Tag: KCCI

  • عراق کراچی میں جلد دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا

    عراق کراچی میں جلد دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا

    کراچی: پاکستان میں عراقی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز نے کہا ہے کہ عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عبدالسلام صدام موحیسین نے چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق بہت جلد کراچی میں دوبارہ قونصل خانہ کھولے گا جو کراچی پورٹ سٹی کے شہریوں کو ویزے سے متعلق تمام خدمات فراہم کرے گا۔

    عبدالسلام نے کہا کہ عراقی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے کراچی بہت اہم اور محفوظ مقام ہے، پاکستانی مینوفیکچررز اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو عراق کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عراق نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، غذائی اشیا سمیت پاکستان سے سیمنٹ بھی عراق میں برآمد کیا جا رہا ہے، عراقی و پاکستانی حکومتوں کو تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی چیمبر آغا شہاب نے کہا کہ سرحد پار کاروبار کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، 2018 میں پاکستان کی عراق کو برآمدات 23.71 ملین ڈالر کے برابر تھیں، جب کہ پاکستان کی عراق سے درآمدات 2018 میں 49.61 ملین ڈالر تھیں۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے لیے سی پیک کے تحت وسیع مواقع موجود ہیں، خصوصی اکنامک زونز عراقی سرمایہ کاروں کے حق میں مشترکہ شراکت داری و سرمایہ کاری کے لیے مثالی ثابت ہوں گے۔

  • ایم پی ایز اور ایم این ایز کو براہ راست ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے، وسیم اختر

    ایم پی ایز اور ایم این ایز کو براہ راست ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ایم سی کے ذریعے ترقیاتی کام کرنے کی پابند ہے، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو براہ راست ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر وسیم اختر کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں پھٹ پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ترقیاتی اخراجات دینا غلط ہے، صاف طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہورہی ہے، وفاقی حکومت کے ایم سی کے ذریعے ترقیاتی کام کرنے کی پابند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس کسی بھی قابل افسر کو تعینات کرنے کا اختیار نہیں ہے،7ارب تنخواہوں اور ڈھائی ارب روپے دیکھ بھال پر خرچ ہوتے ہیں، فنڈز میں 8کروڑ کا شارٹ فال ہے۔

    میئرکراچی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد ہوگیا تومعاملات حل ہوجائیں گے، ایم این اے ایم پی اے کے لیے رشوتیں دی جاتی ہیں،۔

    وسیم اختر نے بتایا کہ کےایم سی کے14اسپتال تاجر برادری کے تعاون سے چل رہے ہیں، کے ایم سی میں مفت میں ڈائیلسز ہوتے ہیں، کے ایم سی کی بجلی بھی بند ہے5کروڑ روپے سندھ حکومت سے لے کر دیے، کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق میئر کراچی نے کہا کہ توڑی گئی 90فیصد دکانیں مالکان کو واپس کردی گئی ہیں۔

  • صدر اور وزیراعظم سمیت کسی بھی شخصیت کو فری ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، سی ای او پی آئی اے

    صدر اور وزیراعظم سمیت کسی بھی شخصیت کو فری ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، سی ای او پی آئی اے

    کراچی : سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ماضی میں پی آئی اے کو نقصان پہنچایا گیا ہمارے دور میں صدر اور وزیراعظم سمیت کسی بھی اہم شخصیت کو فری ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ چار دسمبر سے کراچی سے مزید ملکی اور بیرون ملک فلائٹس شروع کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دسمبر تک دو طیارے بیڑے میں شامل ہوں گے اور اگلے سال تین سے پانچ طیارے بیڑے میں شامل کرنے کا پلان ہے۔ مجھے پی آئی اے کا کاروبار بڑھانا ہے اگر مجھے دھندا ملے گا تو میں ہر جگہ جاؤٴں گا، بزنس کمیونٹی کو کارگو کے لیے جو ریٹ ملے وہ دینے کو تیار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ماہانہ نقصان تین ارب روپے تھا اب کم ہوکر 1.4ارب روپے تک لے آئے ہیں31 میں سے آج صرف دو جہاز گراؤنڈ ہیں اور باقی تمام طیارے پرواز کے قابل ہیں بزنس کمیونٹی کی مدد سے ہم اب80 فیصد کارگو ہنڈل کررہے ہیں۔

    ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر ایک فری ٹکٹ نہیں دیا مجھ سمیت نہ صدر ہاکستان اور کسی کو بھی فری ٹکٹ نہیں دیا گیا پہلے سفارشی بنیادوں ہر اضافی بیگج پر چھوڑ دیا جاتا تھا اب ہر کسی کو اضافی بیگج کی فیس وصول کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی: گورنر سندھ

    کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی۔ 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کراچی چیمبر آف کامرس آمد ہوئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صدر کراچی آئے ہیں ان کو چھوڑ کر کراچی چیمبر آیا ہوں، سالڈ ویسٹ کا نظام کے ایم سی کے پاس ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں کرے، سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی شیخ رشید نے ملاقات میں بتایا۔ ’16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے‘۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے لیے ٹینڈر کر دیے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، تجارتی مراکز میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کر رہے ہیں، ناردرن بائی پاس کا ٹینڈر کر دیا ہے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام بھی تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ہماری پالیسی نہیں ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کریں۔

    اس موقع پر صدر کراچی چیمبر آف کامرس جنید اسماعیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 17 انڈسٹریل زون کراچی چیمبر سے لائسنس یافتہ ہیں، انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹر میں بزنس کمیونٹی کا 60 فیصد حصہ ہے۔

    صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیکسوں کے ذریعے ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالا جاتا ہے، امید کرتے ہیں تحریک انصاف حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔

    جنید اسماعیل نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے حکومت گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے، پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے کے 4 منصوبہ ناگزیر ہے۔ تاجروں کو کے ایم سی رینٹ کے مسائل در پیش ہیں۔

    صدر کراچی چیمبر نے مزید کہا کہ سرکلر ٹرین کے منصوبے کو عوام کی سہولت کے لیے جلد بحال کیا جائے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کراچی کو اسٹیک دیا جائے۔

  • گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کا اس وقت جو حال ہے اگر ستر کی دہائی میں پورٹ قاسم کے بجائے گوادر پورٹ بنادیا جاتا تو آج پاکستان کی ترقی کا نقشہ بہت مختلف ہوتا۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل طفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے گوادر میں شپ یارڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    نجی شعبہ کراچی میں شپ یارڈ قائم کر نا چاہتا ہے تو پاک بحریہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، شپ یارڈ کی تعمیر سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔

    ایڈ مرل ظفر محمود کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملک کے سمندری وسائل استعمال نہ کرنے پر دکھ ہے، تاجروں کے ساتھ مل کر میری ٹائم کے شعبے کو ترقی دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں دستیاب مواقع میں تاجربرادری کی دلچسپی سے حوصلہ ملا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جہاز رانی و بندر گاہ کی وزار ت کا نام وزارت میری ٹائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم میری ٹائم سات سے آٹھ وزارتوں کے ماتحت ہے اس لئے سب سے پہلے اسے ایک وزارت کے ماتحت کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • اسحاق ڈارسب سے بڑا معاشی دہشت گرد ہے، سراج قاسم تیلی

    اسحاق ڈارسب سے بڑا معاشی دہشت گرد ہے، سراج قاسم تیلی

    کراچی : کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار سب سے بڑا معاشی دہشت گرد ہے، تاجربرادری فوری استعفے کا مطالبہ کرے، پوری دنیا ہم پر ہنس رہی ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی اسحاق ڈاروزیرخزانہ ہیں۔

    وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مضبوط قرارداد منظور کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا کہ کے سی سی آئی کو مکمل اتفاق رائے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفے کا مطالبہ کرنا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرکرپشن کے کیس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے اور وہ ملک میں اقتصادی بحران پیدا کرنے کے پوری طرح ذمہ دار ہیں۔


    مزید پڑھیں : وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


    سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ساری دنیا ہم پر ہنس رہی ہے کہ ان کے موجودہ وزیرخزانہ پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کیا جا چکا ہے لہٰذا اسحاق ڈار کو فوری طور پر اس وقت تک کے لیے مستعفی ہو جانا چاہئے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔


    مزید پڑھیں: وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت داراوردین دارشخص ہیں، سعدرفیق 


    انہوں نے سی پیک منصوبے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں جانب جیت کی صورتحال پیدا ہونے کہ امکانات نظر نہیں آرہے جو صرف چائنا کے لئے تجارتی لحاظ سے قابل قبول ہے جبکہ پاکستان کو صرف انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لحاظ سے فائدہ ہوگا، اس منصوبے سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بہت زیادہ نقصان متوقع ہے۔

  • کراچی میں لوٹ مار، تاجروں کا کارروائی کا مطالبہ

    کراچی میں لوٹ مار، تاجروں کا کارروائی کا مطالبہ

    کراچی:شہر قائد میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سراج قاسم تیلی اور شمیم فرپو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی اور موجودہ صدر کے سی سی آئی شمیم احمد فرپو نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال اچانک خراب ہونے پر گہری تشویش اور فکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں بلا خوف و خطر لوگوں سے لوٹ مار، بینک ڈکیتیوں میں اضافہ، پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات ،گاڑیاں چھینے یا چوری کرنے کی واردات اور شہر کے مختلف مقامات سے تشدد زدہ لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

    شمیم احمد فرپو نے کہا کہ لیکن اچانک بدامنی کے واقعات میں اضافے نے کراچی آپریشن کی کامیابیوں کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں، تاجر و صنعت کار برادری نے حالیہ واقعات کے پیش نظر اگر بروقت ایکشن نہیں لیا گیا تو کراچی آپریشن کی تمام کا میابیاں داؤ پر لگ جائیں گی اور صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہےاور شہرقائد ایک بار پھر سنگین صورتحال سے دوچار ہو کر لاقانونیت اور دہشت گردی کے اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے، نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کے واقعات سپرہائی وے پر بکرا منڈی میں بھی پیش آرہے ہیں جس پر سختی سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

    تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بدامنی کے حالیہ واقعات میں اضافے پر قابو پانے اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں غفلت برتنے کی صورت میں ملکی معیشت پر اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے ۔

  • آٹھ سو روپے کے موبائل فون پر 900 روپے ٹیکس ظلم ہے، تاجر

    آٹھ سو روپے کے موبائل فون پر 900 روپے ٹیکس ظلم ہے، تاجر

    کراچی: کراچی چیمبر نے موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسحق ڈار کو خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ سیلز ٹیکس 300 سے بڑھا کر650 کرنا اور اس پر 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی لگانا ظلم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اس ضمن میں خط ارسال کردیا۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ وفاقی بجٹ میں موبائل فونز کی تینوں کیٹگریز پر نافذ سیلز ٹیکس کو بحال کیا جائے اور فیچر فون کی کیٹگری میں سیلز ٹیکس شرح کو کم کر کے 150 روپے فی فون کیا جائے۔

    فیچر کیٹگری کے فون سستے اور بنیادی فونز ہوتے ہیں، تاجر

    خط میں کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد ادریس نے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موبائل فونز میں فیچر کیٹگری کے سستے اور بنیادی فونز ہوتے ہیں۔

    سیلز ٹیکس 300 سے بڑھا کر 650 کرنا ظلم ہے، تاجر

    انہوں نے کہا کہ ان فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 300 روپے فی فون سے بڑھا کر 650 روپے کردی گئی ہے جن پر مزید 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد ہے جس سے 800 روپے کی مالیت کے فون پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی کل شرح 112 فیصد بنتی ہے جو تاجروں اور غریب افراد کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

    انھوں نے کہا فیچر فون پر سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے حکومت کی آمدنی میں کمی آئے گی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہو جائے گا۔

    انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت اس سنگین مسئلے پر توجہ دے گی اور فیچر فون کی کیٹگری اے پر نافذ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے 150 روپے فی فون کر دے گی۔

  • تین سو ارب سے زائد کے ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں‌، کراچی چیمبر

    تین سو ارب سے زائد کے ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں‌، کراچی چیمبر

    کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے ری فنڈ کلیمز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے زیر التوا ریفنڈ کلیمز کی ادائیگیوں پر زور دیا ہے تاکہ مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سرمائے کی قلت سے بچایا جاسکے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا ہے کہ ایف بی آر اپنے بجٹ اہداف حصول کے لیے سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ڈیوٹی ڈرا بیک اور دیگر چھوٹ کی مد میں برآمد کنندگان کے اربوں روپے کے فنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیر کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر صرف پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو مزید نچوڑنے پر مرکوز ہے جبکہ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش نہیں کی جارہی۔

    صدر کراچی چیمبر نے مزید کہا کہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 300 ارب روپے کے ریفنڈز ایف بی آر میں پھنسے ہیں اور 7 ماہ گزرنے کے بعد بھی ریفنڈ کلیمز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ کلیمز میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

  • پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    کراچی : سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریو ائزر نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کوشیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی ، سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے تاثر کو بہتر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں کاروبار کر رہی ہیں جو مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر سوئٹزر لینڈ میں ہے لیکن اب امن وامان کی مجموعی صورتحال چند سالوں سے قدرے بہتر ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کراچی سوئس ایس ایم ایز کے لیے پرکشش مقام ہے ۔شمیم فرپو نے کہا کہ سوئس تاجروں کے لیے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔