بالی وڈ کا معروف نوبیاہتا جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے، دونوں اپنی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد واپس ممبئی پہنچے ہیں۔
راجھستان کے تاریخی قلعے میں شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد کترینہ اور وکی واپس ممبئی پہنچے تو میڈیا نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچادی، تین منٹ کی مختصر ویڈیو اب تک کی بلاک باسٹر ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار آنند ایل رائے نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم زیرو کا ٹریلر جاری کردیا۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ زیرو کا ٹریلر آتے ہی بلاک بلاسٹر ثابت ہوا۔
اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں زیرو میں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بن کر سامنے آئیں اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا۔
ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی تلاش کررہے ہیں اس دوران ان کے ہاتھ انوشکا کی تصویر لگتی ہے۔
کنگ خان کو انوشکا دیکھتے ہی پسند آجاتی ہیں اور پھر وہ انہیں دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ یہ لڑکی ’انوشکا‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی وہیل چیئر پر گزار رہی ہیں۔
شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوجاتے ہیں بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے بریک اپ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔
ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں، ٹریلر لانچنگ تقریب میں تینوں بڑے ستاروں نے شرکت کی۔
ٹریلر دیکھیں
یاد رہے کہ دو روز قبل بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’زیرو کا ٹریلر دیکھ لیا‘۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے یہ ٹریلر دیکھا تھا۔ مسٹر پرفیکٹ اسے دیکھ کر شاہ رخ خان کی اداکاری کے معترف نکلے، انہوں نے دیگر اداکاروں کی بھی تعریف کی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ ہدایت کار نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے روز جاری کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی طرف سے اُن کے لیے تحفہ ہوگا۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کنگ خان 2 نومبر کو اپنی 53 ویں سال گرہ منائیں گے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے اس سے قبل” تینو ویڈ منو“ جیسی بلاک بسٹر فلم بنا چکے ہیں۔
زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔
کنگ خان نے اپنی 53ویں سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ منائی اور اہلیہ کو اس موقع پر مٹھائی بھی کھلائی جبکہ شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا بالکونی میں آکر شکریہ بھی ادا کیا۔
نئی دہلی : سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی سپر اسٹار سلمان خان کی لے پالک بہن ارپیتا خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر کترنیا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان کی والدہ اور اداکارہ ایک دوسرے سے گرم جوشی مل رہے ہیں۔
کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی یہ تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور بالی اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے مذکورہ تصویر کو ’ساس بہو ‘ کے تناظر میں دیکھا جانے لگا، اور تصویر پر ایسے کمنٹس کی بھرمار شروع ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر پر سلمان خان کی بہن نے بھی ایک خوبصورت ایموجی کمنٹ کیا، تاہم کچھ دیر بعد یہ تصویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی گئی۔
یاد رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی ظفر عباس نے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹارز کی لی گئی تصویر شیئر کی تھی، بالی ووڈ فلم کی یہ جوڑی کئی دفعہ ایک ساتھ دیکھی گئی اور ان کی ٹیم کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
بالی ووڈ کی شان دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھی یورپی ملک مالٹا میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ گزارے گئے بہترین وقت کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سایٹز پر شیئر کی جانے والی تمام تصاویر کچھ ہی دیر بعد ہٹادی گئیں لیکن انسٹاگرام استعمال کرنے والے مداحوں نے تصاویر کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور لکھا کہ ’تصاویر لگا کر ہٹانے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بھارت‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف دونوں بالی ووڈ سپر اسٹارز اپنے تعلقات عوامی سطح ظاہر نہیں کرتے لیکن سلمان خان کترینا کیف کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان سائیکل رکشے پر ساتھی اداکارؤں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بیٹھاکر گلیوں مصرف شاہراہ پر نکل پڑے، مداحوں نے کنگ خان کی تصویر بہت پسند کی۔
تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ سے تھوڑی سی فراغت ملی تو جمعے کے روز کنگ خان نے تفریح کرنے کا ارادہ کیا اور ساتھی اداکارؤں کو سائیکل رکشے میں بیٹھا کر مصروف شاہراہ پر نکل پڑے۔
شاہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’لڑکیوں نے مجھے سائیکل رکشہ چلانے کا مشورہ دیا جو کہ بہت اچھا تجربہ رہا‘۔
کنگ خان نے تصویر شیئر کی تو فلم زیرو کے ہدایت کار آنند ایل رائے نے جواب دیا کہ ’اچھے لوگ خوشیاں خود فراہم کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں‘۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو لوگوں کے ساتھ یہ بہت زبردست سواری تھی‘۔
یوں تو بالی ووڈ اداکاروں کا سائیکل پر سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی معروف اداکار اپنے ساتھ 2 خواتین اداکارؤں کو بیٹھا کر شہر کی معروف ترین شاہراہ پر بغیر سیکیورٹی کے نکلا ہو۔
واضح رہے کہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو رواں سال کے دوسرے دن ہی سرپرائز دیا، انہوں نے ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان چھوٹے قد والے شخص (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں۔
آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔
فلم میں شاہ رخ خان کو جسمانی معذور دکھایا گیا ہے مگر وہ پرلطف زندگی گزار رہے ہیں، گوری خان کی پروڈکشن میں بنائے جانے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ٹریلر دیکھیں
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
ممبئی: بالی وڈ کی معروف سائنس فکشن فلم ’’کرش‘‘ کی سیریز کے چوتھے پارٹ میں پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو مرکزی کردار دینے کی بازگشت سامنے آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم کرش کی سیریز کے پچھلے دو حصوں (پارٹس) میں اداکار ہرتیک روشن کے ساتھ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں لیکن اب ان کی جگہ بیوٹی کوئین کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار نے پہلے پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار دینے کے بارے میں سوچا تاہم انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ٹائیگر زندہ ہے کی ہیروئن کو موقع دینے پر غور شروع کردیا۔
فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اور ’’ بینگ بینگ‘‘ میں ہرتیک اور کترینہ کی کامیاب جوڑی کو مدد نظر رکھتے ہوئے کرش 4 میں بھی دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ جلوہ گر کرنے کے بارے میں سوچ بیچار شروع ہوگئی ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اس وقت کترینہ کے کیریر کو منفرد کرداروں کی ضرورت ہے اس لیے امکان ہے کہ ’کرش 4‘ اُن کے لیے بہت اچھی ثابت ہوگی۔
کرش کے چوتھے پارٹ میں کاسٹ اور دیگر کام فی الوقت شروع نہیں ہوئے مگر یہ امکان ظاہر ہے کہ ہدایت کار جلد اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیں گے۔
دوسری جانب کترینہ کیف کے حوالے سے یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ انہیں بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’’83‘‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا، فلم کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کی جیت پر مبنی ہوگی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف شاید اپنے سابق دوست سلمان خان سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے پہلے ایک ہاتھ اور پھر دونوں ہاتھ کمر پر رکھ کر پش اپس لگائے اور سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مراکش میں جاری ہے، فلم میں کترینہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اُن کے سابق دوست سلمان خان بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔
سلمان اور کترینہ بریک اپ کے کافی عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں نظر آرہے ہیں، فلم میں سلمان خان ٹائیگر جبکہ کترینہ زویا کے ناموں کا کردار ادا کررہی ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں
کترینہ شوٹنگ کے دوران سلمان کی فٹنس سے شاید اتنا متاثر ہوئی کہ انہوں نے بھی پش اپس لگانا شروع کردیے، اداکارہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ پش اپس لگا رہی ہیں اور چار پش اپس کے بعد انہوں نے ایک ہاتھ کمر پر رکھا اور چار مزید پش اپس لگائے پھر انہوں نے دونوں ہاتھ کمر پر رکھے اور پش اپس لگائے مگر اس دوران کیمرہ جب پیچھے کی طرف گیا تو سب حیران رہ گئے۔
ویڈیو دیکھ کر حیران ہونے کی وجہ یہ تھی کہ کترینہ جو پش اپس لگا کر اپنی فٹنس ثابت کرنا چاہ رہی تھیں وہ ایک تختے پر لیٹی ہوئی تھیں اور دوسری طرف ایک آدمی تختے پر وزن ڈال کر اُسے اوپر نیچے کررہا تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ساتھ 15 برس پرانی تصویر منظر عام پر آگئی جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری اور بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپر ماڈل شمیتا سین سنگھا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کترینہ کی 15 برس قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کترینہ اور دیگر بھارتی ماڈلز کرنل قذافی کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔
شمیتا کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی تصویر میں دیگر بالی ووڈ ماڈلز بھی نظر آرہی ہے، جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ 15 سال قبل جب ہم ایک فیشن شو کے لیے لیبیا گئے تھے تو لیبیا کے سربراہ نے ملاقات کا شرف بخشا تھا اور یہ لمحہ ہم سب کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
سپر ماڈل نے مزید لکھا کہ اس دورے میں ہمارے ساتھ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف بھی موجود تھیں اس لیے یہ یادگار سفر تھا مگر پتہ نہیں آج شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد شاید وہ اس لمحے کو بھول چکی ہوں۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے ولای تصویر
تصویر میں کترینہ کے ساتھ دیگر بھارتی ماڈلز بھی موجود ہیں جو اب شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے، تصویر میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں۔
سپر ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر نے بھارتی میڈیا پر ہلچل مچادی کیونکہ کترینہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور میڈیا پر ہر زد عام ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے تصویر سے متعلق کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کا کترینہ کو فیشن آئیکون قرار دینا غلط فیصلہ ہے کیونکہ میں فیشن کو اُن سے زیادہ جانتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی جانب سے کترینہ کو بہترین فیشن آئیکون قرار دینے پر سونم کپور سخت ناراض ہوگئی اور انہوں نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیشن کے معاملے میں میرا اور کترینہ کا موازانہ کرنا غلط ہے کیونکہ کترینہ کو فیشن کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ رنبیر کے کترینہ کے بارے میں خیالات صرف پروموشن کی وجہ سے ہیں کیونکہ دونوں اداکار آج کل فلم ’جگا جاسوس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس طرح کے ریمارکس بھی پروموشن کا ایک طریقہ ہے۔
یاد رہے فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں جو فیشن چل رہا ہوتا ہے وہ کترینہ تین ماہ پہلے کرکے چھوڑ چکی ہوتی ہیں۔
فلم جگا جاسوس کا ٹریلر جاری
دوسری جانب کترینہ نے رنبیر کے جواب سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سونم کپور کے فیشن اور ڈریسنگ کاموازنہ کسی صورت نہ کیا جائے کیونکہ سونم کا انداز دیگر لوگوں سے بہت نرالا ہے جبکہ مجھے جو بھی لباس یا فیشن پسند آتا ہے وہ کرلیتی ہوں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ساتھی اداکار رنبیر کپور سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے صحافی پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ آپ نے ہماری ویڈیو لیک کیوں کی؟ آپس میں فاصلہ رکھنے کو منفی خبر بنانا اچھی روایت نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اپنی نئی فلم ’جگا جاسوس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ فلم کی تشہیر کے دوران کسی بھی تقریب میں رنبیر کپور کے ساتھ شرکت نہیں کررہی۔
اداکارہ نے فلم کے گانے کی پروموشن کے دوران میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو رنبیر میرے ساتھ موجود نہیں ہوتے، ہم آپس میں مستی اور مزہ کرتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔
کترینہ نے صحافی کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو میری ویڈیو لیک کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے؟‘‘۔ یاد رہے صحافی نے دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو جاری کی تھیں جس میں کترینہ ساتھی اداکار رنبیر کے ساتھ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے ناخوش دکھائی دے رہی تھیں۔
بالی ووڈ کوئین نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’جو آپ نے دیکھا اور ویڈیو جاری کی وہ سب غلط ہے کیونکہ کام کے دوران ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ضرور ہوتا ہے، ہمارے درمیان فلم کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں‘‘۔
کترینہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکار سے فاصلہ رکھنے کو منفی خبر بنا کر پیش کرنا اچھی بات نہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران آپس میں تلخ کلامی ہونا معمول کی بات ہے اس میں بھی بہت مزہ ہے۔
فلم کا ٹریلر دیکھیں
واضح رہے فلم جگا جاسوس رواں ماہ کی 14 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے مداحوں سے رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ خوبرو اداکارہ کترینہ کیف جنہیں سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شوق نہیں تھا اب وہ بڑھتا نظرآرہا ہے، فیس بک پر آفیشل پیچ بنانے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔
خوبرو ادکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ’’خوشی کی جگہ پر آنے کا آغاز کررہی ہوں‘‘.
کترینہ نے جیسے ہی اکاؤنٹ بنایا مداحوں کی بڑی تعداد نے اُسے فالو کرنا شروع کردیا، اُن کا یہ اکاؤنٹ بہت مختصر وقت میں ہی ویریفائیڈ کردیا گیا کیونکہ اب تک 9 لاکھ 32 ہزار سے زائد مداح اُسے فالو کرچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کترینہ نے سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ بنانے کا اعلان کیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں سے رابطے رکھنے کے لیے فیس بک پر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
اداکارہ نے اپنےانسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ یہ پوسٹ شیئر کی۔
قبل ازیں کترینہ فیس بک پیج پر کئی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں