Tag: keyboard

  • کی بورڈ میں ایف اور جے کی کیز مختلف کیوں ہوتی ہیں؟

    کی بورڈ میں ایف اور جے کی کیز مختلف کیوں ہوتی ہیں؟

    اگر آپ کسی بھی کمپیوٹر کی بورڈ کو دیکھیں تو ایف اور جے کی کیز یا بٹن دیگر سے مختلف نظر آئیں گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایف اور جے کیز میں لکیریں موجود ہوتی ہیں۔

    مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور باقی کیز میں یہ لکیریں کیوں نہیں ہوتیں؟

    ایف اور جے کیز کو ہومنگ بارز بھی کہا جاتا ہے اور ان پر موجود لکیریں ایک خاص مقصد کے لیے ہوتی ہیں۔

    بنیادی طور پر اس کا مقصد دونوں ہاتھوں سے ٹائپنگ کے دوران کی بورڈ پر نظر ڈالے بغیر ٹائپ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

    یعنی بائیں ہاتھ کی پہلی انگلی ایف اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی جے پر رکھیں اور پھر ٹائپنگ شروع کریں، ایسا کرنے سے آپ کو اپنی نظریں اسکرین پر رکھتے ہوئے ٹائپ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    ان لکیروں سے آپ کے دماغ کو معلوم ہوتا ہے کہ ٹائپنگ کے لیے ہاتھ درست پوزیشن پر ہیں کیونکہ وہ لکیریں انگلیوں کو محسوس ہوتی ہیں۔

    ان لکیروں سے دماغ کو علم ہو جاتا ہے کہ ایف، ڈی، ایچ یا دیگر کیز کس جگہ پر ہں اور ٹائپ کرتے ہوئے انگلیوں کو کہاں لے کر جانا ہے۔

  • کی بورڈ کی آخری لائن میں کیا بات چھپی ہے؟

    کی بورڈ کی آخری لائن میں کیا بات چھپی ہے؟

    کراچی: جدید دور میں انسان کمپیوٹر مشین کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے تاہم اس میں چھپی کچھ چیزوں سے ابھی تک بہت سارے لوگ لاعلم ہیں۔

    کمپیوٹر مشین کئی حصوں پر مشتمل ہے جن میں سی پی یو، مانیٹر، کی بورڈ اور ماؤس شامل ہیں۔

    بیسویں صدی کے آغاز میں کمپیوٹر مشین انتہائی بھاری بھرکم اور پیچیدہ تھی تاہم ماہرین نے وقت کے ساتھ ساتھ اسے مختصر کیا اور آج یہ مشین لیپ ٹاپ کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔

    کی بورڈ میں ایک ایسی خاصیت چھپی ہے جس سے شاید آپ اب بھی لاعلم ہوں، بظاہر انگریزی کے بے ترتیب حرفِ تہجی والے اس ٹکڑے میں تقریباً 104 بٹن لگے ہوتے ہیں جن میں انٹر ، شفٹ اور نمبرز بھی شامل ہے ۔

    پڑھیں: کی بورڈ کے کارآمد شارٹ کٹس

    یہ بھی پڑھیں: کی بورڈ کے سب سے اوپری بٹن کیا کام کرتے ہیں؟

    کیا آپ جاتے ہیں کہ کی بورڈ میں موجود انگریزی کے حرفِ تہجی والی ابتدائی دو سطروں سے آپ انگریزی کا کوئی بھی لفظ ٹائپ کرسکتے ہیں تاہم آخری لائن سے انگریزی کا کوئی لفظ ٹائپ نہیں ہوسکتا۔

    ابتدائی دو سطروں سے ٹائپ ہونے والے انگلش کے الفاظ

    جیسا کہ کی بورڈ کی پہلی الفا بیٹکل رو سے لفظ You, tree, peter اور دیگر الفاظ بن سکتے ہیں اسی طرح دوسری رو سے بھی as, sad اور دیگر الفاظ بن سکتے ہیں تاہم ایسا تیسری لائن سے ممکن نہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ انگریزی کے حروفِ علت (Vowels A-E-I-O-U-Y)  آخری سطر میں موجود نہیں اور یہ انگریزی زبان کا قانون ہے کہ والوز کے بغیر کوئی لفظ نہیں بن سکتا کم از کم اس میں ایک نہ ایک والوز ضرور موجود ہوگا اور جس لفظ میں پانچ والوز نہیں ہوں گے ان میں y موجود ہوگا جیسا کہ By, Fly, cry وغیرہ۔

    کی بورڈ کی آخری سطر میں والوز کی عدم موجودگی کے سبب آپ صرف اس رو کے استعمال سے انگلش زبان کا کوئی بھی لفظ ٹائپ نہیں کرسکتے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔