Tag: Kell Brook

  • باکسر عامر خان کو اہم ترین فائٹ میں شکست

    باکسر عامر خان کو اہم ترین فائٹ میں شکست

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ان کے پرانے حریف اور برطانوی باکسر کیل بروک نے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ارینا میں ہونے والے مقابلے میں باکسرعامرخان کو کیریئر کی40ویں فائٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کیل بروک نے عامرخان کےخلاف فائٹ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر جیت لی۔

    بارہ راؤنڈز پر مشتمل یہ فائٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں اس وقت ختم ہو گئی جب عامر خان اپنا دفاع کرنے میں مسلسل ناکام رہے اور ریفری وکٹر لوگلین نے آگے بڑھ کر فائٹ ختم ہونے کا اشارہ کیا۔Imageکیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی، حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

    مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے، شکست کے بعد باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کےدوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکر گزار ہیں۔

    میچ سے قبل اے آر وائی کا نمائندہ خصوصی زاہد نور سے گفتگو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ اپنی جیت کےلیےپُر اعتماد ہوں،فینز بہت پیار دے رہے ہیں ان کاشکر گزارہوں۔Image

    عامرخان کا کہنا تھا کہ دو سال بعد کسی مقابلےمیں اتر رہاہوں،یہ میرے کیئریئر کی ایک بڑی فائٹ ہے، فینز دعاکریں فتح میری ہی ہو،فائٹ کے بعد پاکستان کادورہ کروں گا اور انٹرنیشنل باکسرز بھی پاکستان لےکرجاؤں گا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے مقابلےکرائیں گے، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئےمدد پر وزیراعظم کا شکرگزارہوں،عامرخان باکسنگ اکیڈمی،جم میں کام بھرپور طریقےسےجاری ہے، پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے پوری کوشش کروں گا۔

  • دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے: عامر خان

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی پرفیشنل باکسر عامر خان 19 فروری کو برطانوی باکسر کیل بروک کے خلاف رِنگ میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 سال بعد باکسنگ کے اکھاڑے میں اترنے والے باکسر عامر خان نے مقابلے سے ایک دن قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس مقابلے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی ایک بڑی فائٹ قرار دے دیا ہے۔

    مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا میں دو سال بعد کسی مقابلے میں اُتر رہا ہوں، یہ میرے کیریئر کی بڑی فائٹ ہے، میں اپنی جیت کے لیے با اعتماد ہوں، فتح میری ہوگی، فینز میرے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ باکسر عامر خان برطانوی پروفیشنل باکسر کیل بروک کے خلاف انیس فروری کو مانچسٹر ایرینا میں اُتریں گے، تقریباً 20 سال سے ان دونوں حریفوں کے درمیان لفظی جنگ چلتی رہی ہے، اور اب وہ باقاعدہ طور پر آمنے سامنے ہوں گے۔

    عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ صرف 2 ماہ قبل وہ طویل وقفے کے بعد واپسی کی وجہ سے، کیل بروک کا سامنا کرنے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، کیوں کہ وزن میں اضافے اور 2019 میں بلی ڈِب کے ساتھ اپنی لڑائی کے بعد حوصلہ پست ہو گیا تھا، لیکن اب ہفتے کی رات وہ یہ فائٹ جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فینز بہت پیار دے رہے ہیں جن پر اُن کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں فینز کی محبت پر بھی شکر گزار ہوں، میں فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا اور وہاں اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا اور انٹرنیشنل باکسرز بھی لے کر جاؤں گا۔

    پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مدد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے مقابلے کروائیں گے۔ خیال رہے کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی اور جِم میں کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔