Tag: kathor

  • تیز رفتار ڈمپر نے مسافروں سے بھری وین کو کچل دیا، ویڈیو رپورٹ

    تیز رفتار ڈمپر نے مسافروں سے بھری وین کو کچل دیا، ویڈیو رپورٹ

    سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب مسافروں سے بھری وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 7 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلط سمت پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ وین میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق حیدر آباد اور ٹنڈو آدم خان سے تھا، جو شادی میں شرکت کے بعد واپس اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔


    کراچی میں چوبیس گھنٹوں میں تیز رفتار ڈمپر کے 3 حادثات پر ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی : تیز رفتار بس اُلٹنے سے بیس مسافر زخمی

    کراچی : تیز رفتار بس اُلٹنے سے بیس مسافر زخمی

    کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے بیس افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ادارے ایدھی فاونڈیشن کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے۔

    کوچ حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔واقعے کے باعث سپرہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب ٹریفک کی روانی کافی دیر متاثر رہی ۔

    پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ تیز رفتاری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید پہلووں سے بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • کراچی موٹر وے کیخلاف مظاہرین کا دھرنا، سپرہائی وے بلاک

    کراچی موٹر وے کیخلاف مظاہرین کا دھرنا، سپرہائی وے بلاک

    کراچی : کراچی موٹر وے کیخلاف مظاہرین نے دھرنا دیکر سپرہائی وے کو بلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں جب کبھی کسی ترقیاتی منصوبے کی بازگشت ہوتی ہے تو ساتھ ہی احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کا بھی آغاز ہوجاتاہے۔

    کاٹھور کے علاقے میں کراچی موٹر وے کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ موٹر وے کی حدود میں آنے والی ہماری زمینوں اور مکانوں کے معاوضے ادا کئے جائیں۔

    واضح رہے کہ کراچی موٹر وے منصوبے کی بازگشت میں اطمینان ہے کہ اب کراچی سے اندرون ملک آسان اور جلد سفر ممکن ہوگا۔ سامان کی جلد ترسیل کے ساتھ سرمائےکی بچت اور روزگار ملے گا۔

    ہم اس کے بر عکس ترقی یافتہ منصوبوں کے خلاف سڑک پر نکل کر ان کی تعمیر میں روڑے اٹکانے کی غیر سیاسی کوشش کرتے ہیں۔ کیا یہ عمل ہمیں ترقی یافتہ بنا پائے گا؟

    کاٹھورمیں احتجاج کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ موٹر وے کی زد میں آنے والی ان کی جائیداد کا انہیں معاوضہ نہیں دیاجارہا۔

    ان کا مطالبہ جائز لیکن کیا طریقہ درست تھا۔کیا کسی ترقیاتی منصوبے کے وقت اپنےمطالبات منوانے کاطریقہ سیاسی بالیدگی ہے یا اسکے پیچھے کسی کے ناپاک سیاسی مقاصد ہیں؟

    عوام کے سامنے سب کچھ ہے مگر اس پر عوام حکومت کب اور کیسے غور کریں گے۔