Tag: Katrina Kaif

  • یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوگئے، فلم میں نینا کا مرکزی کردار سب سے پہلے معروف اداکارہ کترینہ کیف کو آفر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

    سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، ادیتیہ رائے کپور اور کالکی کوئچلن شامل تھے۔

    فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی اور پروڈیوسر کرن جوہر تھے، فلم کے مرکزی کردار نینا کے لیے دونوں کا پہلا انتخاب کترینہ کیف تھیں۔

    کترینہ کیف کو جب اس کردار کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اس کے لیے ہامی بھرلی، تاریخیں طے ہوگئی اور سب معاملات طے ہوگئے۔

    لیکن پھر اچانک کترینہ کو یش راج کی فلم دھوم 3 کی پیشکش کردی گئی۔

    فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، کترینہ نے عامر کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا تھا، پھر دونوں فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم تھیں۔

    کترینہ نے کئی دن سوچنے کے بعد بالآخر دھوم 3 کے لیے ہاں کردی اور کرن جوہر کو انکار کہلوا بھیجا۔ کرن جوہر نے ان کے انکار کا برا نہیں منایا کیونکہ یش راج کی فلم بھی ان کے لیے ایک فیملی پروجیکٹ تھا۔

    دونوں فلمیں بنیں اور یہ جوانی ہے دیوانی نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے، دوسری طرف دھوم 3 نے اوسط درجے کی کامیابی حاصل کی جبکہ اس میں کترینہ کا کردار بھی معمولی نوعیت کا اور ان کو دیا گیا وقت کم تھا۔

    اس کے برعکس یہ جوانی ہے دیوانی اپنے مرکزی کردار نینا کے گرد گھوم رہی تھی۔

    اس فلم کی ریلیز کا ایک اور نقصان ادیتیہ رائے کپور کو ہوا جو سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر اوی کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اسی فلم کے ساتھ ان کی مشہور فلم عاشقی 2 بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ہیرو کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

    اب ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ دونوں فلموں کی مقبولیت کے بعد ادیتیہ کو مرکزی کردار کی آفرز ملنی چاہیئے تھیں، لیکن یہ جوانی ہے دیوانی میں ان کے سپورٹنگ کردار کو زیادہ پسند کیا گیا اور انہیں ایسے ہی کرداروں کی پیشکشیں آنے لگیں جس میں مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کرتا۔

    یوں ادیتیہ نے عاشقی 2 ہٹ ہونے کے باجود ہیرو کے طور پر کیریئر بنانے کا موقع کھو دیا اور انہیں سپورٹنگ کردار ہی ملنے لگے۔

  • کترینا کیف نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینا کیف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کی انسٹا فیملی کی تعداد 70 ملین ہوگئی ہے۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    کترینا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں آپ کو دیکھ رہے ہیں میرے 70 ملین فالوورز۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    واضح کہ کترینا کیف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گزشتہ برس ان کی شادی معروف اداکار وکی کوشل نے انجام پائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

    انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو 233 ملین صارفین فولو کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  84 ملین فولورز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    کترینا کیف دبنگ خان سلمان خان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان کی آنے کی فلموں میں ’ٹائیگر 3‘ شامل ہے جو رواں سال دیوالی میں بڑے پردے کی زینت بنے گی، اداکارہ کی فلموں ’میری کرسمس‘ جی لے ذرا شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    ان کی حال ہی میں تھرلر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں ایشان کشن اور سدھارتھ چترویدی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • بھارتی اداکارہ نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی

    بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فتور‘ میں کترینا کیف کے بچپن کا کردار نبھانے والی اداکارہ تنیشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔

    Tunisha Sharma

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری کافی دنوں سے افسردگی کے عالم میں تھیں لیکن وہ کیوں پریشان تھی اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    Tunisha Sharma suicide

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے میک اپ روم میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    اداکارہ نے فتور میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلموں میں کہانی ٹو اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔

  • کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم فون بھوت ریلیز ہونے کے بعد ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے فلم پر اپنا تبصرہ دے دیا۔

    وکی کوشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فل فرنٹ پہ آ کر مستی اور پاگل پن ہے یہ فلم، تھیٹرز میں جا کر ضرور دیکھیں۔

    وکی نے فلم کی پری اسکریننگ میں شرکت کی تھی جس میں انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس فلم کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں دکھائی دیں گی، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3، 2023 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

    بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کو سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

    وکی کوشل نے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    مانویندر سنگھ اترپردیش کے شہر لکھنؤ کا رہائشی ہے اور ممبئی میں فلموں، ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہا تھا۔

    ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ کترینہ کیف کا مداح ہے اور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں اور ان دونوں کے بائیو میں اس نے کترینہ کیف کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

  • کترینہ اور وکی کوشل کے عروسی لباس کی حیران کن تفصیلات

    کترینہ اور وکی کوشل کے عروسی لباس کی حیران کن تفصیلات

    خوب صورت بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے عروسی لباس کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    کترین کیف اور اداکار وکی کوشل گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، شادی کے دن اداکار جوڑے نے جو عروسی لباس پہنا تھا اس پر سونا، چاندی اور ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

    اگرچہ شادی کی تقریب میں موبائل فون کے استعمال اور تصاویر لینے پر سخت پابندی عائد تھی، تاہم چند ویڈیوز اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں وہ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں دونوں شادی کے خصوصی جوڑے میں نظر آتے ہیں۔

    یہ تصاویر کترینہ اور وکی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جن میں کترینہ کیف شادی کے روز سرخ رنگ کے خوب صورت لہنگے میں نظر آئیں اور ان کے شوہر وکی کوشل نے آئیوری رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sabyasachi (@sabyasachiofficial)

    کترینہ اور وکی کا عروسی لباس معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ تھا، جس کی تصدیق ڈیزائنر کے انسٹاگرام پر بھی کی گئی ہے۔

    کترینہ کا شادی کا لہنگا مٹکا سلک پر تلے کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا تھا، جس کے چاروں بارڈر پر خوب صورت مخملی کڑھائی جھلملا رہی تھی، جب کہ کترینہ کے گھونگھٹ کو وکی کوشل کے پنجابی بیک گراؤنڈ سے جوڑا گیا تھا، جس پر چاندی اور سونے کی ملمع کاری کی گئی تھی۔

    کترینہ کیف کی جیولری بھی سبیاساچی کی تیار کردہ تھی، جسے 22 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

    وکی کوشل کی شیروانی سلک پر سونے اور چاندی کے ملمع لگے بٹن کے ساتھ تیار کیا گیا، وکی کا قلا اور گلے میں پہنا ہار بھی 18 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

  • کترینہ کی شادی میں‌ تصویر لینے پر شوٹ کر دیا جائے گا

    کترینہ کی شادی میں‌ تصویر لینے پر شوٹ کر دیا جائے گا

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، شادی کی تصاویر پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، تقریب کے لیے ایک انٹرنیشنل سیکیورٹی ٹیم بھی ہائر کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کو خفیہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، مہمانوں کو شرکت کے لیے خفیہ کوڈ دیے جائیں گے، جن کے بغیر انٹری نہیں ہو سکے گی۔

    شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے، لیکن اب ایک نیا آرڈر جاری کیا گیا ہے، شادی کی تیاریاں کرنے والی ٹیم کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ شادی کے مقام کے آس پاس اگر کوئی ڈرون کیمرہ دکھائی دیا تو اسے اسی وقت شوٹ کر دیا جائے گا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ سارے سخت انتظامات اس سلسلے میں ہیں کہ کسی بھی طرح شادی کی تصاویر کو باہر آنے سے روکا جائے، سیکیورٹی ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی مہمان یا میڈیا ممبر شادی کی تصویر نہ لے سکے۔

    میڈیا کے مطابق خصوصی مہمانوں کو ہوٹل کی جانب سے ناموں کی بجائے کوڈز الاٹ کیے ہیں تاکہ شریک ہونے والے مہمانوں کی شناخت ظاہر نہ ہو سکے، اور انھی کوڈز پر مہمانوں کو روم سروس اور سیکیورٹی وغیرہ کی خدمات فراہم کی جائیں گی، ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی انھی کے ذریعے ہو سکے گی۔

    واضح رہے کہ شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہو گئی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں 9 دسمبر کو ہوگی۔

  • کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    گزشتہ کچھ روز سے بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ معروف اداکارہ کترینہ کیف 2 ماہ میں شادی کرلیں گی تاہم اب کترینہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

    کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو کس نے کہا کہ وہ شادی کر رہی ہیں؟

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے شادی کے ملبوسات کی تیاری کے احکامات تک دے دیے ہیں۔

    شوبز ویب سائٹ بالی وڈ لائف سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنے جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق مذکورہ خبریں کس نے اور کیوں پھیلائیں؟

    اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی سوال کر رہی ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں کون پھیلاتا ہے؟

    اگرچہ انہوں نے دسمبر میں شادی کی خبروں سے انکار کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر وکی کوشل سے تعلقات یا مستقبل میں ان سے شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

    وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ دو سال سے جاری ہیں اور انہیں بعض تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں بھی ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں شائع ہوتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے کبھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔

  • کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی : تاریخ طے ہوگئی

    کترینہ کیف اور وِکی کوشل کی شادی : تاریخ طے ہوگئی

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش میں ہیں، شادی کی تاریخ اور مقام کیا ہوگا اس حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں اداکار رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبھیا ساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر7 سے 9دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی اور کترینہ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے جیسی رسومات شامل ہوں گی۔

    اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کےSix Senses Fort Barwaraنامی ہوٹل میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کترینہ کیف اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔

    تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔

  • کترینہ کیف کی دھواں دار بیٹنگ، ویڈیو وائرل

    کترینہ کیف کی دھواں دار بیٹنگ، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بلا ہاتھ میں تھامے دھواں دار بیٹنگ کرتے نظر آرہی ہیں، صارفین نے بے بی ڈول کے نئے انداز کو بہت پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کو کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اس دوران جارحانہ شارٹس اور دھواں دھار بیٹنگ کی۔

    کترینہ نے خود کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو یہ ویڈیو دکھائیں اور کوئی تبصرہ کریں۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیش کش

    اداکارہ کی بیٹنگ دیکھ کر انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی فرنچائزر پرینٹی زنٹا نے کہا کہ ’ہمیں آپ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ آپ کی بیٹنگ بہت اچھی ہے‘۔

    قبل ازیں دبنگ خان نے بھی اپنی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

     فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف، تبو، جیکی شروف، سنیل گروور، دیشا پتانی اور نورا فتحی شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری علی عباس ظفر  کررہے ہیں ، فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: کترینہ کے سر پر گھاس اُگ آئی؟

    سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’بھارت‘کے دوسرے شیڈول کی عکس بندی ابوظہبی میں مکمل کروائی، اس موقع پر اداکار نے ابوظہبی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یہاں ممبئی جیسا احساس ہوتا ہے۔