahro-feroze-tragic-incident/

    دوسری جانب اٹک کے حضرو میں گلی میں کھیلنے والے لڑکے کو پڑوسی نے قتل کردیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پڑوسی نے 15 سالہ ابوبکر کے سر پر ڈنڈے کے وار کیے تھے۔