Tag: KESC

  • وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی مؤخررکھنے کا فیصلہ

    وزارتِ داخلہ کا صولت مرزا کی پھانسی مؤخررکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے پھانسی کے سزا یافتہ مجرم صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے صولت مرزا کی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد کے لئے وزارتِ داخلہ سے بلیک وارنٹ جاری کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔

    وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا فیصلہ آنے تک موخر کی جائے۔

    وزارتِ داخلہ نے پھانسی کی سزا موخر کرنے کے لئے سمری تیار کرلی ہے جوکہ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی جہاں سے اسے صدِر پاکستان کو باضابطہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کو 21 مارچ 2015 کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی لیکن ایک متنازعہ ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے اس کی سزا مؤخر کی تھی جسے تاحال مؤخر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صولت مرزا کو کے ای ایس سی ( موجودہ کے ای)کے مینیجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

  • بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں، وزیراعظم معائنہ کمیشن

    بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں، وزیراعظم معائنہ کمیشن

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن نے عمران خان کا دعویٰ سچ ثابت کر دیا ، معائنہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بجلی کے نئے میٹر پینتیس فیصد تیز چلتے ہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے معائنہ کمیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے گزشتہ برسوں میں جونئے میٹر نصب کئے ہیں، پرانے میٹر وں سے پینتس فیصد تک تیز چلتے ہیں جبکہ ڈسکوز ان میٹرز کی رفتار کو ایڈجسٹ کر سکتی ہیں۔کمیشن نے ایک خط کے ذریعے مختلف ڈسکوز سے میٹر ریڈنگ اور ، اوور بلنگ سے متعلق جوابات طلب کر لئے ہیں ۔

    تیز رفتار میڑوں پر کمیشن نے محکمے سے کہا کہ بجلی کا بحران جوں کا توں ہے، سونے پر سہاگہ نئے میٹر کم از کم 35-30 فیصد تک تیز ہیں،کمیشن نے ڈِسکوز سے اس بات کا بھی جواب طلب کیا ہے کہ آیا آمدنی بڑھانے کے لئے کمپنی کی ڈیمانڈ پر میٹروں کی تیز سپیڈ کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، صرف اتنا ہی نہیں بڑی تعداد میں میٹرز ، تنصیب کے کچھ دنوں بعد ہی خراب ہو گئے اور انہوں نے زائد ریڈنگ دکھائی۔کمیشن نے ڈسکوز سربراہان سے نئے میڑوں کی لاگت ، میٹر کی فراہم کردہ کمپنیوں اور میٹر ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز سمیت کئی زاویوں سے معاملات پر فوری جوابات طلب کئے ہیں۔