Tag: khairpoor

  • خیرپورمیں مجلس کے دوران چھت گرگئی، 3 جاں بحق متعدد زخمی

    خیرپورمیں مجلس کے دوران چھت گرگئی، 3 جاں بحق متعدد زخمی

    ئر

    خیرپور: مجلس کےدوران امام بارگاہ کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا یہ واقعہ خیرپورکے علاقے ببرلو میں پیش آیا جہاں آج 25 محرم الحرام کواسیرِ کربلا حضرت امام سجاد کی یاد میں مجلس منعقد کی جارہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔

    زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 20 میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مجلس کے سلسلے میں بچوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ کی بوسیدہ چھت پرجمع تھی جس کے سبب چھت گرپڑی اور یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

  • خیرپور:بس اوروین میں تصادم گیارہ جاں بحق،بیس زخمی

    خیرپور:بس اوروین میں تصادم گیارہ جاں بحق،بیس زخمی

    خیرپور میں فیض گنج کے قریب بس اور وین کے تصادم میں گیارہ مسافر جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کو ئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس اور نواب شاہ سے ٹھری میرواہ جانے والی وین فیض گنج کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر حا دثے کا شکارہو گئی۔

    جس سے موقع پر ہی گیارہ مسافرجاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں دو بچے ،دو خواتین اور سات مرد شامل ہیں،زخمیوں کو خیرپوراور نواب شاہ کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حا دثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔