Tag: Keith Ellison

  • امریکی کانگریس ارکان کی عمران خان کو مبارکباد

    امریکی کانگریس ارکان کی عمران خان کو مبارکباد

    ہیوسٹن: امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کو الیکشن جتینے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کے استقبالیہ میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی کانگریس ارکان نے عمران خان کو مبارکباد دی۔

    رکن کانگریس ایل گرین نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں، عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    امریکی کانگریس شیلاجیکسن نے کہا کہ عمران خان قوم کا درد رکھتےہیں ، عمران خان کے امریکا میں بہت سےدوست اور خیرخواہ ہیں، عمران خان جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ہم کانگریس میں پاکستان کے کیس کو مضبوط کریں گے۔

    کیتھ ایلیسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات بہترہوں گے، عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں، امید ہے عظیم لیڈر ثابت ہوں گے، پاکستانی میں نئی حکومت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکا


    یاد رہے چند روز قبل واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکا انتخابات میں پاکستانی عوام کی جرات مندانہ شمولیت کو سراہتا ہے، پاکستانیوں نے الیکشن میں شدت پسندوں کو مسترد کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے پاکستانیوں نے ووٹ کے ذریعے ہمت کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے استحکام کے لیے مضبوط جمہوری حکمرانی اہم ہے، نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی پرکام کے منتظرہیں۔

    اس سے قبل  امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کے ساتھ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ڈپٹی چیئرمین منتخب

    امریکا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان ڈپٹی چیئرمین منتخب

    واشنگٹن : امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو ڈیموکریٹ پارٹی کی قومی کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

    کیتھ ایلی سن امریکہ کے پہلے مسلمان ہیں، جن کو امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی پارٹی اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، کیتھ ایلی سن ڈی این سی کی چیئرمین شپ کیلئے ہونے والے انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے۔ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی نیشنل کمیٹی کے پہلے مسلمان ڈپٹی چیئرمین بن گئے۔

    eelison

    کیتھ ایلی سن کو پہلے مسلمان رکن کانگریس منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    کیتھ ایلی سن اپنے زمانہ طالبعلمی کے دوران ہی اسلام قبول کر چکے ہیں اور ا پنی ریاست منی سوٹاکی تاریخ میں بھی ریاست کی اسمبلی کے پہلے مسلمان رکن رہ چکے ہیں اور 2007 سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن چلے آرہے ہیں جنہوں نےا پنے عہدے کا حلف بھی قرآن کریم اٹھا کر امریکا میں ایک نئی بحث کو جنم دیا تھا۔

    انتخابی شکست کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کیلئےڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کے الیکشن 25 فروری کو اٹلانٹا میں منعقد ہوئے۔

    الیکشن میں مسلمان رکن کیتھ ایلسن پارٹی کی سربراہی کا الیکشن ہار گئے، پارٹی الیکشن میں پہلی بار ہسپانوی امریکی ٹوم پیریز چیئرمین اور کیتھ ایلسن پہلے مسلمان وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    12

    میڈیا کے مطابق ٹوم پیریز پہلے ہسپانوی نژاد امریکی ہیں جو چیئرمین اورکیتھ الیسن پہلے مسلمان ہیں جو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن نتائج کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں پیریز کو213 اور الیسن کو 200ووٹ ملے، دوسرے مرحلے میں پیریز کو 235، الیسن کو 200 ووٹ ملے۔