Tag: Kensington Palace

  • شہزادی ڈیانا کی یاد میں خوبصورت باغ قائم

    شہزادی ڈیانا کی یاد میں خوبصورت باغ قائم

    لندن: برطانوی شاہی محل کنگسٹن پیلس میں آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد میں خوبصورت باغ قائم کردیا گیا۔

    شاہی محل میں 6 باغبانوں کی ٹیم کی سرپرستی میں تیار کیے گئے اس باغ میں شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ پھول لگائے گئے ہیں۔

    موسم سرما سے شروع کیے جانے والے اس باغ کی تیاری کا کام اب پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور باغ میں خوش نما، خوبصورت، لہلہاتے پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔

    یہ باغ محل کے اس حصے میں قائم کیا گیا ہے جہاں اس وقت شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور دو بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

    اس حصے میں شہزادی ڈیانا اس وقت تک رہائش پذیر رہیں جب تک انہوں نے اپنے شوہر ولی عہد شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ نہ کرلیا۔ بعد ازاں وہ اپنے آبائی گھر میں واپس چلی گئی تھیں۔

    باغ کا نام سفید باغ یعنی وائٹ گارڈن رکھا گیا ہے۔ باغ میں زیادہ تر سفید رنگ کے پھول لگائے گئے ہیں۔

    شاہی محل کے امور باغبانی کے سربراہ شان ہارکن کا کہنا ہے کہ سفید رنگ ڈیانا کی سادگی، وقار اور خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔

    شہزادی ڈیانا کے دونوں بیٹے شہزادہ ولیم اور ہیری بہت جلد یہاں اپنی والدہ کا مجسمہ نصب کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا سنہ 1977 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن دونوں کے تعلقات ابتدا سے ہی سرد مہری کا شکار تھے۔ سنہ 1992 میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    سنہ 1997 میں دنیا بھر کے افراد کی دلوں کی دھڑکن لیڈی ڈیانا صرف 36 سال کی عمر میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں: شہزادی ڈیانا کے زندگی کے بارے میں خیالات

  • آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش فروری میں منعقد کی جائے گی

    آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش فروری میں منعقد کی جائے گی

    لندن : لاکھوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات اگلے ماہ نیلامی کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

    آنجہانی شہزادی ڈیانا کے اہم تقریبات میں زیب تن کئے گئے ملبوسات کی نمائش آئندہ سال فروری میں کنسنگٹن پیلس میں منعقد کی جائے گی، شاہی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کنسنگٹن پیلس میں منعقد ہونے والی ان کی ملبوسات کی یہ پہلی نمائش ہوگی، ملبوسات شاہی فیشن ڈیزائنر ڈیوڈ ایلزبتھ سے حاصل کئے گئے ہیں ۔

    12

    نمائش کا انعقاد 24 فروری کو کیا جائے گا، جس کا عنوان "ڈیانا کے فیشن کی کہانی”  دیا گیا ہے۔

    نمائش میں وہ سیاہ گاؤن بھی شامل کیا جائے گا، جو انھوں نے امریکا کے دورہ کے دوران وائٹ ہاؤس میں اداکار جان ٹریولٹا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے زیب تن کر رکھا تھا۔

    diana1

    diana12

    اس کے ساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا کے دیگر ملبوسات بھی نیلامی کےلئے پیش کئے جائیں گے۔

    dian-2

    d2

    خیال رہے کہ کنسنگٹن پیلس لیڈی ڈیانا کی جائے رہائش تھی، جہاں اب ان کے دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں ۔