Tag: khair pur

  • وکیل جوڑے کی شادی، دلہن نے انوکھا حق مہر لکھوا لیا

    وکیل جوڑے کی شادی، دلہن نے انوکھا حق مہر لکھوا لیا

    خیرپور : وکیل جوڑے کی شادی میں دلہن نے انوکھا حق مہر مانگ کر عزیز و اقارب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، دولہا کا کہنا ہے کہ ایسا حق مہر ادا کرکے مجھٓے بے حد خوشی ہوگی۔

    خیرپور اور نوابشاہ کے وکلاء شادی کے بندھن میں بندھ گئے، نکاح کے موقع پر دلہن صفیہ لاکھو جو خود بھی ایک وکیل ہیں نے اپنی عمر کے مطابق حق مہر میں بتیس بے گناہ ملزمان کی ضمانت اور بتیس نفلوں کی ادائیگی کا حق مہر لکھوایا۔

    اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے خوشگوار حیرت کے ساتھ دلہن کے اس اقدام کو سراہا جبکہ دولہا نے بھی اسے خوش دلی سے قبول کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دلہا حبیب جسکانی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی فیملی کو اس بات کا پتہ نہیں تھا جسے سن کر وہ بھی بہت خوش ہیں، مجھے بھی ایسے نیک حق مہر کی ادائیگی کرکے خوشی ہوگی۔

    دوسری جانب وکیل جوڑے کو رشتے داروں اور وکلاء برادری کی جانب سےخوب سراہا جارہا ہے، دلہن کے اہل خانہ نے حق مہر میں صرف گیارہ سو روپے بھی لکھوائے۔

  • خیرپور : طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی کا انکشاف

    خیرپور : طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی کا انکشاف

    خیر پور : اندرون سندھ کے شہر خیر پور میں سفاک ملزمان نے طالبہ کو بے آبرو کردیا، ملزمان لڑکی کو بلیک میل کرکے 7ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں انٹر کی  طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید کھوڑرو کے مطابق مناہل نامی طالبہ کے ساتھ 7ماہ تک زیادتی کی گئی اس دوران اسے ویڈیو سے بلیک میل کیا جاتا رہا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ3ملزمان ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتے رہے۔

    اطلاع ملنے پر متعلقہ ایس ایس پی نے فوری طور پر علاقہ پولیس کو ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج بعد طالبہ کا میڈیکل کرایا جائے گا جس کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

  • خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، ملزم نے خود لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا، سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے اہم رہنما کے شہر خیرپور میں تیرہ سال کی بچی بے دردی سے قتل کردی گئی، کچھ روز قبل ملزم ذوالفقار وسان نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول کر رمشا وسان کو اغوا کیا۔

    کئی روز اپنے پاس رکھا اور پھر لاش گھر والوں کے حوالے کردی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچی تو آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا لیکن ذوالفقار وسان ہاتھ نہیں آیا۔

    پولیس نے مقدمے میں ذوالفقار وسان کو نامزد کرکے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار وسان مبینہ طور پر پی پی رہنما منظور وسان کا رشتے دار ہے۔

  • خیرپور: 15کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیرپور: 15کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیرپور: رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ایک گھر سے 15 کلو وزنی بم بنانے والا بارود برآمد کرکے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور ایک بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، خیرپور میں پولیس اور رینجرز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خیرپور کو ایک بہٹ بڑی تباہی سے بچالیا، سرائی گھنور خان محلے میں خفیہ اطلاع پر بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ون فائیو پر کال کرکے بتایا گیا کہ ایک گھر میں ایک مشکوک تھیلہ موجود ہے جس پر پہلے پولیس نے پہنچ کربم اسکوڈ عملے کو طلب کیا اور بعد میں رینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    مشکوک بیگ کو کھولا گیا تو اس میں بم بنانے کا سامان موجود تھا جس کا وزن تقریباً 15 کلو ہے، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی یا جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

  • خیرپور: مدارس کے خلاف آپریشن، 25 مشتبہ افراد گرفتار

    خیرپور: مدارس کے خلاف آپریشن، 25 مشتبہ افراد گرفتار

    خیرپور: اے ایس پی عمران کھوکھر کی سربراہی میں پولیس نے مختلف مدارس پر چھاپے مارتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور میں پولیس نے مختلف مقامات پر قائم مدارس پر چھاپہ مار کر 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے طلبہ میں سے ایک کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے بتایا گیا ہے۔

    پڑھیں:   ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

     اے ایس پی عمران کھوکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرفتار ملزمان کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی اور بے گناہ طلباء کو رہا کردیا جائے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

     عمران کھوکھر نے مزید کہا کہ ’’اہل سنت والجماعت خیرپور نے ضلع بھر میں 15 محرم تک تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے، پولیس اُن کے تعاون کی انتہائی مشکور ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، رینجرز کے تحت بوائز اسکاؤٹس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

     انہوں نے مزید کہا کہ ’’محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مدارس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس ضمن میں مدارس کی انتظامیہ سے بھی بند رکھنے کی استدعا کی گئی تھی جسے انتظامیہ نے تسلیم کرتے ہوئے 15 محرم تک ضلع بھر کے تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘‘۔

    انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام جماعتوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ قانون کے ساتھ تعاون کریں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں تاہم تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔

  • اسمبلی کورم ٹوٹنے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، خورشید شاہ

    اسمبلی کورم ٹوٹنے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی حا لات اچھے نظر نہیں آرہے۔

    قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نےحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ قومی اسمبلی میں باربارکورم ٹوٹنے کاذمہ داروزیراعظم ہیں نواز شریف اگر مسلسل ایوان میں آتے تو یہ صورتحال پیدا ہی نہ ہوتی حکومت کے اندرخود سنجیدگی مو جود نہیں ہے ۔

    خورشید شاہ نے اسپیکر کیجانب سے عمران خان کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر کہا کہ اسپیکرکاکردارغیر جانبدار ہوناچاہیئے، اگر ریفرنس بھیجنا ہی تھا تو سب ریفرنسزالیکشن کمیشن کوبھجوادیتے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔

    انہوں نے یہ تجویز دی کہ اسمبلی کی مدت چار سال ہونی چاہئیے، پیپلز پارٹی کی رابطہ مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام جھوٹے وعدے کیے ۔

  • دھرنے سے حکومت جاسکتی ہے، جمہوریت نہیں، خورشید شاہ

    دھرنے سے حکومت جاسکتی ہے، جمہوریت نہیں، خورشید شاہ

    خیر پور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومت کوخطرہ ہوسکتا ہے، جمہوریت کونہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عید کے بعد دکھا دیں گے کہ پنجاب کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیر پورمیں میڈیا سےبات کرتےہوئے کیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ عید کے بعد دکھا دیں گے کہ پنجاب کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن ہے جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔طاہرالقادری کے دستاویزات بالکل درست ہیں، ہم نے بھی پاناما لیکس پردستاویزات دیے ہیں اور اگران دستاویزات کو کوئی غلط کہتا ہے تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جوان تھے تو نوجوان ان کے ساتھ تھے اب پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جوان ہے اس لیے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں اور بہت جلد پنجاب میں اپنی جگہ واپس حاصل کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے نئے آئے تھے تو ان کے ساتھ نوجوان تھے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی لیڈرشپ ستائیس سالہ جوان ہے جبکہ عمران خان پینسٹھ سال کےہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا ہم نے زراعت پر سیل ٹیکس زیرو کردیا تھااپنی 5سال کی حکومت میں تنخواہیں بڑھائیں۔

    موجودہ دور میں ہمارے دور سے زیادہ بجلی مہنگی کی گئی غریب طبقہ مزید غریب ہورہا ہے جس کی وجہ سے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں۔

     

  • سب سے زیادہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا شکار ہوئی ہے، منظور وسان

    سب سے زیادہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا شکار ہوئی ہے، منظور وسان

    خیرپور: صوبائی وزیر منرل مائنز منظور وسان نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،سب سے زیادہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا شکار ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو بھی عدالتی دہشت گردی کے شکار ہوئے تھے، صوبائی وزیر منرل مائنز منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رینجرز کو اختیار ہیں وہ ہی استعمال کرے، پر اس کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ پیپلزپارٹی کرپشن یا دہشت گردی کی سپورٹ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتاؤ ،چڑہاؤ آنا ہے کچھ لوگ ہمارے ساتھ ہونگے، کچھ چھوڑ کے چلے جائینگے، منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو گرینڈ الائنس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ایم کیو ایم عقلمند ہے،جس کا پلڑا بھاری ہوگا ایم کیو ایم اس کے ساتھ ہوگی منظور وسان وسان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری 2016 میں وطن واپس آئینگے،منظور وسان کہنا تھا کہ پہلی جنوری کو بہت بڑا خواب دیکھوں گا۔