Tag: khaiber agency

  • خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی: نو دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی: نو دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی : پاک فوج نےخیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں نو دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب کی گئی ہے۔

  • افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    افغانستان سے راکٹ حملہ،4 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی:افغانستان سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے میں چار فوجی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ اخوند والا پاس میں پاکستانی چوکی کونشانہ بنایا۔

    پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ جس میں مذ کورہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک، بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

    وزیرستان : خیبرایجنسی اورشوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں سینتیس دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کررکھا ہے۔

    خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 23دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب علاقوں میں کی گئی،مارے گئے دہشت گردوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اوربارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔ ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اورخیبرون میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بچ جانے والے دہشت گرد بھاگتے پھررہے ہیں۔

  • محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بن سکتاہے، آرمی چیف

    کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ آج کیلئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے ہے۔

     کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ایک محفوظ پاکستان ہی مستحکم پاکستان بنا سکتاہے،آرمی چیف کاکہناتھا کہ جنگیں صرف افواج اکیلے نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم کی جہدوجہدکی ضرورت ہوتی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان کودرپیش سکیورٹی خطرات کثیرالانوعیت اورہائی برڈساخت کے ہیں، روایتی ردعمل کے طریقے اب غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں۔

     آرمی چیف نے ضرب عضب کی کامیابیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں شہری علاقوں کے ماحول میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی کیلئے راہ ہموارہوئی۔

     انہوں نے کہا کہ سیاسی امن بامقصد اورمنطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،اس سے قبل آرمی چیف جب کوئٹہ پہنچے توکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیرخان جنجوعہ نے ان کااستقبال کیا۔

  • وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    وزیرستان اور خیبرایجنسی میں کارروائی 44 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران اٹھائیس دہشت گردہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ۔

    دتہ خیل میں فضائی آپریشن میں میں سولہ غیرملکی دہشت گردہلاک ہوئے شمالی وزیرستان کےمغربی علاقوں سوئی خیل منڈی اور وانا میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں آٹھ دہشت گرد ہلا ک ہو ئے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے  ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو میں تیزی لاتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

      یاد رہے کہ دسمبر2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 133 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد شدت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

  • آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    آئی ڈی پیز کی واپسی : سترہ ہزار سے زائد خاندان گھروں کو روانہ

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں تیزی آگئی۔ تین مختلف قبائل کے سترہ ہزار دو سو تریپن خاندان واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

    خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثر آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرامرحلہ جاری ہے۔ اس سلسلےمیں تین مختلف قبائل کےسترہ ہزاردو سوتریپن خاندان واپس اپنےگھروں کو روانہ کردیئےگئے۔

    اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےسرکاری حکام کاکہناتھا کہ بارہ ہزار تین سو چودہ خاندان باڑہ خیبرایجنسی روانہ ہوئےجنہیں نوہزارآٹھ سو تہتر اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے۔

    چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزیرستان روانہ ہوئے، جنہیں دو ہزارچارسوانہترسم کارڈز اوردو ہزار نو سو اےٹی ایم کارڈز جاری کئےگئےجبکہ شمالی وزیرستان جانیوالے ایک سو پچاس خاندان کو ایک سو سینتیس اے ٹی ایم کارڈزجاری کیےگئے۔

    پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پانچ سو خاندان جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

    حکومت کیجانب سےاس پروگرام کےتحت واپس جانیوالےہرخاندان کو پچیس ہزار روپے نقد اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کےاخرجات کی مد میں ادا کیےجا رہےہیں۔

    نادرا کیجانب سےفاٹاسےتین لاکھ دس ہزارسات سو انتیس خاندانوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    خیبر ایجنسی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے امن یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے یہ بات خیبر ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہی۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دینے والے مسلح افواج کے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل برقررا رکھاجائے۔

    پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف قبائلی عوام کے کوششوں اور تعاون کو بھی سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردوں کو واپس ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خیبر ایجنسی اور وادی تیرہ کے ارد گرد مختلف آپریشنز میں دو سو ترسٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

    مفتل پاس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے تاہم پاک افغان سرحد کے قریب چند ایک مقامات پر مزاحمت کا سامنا ہے۔ آرمی انجینیرنگ یونٹ نے تین سو بانوے بارودی سرنگیں تلف کیں جبکہ آپریشن میں اب پینتیس جوان شہید ہوچکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی : پانچ غیرملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پانچ غیرملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی : فورسز کی فضائی کارروائی میں پانچ غیر ملکی دہشت گردوں سمیت بیس شدت پسند مارے گئے،کوہلو میں 8فراری کمانڈرزنےہتھیارڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کی کامیابی کےبعدخیبرٹو میں کارروائیوں کوسلسلہ جاری رکھاہواہے۔

    زمینی دستوں نےدہشت گردوں کی راہ فرار مسدود کر رکھی ہے جبکہ جیٹ طیار ے دہشت گردی کے ٹھکانے راکھ کا ڈھیر بنا رہے ہیں ۔

    وادی تیراہ میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ شدت پسند مار ڈالے کوکی خیل میں بھی کارروائی کےدوران پانچ غیر ملکی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلومیں آٹھ فراری کمانڈرزنےہتھیارڈال دیئے۔

  • خیبرایجنسی: چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکارشہید،4زخمی

    خیبرایجنسی: چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکارشہید،4زخمی

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے میں تین سیکیورٹی فورسزکے چاراہلکارشہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے نواحی علاقے وادی تیرہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

    جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرکےشدت پسندوں کوپسپاکردیا۔

    تاہم حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزکے تین اہلکارجاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔

  • خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    تیرہ: خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔