بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے چرچے پوری دنیا میں ہورہے ہیں، جہاں نامور شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات اور انٹرنیشنل سلیبریٹیز نے بھی شرکت کی۔
ان ہی مہمانوں میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جوڑی کو ’جوڑی نمبر ون‘ قرار دیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
وکی کوشل اور کترینہ کیف جب شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہوں نے وہاں موجود فوٹو گرافرز کو خصوصی پوز دیے اور کترینہ نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے حاضرین کی پذیرائی کا جواب دیا۔
لال رنگ کی ساڑھی میں ملبوس کترینہ کیف کا لُک سب سے علیحدہ تھا انہوں نے ہلکے پارٹی میک اپ کے ساتھ نازک سی جیولری بھی پہن رکھی تھی جسے دیکھنے والے ریکھے بغیر نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ان کے مداح مکمل جوش و خروش کے ساتھ ان کی تعریفوں پر مبنی کمنٹس کرہے ہیں۔