Tag: Kate Middleton

  • برطانوی شہزادی کے مشرقی ملبوسات نے دھوم مچادی

    برطانوی شہزادی کے مشرقی ملبوسات نے دھوم مچادی

    اسلام آباد: برطانوی شہزادی کے مشرقی ملبوسات نے دھوم مچادی ، پاکستانی ڈیزائنر نےبھی کیٹ مڈلٹن کا لباس ڈیزائن کرنےپر فخر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گئی اور ان کا مشرقی انداز پاکستانیوں کو خوب بھایا اور سب کے دلوں پر چھا گیا۔

    پاکستان آمد پر برطانوی شہزادی نے آسمانی رنگ کا انتخاب کیا اور دورہ پاکستان کا آغاز اسکول کے دورے سے کیا ، جہاں انھوں نے پاکستانی ڈیزائنرماہین خان کا ڈیزائن کیا ہوا نیلے رنگ کا شلوار قمیض پر ڈوپٹہ بھی اوڑھا، جس پر ڈیزائنرماہین خان نے سوشل میڈیا پر فخریہ ٹوئٹ کیا۔


    جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے عشایئے میں شہزادی کیٹ نے کیتھرین واکر کی ڈیزائن کردہ سبز رنگ کی قمیض اور پاکستانی برانڈ کا ڈوپٹہ پہنا۔

    فیشن آئیکون کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کی تقریب کیلئے سبز لباس چنا اورپرنس ولیم نے کراچی کے ڈیزائنر کی شیروانی پہنیں ، نعمان عارفین کا کہنا ہے شیروانی صرف دوروز میں تیار کی۔

    برطانوی شہزادی نے چترال میں ویسے ہی روایتی چترالی ہیٹ پہنی ، جیسی شہزادی ڈیانا نے 1991 میں دورہ پاکستان کے دوران پہنی تھی۔

    کنگسٹن پیلس سےبھی ٹک ٹک میں آمد اورشاندار استقبال پر ٹوئٹ کیاگیا جبکہ آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے روایتی مشرقی لباس کا میلہ لوٹ لیا۔

  • برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

    اسلام آباد : شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی ساس لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی،کیٹ مڈلٹن نے بھی دورہ پاکستان کے موقع پر آنجہانی لیڈی ڈیانا کی طرح آسمانی لباس زیب تن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان پہنچی تو انھوں نے روایتی شلوار قمیض کے لباس سے متاثر ہو کر آسمانی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا، خوبصورت لباس  شہزادی ڈیانا کی یاد دلا رہا تھا کیونکہ آنجہانی لیڈی ڈیانا نے بھی 1996 میں دورہ پاکستان کے موقع پر آسمانی لباس زیب تن کیا تھا۔

    خیال رہے برطانوی شاہی خاندان کے کئی افراد پاکستان آچکے ہیں ، 2006 میں ولی عہد شہزادہ چارلس اہلیہ کےہمراہ پاکستان آئے تھے اور زلزلے سے متاثرعلاقوں کا دوری کیا اور تاریخی مقامات دیکھے۔

    شاہی خاندان کی سب سے مشہورشخصیت اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہے، پہلی بار انیس سو اکانوے پھر انیس سو چھیانوے اور انیس سوستانوے میں عمران خان کی دعوت پرشوکت خانم اسپتال چندہ مہم اور اسپتال کے افتتاح میں بھی آئیں۔

    ملکہ ایلزبتھ انیس سو ستانوےمیں پاکستان کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے آئیں اور راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ بھی دیکھا، اس وقت بے نظیر بھٹو وزیراعظم تھیں۔

    تقسیم ہند کے بعدانیس سو اکسٹھ میں ملکہ ایلزبتھ پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ، کراچی ایئر پورٹ پر صدر مملکت فیلڈمارشل ایوب خان نےشانداراستقبال کیا، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی ملکہ کےاستقبال میں کسر نہ چھوڑی،وہ پشاور،کوئٹہ، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گئیں۔

    مزید پڑھیں : برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

    یاد رہے گذشتہ رات برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچے تو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا ، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو گل دستہ پیش کئے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • برطانوی شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا

    برطانوی شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوگیا، شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہوگیا۔ برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پرسوں یعنی 14 اکتوبر کی شب ساڑھے 9 بجے پاکستان پہنچے گا۔

    ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان کے ساتھ محافظین، طبی ماہرین اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ائیر بیس پہنچے گا جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر، حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام جوڑے کا استقبال کریں گے۔ نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے روز منگل کو شاہی جوڑے کی صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہوں گی، بعد ازاں شاہی جوڑا سیکٹر ایف 7 میں خواتین کے کالج کا دورہ کرے گا۔ منگل کو ہی جوڑا غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق دوسرے دن کا اختتام شاہی جوڑے کا پاکستان مونومنٹ کے دورے پر ہوگا۔ تیسرے دن بدھ کے روز شاہی جوڑا لاہور روانہ ہوگا۔ لاہور میں جوڑا ایس او ایس ولیج، ایچی سن کالج اور شوکت خانم اسپتال کا دورہ کرے گا۔ شاہی جوڑے کا بدھ کو بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان جانے کا امکان بھی ہے تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے اسے حتمی طے نہیں کیا گیا۔

    جمعرات کو شہزادہ اور شہزادی چترال روانہ ہوں گے۔ اسی روز ان کے درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔

    برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کی رات واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔ 18 اکتوبر یعنی جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

  • شاہی بہوؤں میگھن اور کیٹ میں دوستی کے چرچے

    شاہی بہوؤں میگھن اور کیٹ میں دوستی کے چرچے

    لندن : برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل نے آرچی کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی تفریحی مقام پر شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اپنے 2 ماہ کے بیٹے آرچی کے ساتھ جبکہ شاہی خاندان کی بڑی جوڑی ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور ولیم نے اپنے 3 بچوں سمیت ایک تفریحی مقام بلنگ بیئر پولو کلب کی سیرو تفریح کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادار ے کا کہنا تھا کہ اس دوران ولیم اور ہیری نے ایک دوسرے کے مدِ مقابل پولو کلب میں میچ بھی کھیلا جس کے نتیجے میں ہیری اپنے بڑے بھائی ولیم سے جیت گئے۔

    دوسری طرف شاہی خاندان کی بہوئیں ایک دوسرے سے کافی کھنچی کھنچی نظر آئیں، میگھن نے اپنا سارا وقت اپنے 2 ماہ کے بیٹے آرچی کو اٹھائے اِدھر ادھر گھومتے گزارا جبکہ کیٹ بھی اپنے بچوں کے ساتھ مصروف نظر آئیں، البتہ دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق 37 سالہ میگھن پر گزشتہ مئی میں 37 سالہ کیٹ کو اپنی شادی پر رلانے کا الزام سامنے آیا تھا اور چند ہی گھنٹوں بعد شاہی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق امریکی اداکارہ میگھن نے دونوں بھائیوں یعنی 35 سالہ شہزادہ ہیری اور 37 سالہ شہزادہ ولیم کے تعلقات خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ میڈیا میں برطانوی شہزادیوں دیورانی میگھن مارکل اور ان کی جٹھانی کیٹ مڈلٹن کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس اور کیمبرج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے متعلق تردید سے انکار کر دیا تھا۔

    دوسری جانب کیٹ مڈلٹن نے وضاحت کی تھی کہ ان کے اور میگھن کے درمیان کسی قسم کی کوئی چپقلش نہیں ہے۔

  • شہزادی کیٹ مڈلٹن کا منفرد اعزاز جو کسی برطانوی ملکہ کو حاصل نہیں

    شہزادی کیٹ مڈلٹن کا منفرد اعزاز جو کسی برطانوی ملکہ کو حاصل نہیں

    لندن: برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت ملکہ الزبتھ تخت پر براجمان ہیں اور فی الحال ان کا اپنے تخت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں۔ سنہ 2015 میں وہ اپنی پردادی ملکہ وکٹوریہ کا طویل ترین عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی ملکہ کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔

    ان کے بعد ان کے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ چارلس تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی دوسری اہلیہ کمیلا کو برطانیہ کی ملکہ حاصل ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

    بعد ازاں شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے پرنس ولیم ولی عہدی کی قطار میں ہیں اور شہزادہ چارلس کے بعد وہی تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی خوبصورت اور پروقار اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گی۔

    گو کہ یہ سارا عمل کئی سالوں پر محیط نظر آتا ہے تاہم اگر ہم نے اپنی آنکھوں سے شہزادی کیٹ مدلٹن کو تخت پر براجمان ہوتے دیکھا تو وہ ایسے منفرد اعزاز کی حامل ہوں گی جو آج تک کسی برطانوی ملکہ کو نصیب نہ ہوسکا۔

    وہ منفرد اعزاز ہے شہزادی کیٹ مڈلٹن کا ڈگری یافتہ ہونا۔ شہزادی کیٹ مدلٹن نے اینڈریوز یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے آرٹ ہسٹری میں ڈگری حاصل کر کھی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں شہزادہ ولیم سے ان کی ملاقات ہوئی جو بعد ازاں محبت اور پھر شادی پر منتج ہوئی۔

    برطانیہ میں اس سے قبل جتنی بھی ملکائیں تخت پر براجمان ہوئی ہیں وہ بہت چھوٹی عمروں سے اس عہدے پر فائز ہوگئیں جس کے باعث انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

    تاہم اگر شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ بن گئیں تو وہ برطانوی تاریخ کی پہلی اور اب تک کی واحد ملکہ ہوں گی جو کسی تعلیمی ڈگری کی حامل ہوں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہزادی کیٹ کا پیڈنگٹن بئیر کیساتھ  رقص ،ولیم حیران

    شہزادی کیٹ کا پیڈنگٹن بئیر کیساتھ رقص ،ولیم حیران

    لندن : برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لندن کے پیڈنگٹن اسٹیشن پر پیڈنگٹن بیئر کے ساتھ رقص کیا ، جسے دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی مشہور و معروف شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ان کے فیشن اور اسٹائل کی بنا پر کون نہیں جانتا، انہی خوبیوں کی بنا پر وہ دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔

    برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے شوہر ولیم اور دیور ہیری کے ساتھ ایک چیرٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے پیڈنگٹن اسٹیشن پہنچیں ، جہاں فلم کے کردار پیڈنگٹن بیئر نے شہزادی کو رقص کی دعوت دی۔

     

    جیسے شہزادی نے قبول کرتے ہوئے پیڈنگٹن بیئر کے ساتھ رقص کیا ، کیٹ کو رقص کرتا دیکھ شہزادہ ولیم خوب حیران ہوئے۔

    اس موقع پر برطانوی شہزادی اور شہزادوں نے شاہی خاندان کے تعاون سے چلنے والے خیراتی اداروں کے بچوں سے بھی بات چیت کی۔

    برطانوی شہزادی اور شہزادے نے پیڈنگٹن اسٹیشن پر 1930 کی دہائی کی پرانی گاڑیوں پر سواری بھی کی۔

    شہزادی کیٹ میڈلٹن تیسری بار امید سے ہیں، جس کے باعث اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں۔

    برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ میڈلٹن کی دو اولادیں ہیں، جن میں سے بیٹا جارج جو اب چار برس کا ہے جبکہ بیٹی شارلٹ جو کہ دو سال کی ہیں۔

    خیال رہے کہ  برطانوی کامیڈی فلم’پیڈنگٹن2 ‘ 10نومبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کہانی ایک بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہے اور 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیڈنگٹن‘ کا سیکوئل ہے۔

    فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کردیتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہزادی کیتھرین میڈلٹن نے بیٹی کو جنم دیدیا

    شہزادی کیتھرین میڈلٹن نے بیٹی کو جنم دیدیا

    لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان میں شہزادی کی پیدائش ہوئی،  شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیتھرین میڈلٹن نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔

    شاہی جوڑے کی رہائش گاہ کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت ہیں، پیدا ہونے والی بچی کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور تین اونس ہے اور وہ صحت مند ہے۔

    شاہی بچی کی ولادت سنٹرل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں ہی ہوئی جہاں دو سال قبل جولائی 2013 میں شاہی جوڑے کے ہاں پہلا بچہ شہزادہ جارج پیدا ہوا تھا۔

    بچی کی پیدائش کی خبر سنتے ہی اسپتال کے قریب کئی روز سے موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔

    وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس خبر سے بہت خوش ہوئے ہیں اور وہ شہزادے اور شہزادی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔