Tag: khaiber agency

  • وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری، چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے آپریشن خیبر ون کامیابی سےجاری ہے۔

    وادی تیراہ میں ایک بار پھر پھر پور فضائی کارروائی کی گئی، جیٹ طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔

    جبکہ اُن کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

  • خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری، پانچ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری، پانچ شدت پسند ہلاک

    تیراہ آکا خیل: خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ آکا خیل میں جیٹ طیاروں نے بمباری کر کے پانچ شدت پسند ہلاک کردیئے۔خیبرایجنسی میں پاک فوج کآآپریشن خیبر ون اورٹو کامیابی سے جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی کےدوران تحصیل تیراہ آکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ شدت پسندوں کوہلاک کردیا۔گذشتہ روز بھی علاقےسےسترہ دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ون اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے باعث علاقے میں امن وامان بحا ل ہورہا ہے جبکہ نقل مکانی کرنےوالےافراد کی واپسی کےلئے بھی حکومت کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

  • خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

    سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسند ہلاک کردیے۔ شدت پسند اپنے مارے جانے والے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ غنڈئی کا علاقہ جمرود بازار کے قریب واقع ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔چند دن پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران اپنے تین سینیئر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔