Tag: kenya

  • کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    نیروبی : کینیا کے اسکول میں سابق طالب علم نے فائرنگ کرکر 6 بچوں سمیت 7 افراد کو ہلاک کردیا، پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کینیا کے سرحدی علاقے میں واقع اسکول لوکیچو گیو مکسڈ سیکنڈری اسکول میں پیش آیا جس میں 6 بچوں اور ایک گارڈ کو ہلاک کردیا گیا۔

    کینیا کے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کا مرکزی ملزم اسکول کا ایک سینیئر تھا جس کو گزشتہ ہفتے لڑنے جھگڑنے اور طالب علموں کو دھمکیاں دینے پر معطل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مسلح طالب علم اسکول کے پرنسپل اور لڑائی میں ملوث بچوں کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن وہ نہیں تو انہوں نے غصے میں دیگر بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع بورڈنگ اسکول میں طالبہ نے 9 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیل میں اسکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    کراچی: رائس ایکسپورٹرز نے کہا ہے کہ کینیا کو پاکستانی چاول کی بر آمدات کے دوران چاول کی شپمنٹ کینیا کے پورٹس سے ہمارے خریدار کے گودام پہنچنے کے دوران راستے میں ہی چوری ہوجاتی ہیں، کینیا کی حکومت کوئی تعاون نہیں کررہی،مسئلہ حکومتی سطح پر حل کیا جائے۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین رفیق سلیمان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو بتا یا کہ پاکستان نے کینیا کو گزشتہ مالی سال جولائی میں 17 کروڑ ڈالر مالیت کا 4 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا جبکہ اس سے پہلے 19 کروڑ ڈالر مالیت کے تقریباً 5 لاکھ ٹن چاول بر آمد کرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تعینات کینیا کے ہائی کمشنر پروفیسر جولیس کیبٹ سے ملاقات میں پاکستانی رائس ایکسپورٹرز نے مختلف مشکلات سے آگاہ کیا، کینیا میں پاکستانی چاول کی چوری کی شکایات ملتی ہیں اور اس معاملے میں ہمیں کینیا کی حکومت سے کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جاتا۔

    رائس ایکسپورٹر کے چیئرمین کینیا کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے چاول کا بیمہ کرواتے ہیں لیکن ہمارے چاول کی چوری کے کلیم ریفنڈ نہیں کیے جاتے اور پاکستانی رائس ایکسپورٹرز کے ہزاروں ڈالرزکے کلیم ابھی تک انشورنس کمپنی کے پاس التوا کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کینیا کے سفیر کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے جانے والی چاول کی شپمنٹ کی ویلیو یشن کینیا کے حکومتی ادارے صحیح طریقے سے نہیں کر رہے ، وفدنے کینیا کے سفیر سے پاکستانی چاول کے لیے خصوصی رعایتی ڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں توازن پیدا ہوسکے۔

     

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد حیات کینیا کے اسپتال میں داخل، حالت تشویشناک

    شاہد حیات کینیا کے اسپتال میں داخل، حالت تشویشناک

    اسلام آباد: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات طبیعت ناساز ہونے کے باعث کینیا کے شہر نیروبی کے اسپتال میں داخل ہوگئے، خاندانی ذرائع نے اُن کی حالت بگڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سال کی رخصت لے کر کینیا کے شہر نیروبی ٹریننگ حاصل کرنے جانے والے ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کی اچانک طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں کینیا کے شہر نیروبی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

    خاندانی ذرائع نے حالت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’‘ڈاکٹرز نےبگڑی طبیعت دیکھ کر مرض کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے جن کی رپورٹس آنے پر پتہ چلا کہ انہیں پھیپھڑوں کا مرض لاحق ہے‘‘۔

    پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

     خاندانی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کردیا ہے اور وہ اس وقت تشیوشناک حالت میں نیروبی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں تاہم جلد اہل خانہ میں سے کوئی فرد کینیا روانہ ہوگا۔

    یاد رہے ڈائریکٹر ایف آئی نے رواں سال جولائی کی 29 تاریخ کو شاہد حیات نے حکومت سے رخصت طلب کی اور وہ چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ڈائریکٹر کی جگہ آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا چارج دے دیا گیا تھا۔

    یاد رہے شاہد حیات کو کراچی کے مختلف کیسس کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد اں کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ایم کیو ایم کے تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزمات تحقیقات شروع کی تھیں۔

    قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

  • کینیا: یونیورسٹی پر حملہ،147افراد ہلاک،4دہشتگرد مارے گئے

    کینیا: یونیورسٹی پر حملہ،147افراد ہلاک،4دہشتگرد مارے گئے

    کینیا: یونیورسٹی پر شدت پسند تنظیم کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو سینتالیس ہوگئی ہے۔

    کینیاکے شمال مشرقی قصبے گاریسا میں مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کر تے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوئے، گولیوں کی زد میں آکر کئی طالبعلم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    کارروائی کے دوران متعدد طالبعلموں کو یرغمال بنالیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز اوردہشگردوں کے درمیان دن بھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشتگردمارےگئے۔

    کئی گھنٹوں بعد حملہ آوروں سے یونیورسٹی کا قبضہ چھڑا لیاگیا، حملے کی ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔