Tag: KCR project

  • وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں سرکلرریلوےانفراسٹرکچر منصوبےکا سنگ بنیاد رکھ دیا، سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طور پر 4لاکھ 75ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان ایک روز دورے پر کراچی پہنچ گئے ، جہاں انھوں کینٹ اسیٹشن پر جدید سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل کی جائیں گی۔

    20ارب روپے کی لاگت سےکےسی آر روٹ کا انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائےگا ، 43کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبے پر تین مرحلوں میں کام ہوگا جبکہ ایک کلومیٹر زیر زمین 22کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 21کلومیٹر گراؤنڈ ٹریک ہوگا۔

    کراچی سرکلر ریلوے روٹ پر الیکٹرک ٹرین چلائی جائےگی ، جدید الیکٹرک ٹرین کےساتھ کےسی آر روٹ پر 30اسٹیشن ہوں گے، پہلے مرحلےمیں 25الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی اور ہرٹرین میں814مسافرسفرکرسکیں گے۔

    الیکٹرک ٹرینوں کےلئےکےسی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایاجائےگا ، سرکلرریلوے منصوبےکا بنیادی انفراسٹرکچر دوسال میں مکمل ہوگا، منصوبےکی تکمیل پرابتدائی طورپر4لاکھ75ہزارمسافرسفرکر سکیں گے، تخمینےکےمطابق مسافروں کی تعدادمیں سالانہ2سے3فیصداضافہ ہو گا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے اور اراکین اسمبلی سمیت پی ٹی آئی سندھ کےعہدیداران سے ملاقاتیں ہوں گی ، جس میں وزیراعظم سندھ سےمتعلق اپنےاگلے لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔

    وزیر اعظم کےہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کےسی آر کراچی کےشہریوں کا سفر کم کردے گا، ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں سڑکیں،صاف پانی منصوبے شامل ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہاہے ، کراچی کے شہریوں کوسفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔

  • ‘کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے’

    ‘کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے’

    کراچی : وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے، سرکلر ریلوے میں جدید الیکٹرک ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر بیان میں کہا ہے کہ حکومت کراچی کیلئےجدید الیکٹرک سرکلر ریلوے کا تحفہ دینے جا رہی ہے، منصوبے کے بنیادی ڈھانچے پر 20 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے میں جدید الیکٹرک ٹرینیں چلائی جائیں گی، کراچی کے شہریوں کا جدید ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گرین لائن بس سروس بھی چند دنوں میں شروع ہوجائے گی، یہ دونوں منصوبے کراچی کی عوام کے ہیں ، امید ہے ان منصوبوں کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک بھی 30 ارب لاگت سے شروع کیا جارہا ہے جبکہ کےفور منصوبہ بھی وفاق کی زیر نگرانی مکمل کرائیں گے، سندھ حکومت کی کراچی کی خدمت کےدعووں کی حقیقت سب جان چکے ہیں۔

  • کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی جنوری 2021 میں جزوی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کے سی آر منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 44 کلو میٹر پر مشتمل ہوگا، کے سی آر میں 30 کلو میٹر لوپ لائن، 14 کلو میٹر مین لائن شامل ہوگی۔

    حکام کے مطابق پہلے فیز میں کراچی سٹی تا اورنگی ٹاؤن کے سی آر فعال ہوگا، کے سی آر کے پہلے مرحلے میں یومیہ 32 ٹرینیں چلائی جائیں گی اور 16 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

    وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ کے سی آر کی ٹرین آدھے گھنٹے میں مقررہ فاصلہ طے کرے گی، کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی بحالی پر 1 ارب 25 کروڑ لاگت آئے گی۔

    مزید پڑھیں: کے سی آرمنصوبے میں ایف ڈبلیو او بھی پارٹنر ہوگی

    حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں کے سی آر پر 8 ارب 70 کروڑ لاگت آئے گی، تیسرے مرحلے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کا درجہ دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کی زیر صدارت کے سی آر کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں ایف ڈبلیو او حکام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد اور تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی تھی۔

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کے سی آر ٹریک پر بالائی اور زیر زمین گزر گاہوں کی تعمیر ایف ڈبلیو او کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر حفاظتی دیوار کی تعمیر محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا اور سندھ حکومت نے کےسی آر ٹریک پر انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

  • وزیراعظم کے دورہ چین پر کے سی آر منصوبے پر بھی بات کی جائے، سعید غنی

    وزیراعظم کے دورہ چین پر کے سی آر منصوبے پر بھی بات کی جائے، سعید غنی

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کے سی آر کے حوالے سے بات کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ہے، وزیراعظم کے چین کے دورے پر کے سی آر کا منصوبہ شامل نہیں ہے۔

    ہم چاہتےہیں کہ چین کے دورے پر کے سی آر منصوبہ پر بھی بات کی جائے، سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کے سی آر کے حوالے سے بات کی تھی۔

    اگر وفاقی حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں تو ناقابل درست ہے، کے سی آر سب سے اہم منصوبہ ہے جس کو دیکھنا ہے، موجودہ حکومت جب سے آئی ہے، 23اگست کو آخری خط لکھا گیا۔

    ابھی تک وفاقی حکومت نے ہمارے خط پر کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا، ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بات کی تھی اب نہیں ہے۔