Tag: khaana e kaaba

  • خانہ کعبہ کے غسل کے روح پرور مناظر

    خانہ کعبہ کے غسل کے روح پرور مناظر

    مکہ المعظمہ: بیت اللہ شریف کو گورنر مکہ خالد الفیصل کی سربراہی میں سالانہ غسل دے دیا گیا جس میں مختلف مسلمان ممالک سے منتخب افراد شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں مکہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کے روز خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔

    06

    07

    بیت اللہ کے متولی خاندان کے سربراہ الشخ الشیبی کے مطابق خانہ کعبہ کو 45 لیٹر معطر زم زم کے پانی سے غسل دیا گیا۔ خانہ خدا کو غسل دینے کی یہ تقریب نماز فجر کے بعد ادا کی جاتی ہے۔

    08

    01

    انہوں نے بتایا کہ’خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند ہیں اور اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے‘۔

    02

    الشیخ الشیبی نے کا مزید کہنا تھا کہ اتوار ہی کے روز مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ اس جگہ پر حضرت ابراہیم کے قدموں کے وہ نشان محفوظ ہیں جب وہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔ مقامِ ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا جاتا ہے۔ اس جگہ کی مکمل صفائی میں چار گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔

    03

    واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال 2 مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل جبکہ دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو غسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جبکہ غلاف کعبہ ہر سال 9ذوالحجہ کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

    04

    05

    تقریب کے موقع پر اہم حکومتی مہمانان کے علاوہ سعودی عرب کے اعلیٰ افسران، علمائے کرام اور زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا

    آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا

    مکہ مکرمہ: آج سورج عین خانہِ کعبہ کے اوپرہوگا اس وقت دنیا بھرکے مسلمان اس موقع پرقبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردوبج کراٹھارہ منٹ پرخانہِ کعبہ اورمسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ ختم ہوجائے گا اوردنیا بھرمیں سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا۔

    یہی وہ وقت ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اورمکہ مکرمہ سے باہردنیا بھرکے مسلمان اس موقع پر قبلہ کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

    سمت کا تعین کرنے کے لئے زمین میں ایک لمبی چھڑی گاڑھ دی جائے عین دوبجکراٹھارہ منٹ پراس کا سایہ مکہ مکرمہ کی جانب ہوگا جو قبلہ کی درست سمت ہوگی۔ سولہ جولائی کو دو بجکرچھبیس منٹ پربھی سورج بیت اللہ کے اوپرگزرے گا۔