Tag: KCCI

  • پاک افغان سرحد پربائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا مطالبہ

    پاک افغان سرحد پربائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا مطالبہ

    کراچی : پاکستان افغانستان جوائنٹ کمیٹی کے وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو اور دیگر عہدیداران نے ان پرتپاک استقبال کیا۔

    وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں حائل مختلف رکاوٹوں کو موٴثر طریقے سے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2015 میں دوطرفہ تجارت کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر کی نچلی سطح پر آگئی اور 2016 میں بھی مسلسل کمی واقع ہوئی۔

    کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرافغانستان کی وزارت دفاع کی مشیر بیگم وازہما فروغ نے کہا کہ ا فغانستان ٹریڈ کی مصنوعات کی کراچی کی پورٹس پر تاخیرسے کلیئرنس پرتشویش ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری اشیاء کی سپلائی کی وجہ سے افغانی عوام نے پاکستانی اشیاء خریدنے کو ترجیح نہیں دے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد پر غیر سرکاری تجارت بہت زیادہ ہے۔ جس کا یومیہ تخمینہ کئی ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ ٹرکوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کا سامان اسمگل کیا جاتا ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ ان مسائل سے نمٹے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے، جدید اسکیننگ مشینوں، پاک افغان سرحد پر بائیو میٹرک اور ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔

    شمیم فرپو نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال سے پاکستانی بندرگاہوں سے افغانستان جانے والی اشیاء کو پاکستانی مارکیٹوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جس سے پاکستان کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔

  • کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی : کے سی سی آئی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شخصیات کی کوششوں سے کراچی میں امن و سکون کا قیام ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف بنائے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ کراچی کا صنعتی پہیہ محفوظ کاروباری ماحول میں بلارکاوٹ گھومتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ویسی تشو یش ناک نہیں جیسی 3 سال پہلے تھی تاہم اب بھی کراچی میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    کے سی سی آئی کے عہدے داروں نے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کہ شہر میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔

  • کراچی چیمبر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    کراچی چیمبر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    کراچی چیمبر نے بجلی کےنرخوں میں اضافے کی مخالفت کردی، کے الیکٹرک کو بجلی نرخوں میں اجازت کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کے الیکٹرک کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی اجازت دینے پر حکومت کوتنقید کانشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ماہ اگست میں ملنے والے بلوں سےصارفین کو دھچکا لگا ہے۔

    کراچی چیمبر کےصدرنے ایک بیان میں کہا کہ نیپرا عوام کےلیے بجلی کے نرخوں پرنظر ثانی کے لیے عوامی اجلاس منعقدکرتی ہے لیکن کے الیکٹرک کو اجلاس بلائے بغیر بجلی نرخوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے کے الیکٹرک کے آپریٹنگ اخراجا ت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

  • شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    کراچی : کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پرنگرانی کی ضرورت ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے۔

    کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی طور پر کراچی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں سماجی واقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں ۔

    شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں پانی کی کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے چیف انجینئرز کو شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کا پابند کریں ورنہ پانی کی قلت پر ہونے والے کسی بھی دھرنے کی صورت میں ان سے جواب طلب کیا جائےگا۔

    سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کے چیک تیار ہیں لیکن چیک کی تقسیم کے لئے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمدوہرہ نے کراچی جو بھی ریونیو دیتا ہے اس کا ایک حصہ یہاں کی ترقی اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص کیا جائے۔

  • ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    کراچی :  ورلڈ بینک نے پاکستان کے کمزور ٹیکس نظام پر کڑی تنقید کی ہے جو پیداواریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

    افتخار احمد وہرہ کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ صرف کمپنیاں اور ٹیکس نیٹ میں شامل افراد ٹیکس کا بھاری بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کے باعث ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ایف بی آر نے نہ تو کبھی ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیرکئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی۔

    افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان میں سےصرف2لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے داعش اور طالبان کو کلین چٹ دے دی،کہتے ہیں کہ داعش کے نام پرکوئی بھی کارروائی کرسکتا ہےاور طالبان کے کسی ممکنہ حملےکی کوئی خفیہ اطلاع نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل کو انٹرویو میں ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ  اسکولوں پر حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔

    انکا کہتا تھا کہ داعش کا کوئی وجود نہیں ان کے نام پر کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے،  ایڈیشنل آئی جی نےیہ بھی کہا کہ کراچی میں تین ماہ سے کوئی بینک ڈکیتی نہیں پڑی اور پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے چند ماہ میں ڈکیتی کی 23 وارداتوں کے ملزم بے نقاب کئے۔

     ایک جانب ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کااثر کراچی پر بھی پڑ سکتاہے تو ساتھ ہی یہ بھی کہ گئے کہ ایئرپورٹ حملے کے بعد سے کراچی میں دہشگردی کی کوئی واردات نہیں ہوئی، انکا کہنا تھا کہ پولیس کے اقدامات کے بعد شہر میں امن آیا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کا تناسب چودہ سے کم ہو کر ایک یا دو رہ گیا ہے ۔

  • کراچی میں جرائم کی شرح دیگر ممالک سے کم ہے، سراج قاسم تیلی

    کراچی میں جرائم کی شرح دیگر ممالک سے کم ہے، سراج قاسم تیلی

    کراچی : سراج قاسم تیلی سابق صدر کراچی چیمبر نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان میں غیرملکی وفود کے دورے سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ غیرملکی وفود نے خود دیکھا کہ زمینی حقائق ایسے نہیں جیسے مغربی میڈیانے ظاہر کرتا ہے۔

    کراچی اولڈ امریکن قونصل خا نے میں امریکی اور غیر ملکی تاجروں کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب میں سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اتنی زیادہ خراب نہیں ۔کراچی میں جرائم کی شرح یاتو دیگر ترقی یافتہ سے ممالک کم ہے .

    انہوں نے کہا کہ پیرس،اٹلی ، لندن اور نیویارک جیسے شہروں کو بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا سامناہے۔بدقسمتی سے کراچی کے کسی بھی حصے میں کوئی چھوٹا واقعہ بھی پیش آتا ہے تومغربی میڈیا کی جانب سے اسے منفی انداز میں پیش کیاجاتا ہے ۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ کراچی پاکستان کا اقتصادی و معاشی حب ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل،دستکاریوںء،فوڈ پروسیسنگ ،کاسمیٹکس،ڈیری و لائیو اسٹاک،چاول ،،توانائی اور کولڈ اسٹوریج کے شعبے غیر ملکی تاجروں اور صنعتکاروں کو بہترین مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

  • اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    کراچی: اداکارہ میراہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اسپتال کی تعمیر کے سلسلے وہ جلدہی بھارت جارہی ہیں اور وہاں سے خوشخبری لیکر آئینگی۔

    اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کی فنڈریزنگ مہم کے لیئے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیاکراچی چیمبر کے تاجروں سے خطاب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت جائیں گی اور ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے بھارتی اداکاروں سے ملاقات کریں گی۔

    انکاکہناتھاکہ کراچی چیمبر آنے کا مقصد اپنے اسپتال کے حوالے سے تاجروں، صنعتکاروں سے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

    میرا نے بتایا کہ انکی فلم "ہوٹل”عنقریب ریلیزہونے والی ہے اورانکی فلم "دیوداس "تیار ہوچکی ہے۔

  • ملک بھر میں 56 لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک

    ملک بھر میں 56 لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی نےملک بھر میں چھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمز بلاک کردیں، چھبیس فروری سےغیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا۔

    پی ٹی اے نےچھپن لاکھ مشکوک موبائل فون سمزکوبلاک کردیا ہے، ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ موبائل فون سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوئی، 26فروری سےغیرتصدیق شدہ سمزکی بندش کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا۔

    14اپریل تک تمام غیرتصدیق شدہ سمزبلاک کردی جائیں گی، پہلےمرحلےمیں3سےزائد سمیں رکھنےوالے صارفین کی غیرتصدیق شدہ سمز بند ہوں گی، پی ٹی اے کےمطابق جنوری میں ہوئےمعاہدے کےتحت سمزکی تصدیق کیلئے90دن رکھےگئےتھے۔

    اب تک 4کروڑ 74 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کرلی گئی ہے، جو3کروڑ 56 لاکھ شناختی کارڈ پر جاری ہوئیں، ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار ہے جبکہ 8کروڑ 83 لاکھ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

  • حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    کراچی : کے سی سی آئی کی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہاراسمال ٹریڈرز کے چیئر مین عبدالمجید  نےگارڈن مارکیٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے باوجود کراچی میں بھتہ ،پرچی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

     اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو ایک سازش کے تحت جرائم کی آماجگاہ بنا کر کاروبار کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

    ملزمان آئے روز دکان داروں سے بھتہ طلب کررہے ہیں اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے پانی کا جگہ جگہ جمع ہونا بھی عوام اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں۔