Tag: khabar jhooti

  • عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر، 13 نیوزچینلز پرجرمانہ عائد

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر پیمرا نے 13نجی ٹی وی چینلز کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر 13 نیوز چینلز پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگر ان چینلز نے معافی نہ مانگی تو ان کے لائسنس منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔ جن چینلز کو جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز، جیو تیز، دنیا نیوز، رائل ٹی وی، خیبر نیوز، چینل24 ، چینل 92، نیوز ون، سچ ٹی وی، روز نیوز، چینل5، نیو نیوز اور چینل 5 شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی ٹی وی چیلنز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مذکورہ نیوز چینلز نے ان کی تیسری شادی مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کی خبریں نشر کی تھیں جو بعد میں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ اس خبر پر پی ٹی آئی نے پیمرا کو شکایت کی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

     

  • پانامہ لیکس : آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبرکوجھوٹا قراردے دیا

    پانامہ لیکس : آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبرکوجھوٹا قراردے دیا

    اسلام آباد : پانامہ لیکس شائع کرنے والی تنظیم آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام نکالا اور نہ ہی معافی مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی خبرجھوٹی نکلی۔ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی پانامہ لیکس کو شائع کرنے والی تنظیم کے رکن رائل جیرڈ نے روزنامہ جنگ کی خبر کو غلط قرار دے دیا.

    ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامالیکس سے نہیں نکالا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معافی مانگی گئی ہے.

    جنگ اور دی نیوزکی پاناما لیکس سےمتعلق رپورٹ گمراہ کن ہے۔ آئی سی آئی جے کا اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ پر اب بھی قائم ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نام ڈیٹا میں ہی موجود ہے، وزیر اعظم پاکستان کے نام کے ساتھ تاثر ایسا تھا کہ ان کی خود کی آف شور کمپنی ہے لیکن آف شور کمپنی ان کی نہیں ان کی اولاد کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگ گروپ کے اخبارات روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاناما لیکس میں آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا نام غلطی سے شائع ہوگیا تھا، جس پر آئی سی آئی جے نے معافی مانگی ہے۔