Tag: Katrina Kaif

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تیسری سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی تیسری سالگرہ کہاں منائی؟ تصاویر وائرل

    بالی وڈ اداکارہ کترنیہ کیف نے شادی کی تیسری سالگرہ پر اداکار وکی کوشل کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فلم نگری کا ہردلعزیز جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل کا شمار پسندیدہ جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی میں بھی لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    فوٹو اینڈ ویڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے شادی کے 3 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی اور وکی کوشل کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کی وسیع مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا

    کترینہ نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ایک دلی پیغام شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’’دل تو، جان تو۔۔۔‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    ان تصویر کے علاوہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے جنگل کی چند تصاویر شیئر کی ہے پوسٹ کا مختصر عنوان ’جنگل میں 48 گھنٹے‘ دیا گیا ہے جس میں سنسنی خیز تصاویر بھی شامل ہیں۔

    تصاویر میں جنگل، جنگلی حیات اور وکی کے ساتھ ایک رومانوی بونفائر لمحے کے شاندار نظارے بھی شامل ہیں، تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ ایڈوینچر سے بھر پور جگہ جنگل میں منائی ہے۔

    یاد رہے کہ وکی اور کترینہ نے دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد دسمبر 2021 میں قریبی خاندان اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا، ان کی تقریبات ریاست راجستھان میں منعقد کی گئی تھیں۔

  • ’کترینہ کیف کی وجہ سے۔۔۔‘ زرین خان کا باڈی شیمنگ کا سامنا کرنے کا انکشاف

    ’کترینہ کیف کی وجہ سے۔۔۔‘ زرین خان کا باڈی شیمنگ کا سامنا کرنے کا انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں انہیں اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زرین خان نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر کے شروعات اور اپنی ڈیبیو فلم ’ویر‘ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ویر کے بعد کی زندگی میرے لیے بہت بری رہی، مجھے اس پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، فلم اتنی بڑی تھی، یہ اب بھی میرے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے، شروع میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کہ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف بہت خوبصورت ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انڈسٹری میں میرے لیے چیزیں بالکل برعکس ہوگئیں، میرا وزن بہت زیادہ تھا اور کترینہ کیف سے موازنہ بہت بڑا تھا لیکن اس کا برا اثر ہوا، میں انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس کرتی تھی ، انڈسٹری میں  زیادہ تر لوگوں کو نہیں جانتی تھی۔

    زرین خان نے بتایا کہ میں صرف پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے نام جانتی تھی لیکن ان کو چہروں سے نہیں جانتی تھی، اس وجہ سے سب کو لگتا تھا کہ میں مغرور ہوں کیونکہ مجھے سلمان خان نے لانچ کیا۔

    زرین نے مزید بتایا کہ مجھے اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا میں اپنے گھر سے نکلنے سے بھی ڈرتی تھی کیونکہ لوگ میرے کپڑوں پر تبصرہ کرتے تھے، میرے وزن پر بولا گیا اس لیے میں گھر سے نہیں نکلتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zareen Khan ✨ (@zareenkhan)

    واضح رہے کہ کام کے محاذ پر زرین خان نے آخری مرتبہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو پر کترینہ کیف کا ردِعمل

    وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو پر کترینہ کیف کا ردِعمل

    بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنے گانے ’توبہ توبہ‘ پر اپنی اہلیہ کترینہ کیف کا ردِعمل بتادیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل کی نئی ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، وکی کوشل کی آنے والی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے ٹریلر کے بعد نیا گانا ’توبہ توبہ‘ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس گانے میں وکی کوشل کی جانب سے کیا گیا پرجوش اور دھماکے دار ڈانس جہاں کروڑوں صارفین کو دنگ کر گیا وہیں بالی ووڈ کے کچھ سپر اسٹارز بھی وکی کے ڈانس کے دیوانے ہوگئے۔

    اگرچہ وکی کوشل کے گانے اور ڈانس کو سب نے پسند کیا ہے لیکن سب کو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کترینہ کو بھی یہ ڈانس پسند آیا کہ نہیں، تاہم وکی کوشل نے اس راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ ’ مجھے سب سے زیادہ بے فکری تب ہوجاتی ہے جب کترینہ کو گانا پسند آجاتا ہے‘۔

    وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ ’جب کترینہ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ اچھا ہے تو میں نے سکون کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے‘۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ’ کترنیہ مجھے کہتی رہتی ہیں کہ انہیں پتا ہے کہ مجھے ڈانس پسند ہے، لیکن میں ایک باراتی ڈانسر ہوں اور اچھا ڈانسر نہیں، وہ کہتی ہیں کہ اصل زندگی میں اس طرح کا ڈانس چلتا ہے لیکن مجھے کیمرے کیلئے اپنی انرجی بچا کر رکھنی چاہئے‘۔

    وکی کوشل نے مزید کہا کہ ’اس مرتبہ کترینہ میرے کام سے خوش ہیں کیونکہ اس دفعہ میں نے ایکسپریشن، مووز اور ایٹیٹیوڈ کے معاملے میں بھی محنت کی اور وہ اس بات سے بہت خوش تھیں‘۔

    واضح رہے ’توبہ توبہ‘ فلم بیڈ نیوز کا گانا ہے جس کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے جبکہ فلم کو مشترکہ طور پر ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے، فلم 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ویڈیو: حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد کترینہ کیف پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    ویڈیو: حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد کترینہ کیف پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں جہاں سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی ہیں۔

    تاہم گزشتہ رات ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے ایک ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ خوشگوار موڈ میں تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ  بھی لندن میں ہی منائی تھی،  تاہم دونوں کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ اپنی اگلی فلم ’جی لے زرا‘ میں نظر آئیں گی۔

  • کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبر سرگرم ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور اسی نئی ویڈیو نے حمل کی افواہوں کو ہوا دی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا کہ بالی ووڈ کی یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اب، بھارتی میڈیا زوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ واقعی حاملہ ہیں، اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی جبکہ انکے شوہر وکی کوشل بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

    لیکن ابھی تک کترینہ کیف اور اُن کے شوہر وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہ کہ ’’ کترینہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کو نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے تو میڈیا کو بھی چاہیے کہ اس بات کا خیال رکھے‘‘۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔

  • کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

    کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں غیر متوقع حالات کی وجہ سے ہالی ووڈ کی پیشکش کو ٹھکرادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ’انہیں ہالی ووڈ سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ’حالات‘ کی وجہ سے انکار کر دیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایک دن میں ہالی ووڈ میں کام کرنا ہوگا، اگر ایسا ہوا تو یہ میری زندگی کے باب میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

    کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی: ابرارالحق کا دعویٰ

    کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ ’میں ہمیشہ فینز کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا فلم انڈسٹری میں میری پہلی شروعات ایک جنوبی ہندوستانی فلم سے ہوئی تھی، جو ایک تیلگو فلم تھی اور وہاں سے میں نے آن کیمرہ تجربہ حاصل کرنا شروع کیا اور پھر ہدایت کاروں، پروڈیوسروں سے ملاقات کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کام کرنا شروع کیا۔

    کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

  • وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    بھارتی اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے۔

    بھارت کے معروف اداکار وکی کوشل نے دی ویک میگزین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے اور کترینہ کیف کی جوڑی کو عام جبکہ تعلق کو ایک گہرا تعلق قرار دیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے، میں اس کے کور کی تعریف کرتا ہوں اور وہ میری تعریف کرتی ہے۔ میں اسے بہتر انسان نہیں بنانا چاہتا اور وہ مجھے ایک بہتر انسان نہیں بنانا چاہتی۔

    وکی کوشل نے کہا کہ ہم پہلے ہی اس شخص سے محبت کر چکے ہیں جو ہم ہیں، ہمارے لیے نئی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کیسے بڑھ رہے ہیں، ہمارے لیے یہ نیا یہ ہے کہ ہم کس طرح ایک ساتھ پھلے پھولیں۔

    کترینہ کیف کے کھانے سے متعلق سوال کے جواب میں وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ تو مجھ سے بھی زیادہ سبزی خور ہیں، وہ شاذ و نادر ہی چھولے بھٹورے کھاتی ہیں لیکن مجھے یہ دیوانگی کی حد تک پسند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کترینہ گھر پر ہوتی ہیں تو میری والدہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ وہ کہتی ہیں، میں ساری زندگی ان لڑکوں کو ٹنڈے، پھلیاں اور تورئی کھانے کی کوشش کرتی رہی اور اب یہ کام میری بہو نے کردیا ہے۔

  • ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف فلم میں ساتھ کرنے پر خوش نہیں تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں کافی سنجیدہ تھیں لیکن اس کے باوجود اُن کا تعلق ٹوٹ گیا۔

    تاہم بریک اپ کے فوراً بعد سلمان اور کترینہ ’ایک تھا ٹائیگر ‘ میں نظر آئے، بالی ووڈ کی اس سُپر ہٹ فلم میں دونوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب فلم کی ریلیز کے تقریباً 11 سال بعد ’ایک تھا ٹائیگر ‘ کے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بریک اپ کے فوراً بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا بہت مشکل تھا۔

    ہدایتکار کبیر خان نے کہا کہ فلمسازوں نے سلمان خان سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی کترینہ کیف کو زویا کے کردار کے لیے سائن کر لیا تھا اور اس کے بعد سلمان خان سے ٹائیگر عرف اویناش سنگھ راٹھور کے مرکزی کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کے حوالے سے اہم خبر

    ہدایتکار نے مزید بتایا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے لیے فلم میں ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا، وہ دونوں خوش نہیں تھے کیونکہ فلم کی کاسٹنگ سے کچھ عرصہ پہلے ہی دونوں کا بریک اپ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی جانب سے اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، تینوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن 2009 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

  • کترینہ کیف کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل

    کترینہ کیف کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بغیر میک کے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بنا میک اپ دیکھا گیا، اس دوران ان کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے۔

    کترینہ نے ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو اپنے دستاویز اور دیگر کاغذات دکھائے، اس موقع پر فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو کترینہ کیف نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کترینہ کیف اپنی 2 فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بنا میک اپ تصویر پر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی رول ماڈل اداکارہ کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا اُن کے لیے ایک رول ماڈل اداکارہ تھیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کے لیے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اُن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔

    کترینہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی، میرا اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘

  • کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند ایک تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں  پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    اداکارہ نے پیلے ساڑھی کی مناسبت سے انہوں نے ہاتھوں میں کنگن اور ماتھے پر بندی بھی لگا رکھی ہے جو ان کے حسن و خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

    ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ عوام کا ان کی اس حسین تصاویر پر کیا کہنا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔