Tag: khaam tail

  • خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں  ہونے والی کمی جہاں عوام کیلئے خوش آئند ہے وہیں حکومت کی پریشانی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے صرف تیل برآمد کرنے والے ممالک کیلئے پریشان کن نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اس صورت حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

    اوپیک ممالک کی آمدنی میں کمی کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ٹیکسوں کی مد میں آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ حکومتی تحویل میں موجود آئل اینڈ گیس کی آمدنی میں بھی کمی متوقع ہے۔

  • عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    ویانا : امریکہ اور اوپیک کے درمیان جاری جنگ کے باعث آئندہ سال میں خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گزشتہ چھ ماہ میں نصف سے بھی کم ہوگئی ہے۔ آئل سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق سال دوہزار پندرہ کے آغاز پر خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    ۔غیر ملکی جریدہ کی جانب سے کئے گئے سروے میں زیادہ تر تجزیہ کاروں کی پیش گوئی ہے کہ قیمتوں مین کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

  • عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی جو کہ دو ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چنج میں خام تیل ستمبر کے سودے ایک ڈالر دس سینٹس کمی کے بعد ننانوے ڈالر چونسٹھ سینٹس فی بیرل ہوگئی ہو جو کہ مئی دوہزار چودہ سے اب تک کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل ستمبر کے سودے تریسٹھ سینٹس کمی کے بعد ایک سو پانچ ڈالر اٹھاسی سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ کے تیل کے ذخائر میں اضافے اور مانگ میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے