Tag: Khairpur

  • ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    خیرپور(1 اگست 2025): قومی شاہراہ پر ٹریلر نے سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں سول سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق شکارپور سے ہے اور کھجور سے تھا جو مزدوری کیلئے آئے تھے جبکہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرآباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئےم یہ افسوسناک حادثہ جی تی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا۔

    جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹرسائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔

    حادثے میں 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔

  • خیرپور : جج کے اسکواڈ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

    خیرپور : جج کے اسکواڈ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

    خیرپور لاڑکانہ روڈ پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے اسکواڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2شدید زخمی ہوگئے۔

    اےآر وائی نیوز خیر پور کے نمائندے نوید کھوڑو کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کے جج گاڑی میں سکھر سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ اس دوران اسکواڈ میں شامل موبائل پر گولیاں لگیں۔

    اچانک حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ دو اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے، شہید اہلکار اور زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خیرپور پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت مقبول شیخ جبکہ زخمی ہونے والوں کے نام اقبال ملانو اور صغیر احمد ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خیرپور سردار حسن نیازی بھاری پولیس نفری ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد حملہ آور واردات کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور سردار حسن نیازی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اے ٹی سی جج محفوظ ہیں، ان کے اسکواڈ پرحملہ ہوا ہے، یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا یا ڈکیتی کے دوران کچھ ہوا؟ اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

  • مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست شہری جاں بحق، اہلکار لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست شہری جاں بحق، اہلکار لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گمبٹ پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک زیر حراست شہری جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گمبٹ پولیس نے مبینہ تشدد سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش گمبٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بلا جواز گھر پر چھاپا مار کر آصف مہر کو گرفتار کیا تھا، بعد ازان پولیس اہلکار آصف مہر کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس پر ورثا نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔


    واٹر ٹینکر اور تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت 3 افراد کچل دیے


    ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او گمبٹ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، اور شہری کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوفی آصف مہر کے خلاف مقابلے، چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت 32 مقدمات درج تھے۔

  • خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

    خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

    خیرپور میں کتے کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے فیصل جمانی کے علاقے میں کتوں کے کاٹنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوا تھا، جس کا آج انتقال ہوگیا ہے، بچے کے لواحقین نے احتجاج جاری ہے۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے تلف کیے جائیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 20 روز میں کتوں نے 100 سے زائد لوگوں کا کاٹا ہے، کتوں کے کاٹنے کے 70 سے زائد کیسز اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ہفتے کی شام مچ اور مچ سے متصل کلی جلال آباد مری آباد میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے درجنوں بچے زخمی ہو گئے تھے جن کو ہنگامی طور پر مچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ویکسین بھی لگائی گئی، کتوں کے کاٹنے کی خبر سے پورا شہر خالی ہو گیا جبکہ ایک پاگل کتے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مار دیا ہے۔

  • پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹی نے پورے خاندان کو قتل کردیا

    پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹی نے پورے خاندان کو قتل کردیا

    خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل کی لرزہ خیز واردات میں بیٹی اور اس کا ساتھی ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں گذشتہ ماہ 17 اگست کو زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کے 13 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، واردات میں محنت گل بیگ، اس کی زوجہ، 8 بچے، بھائی اور 2 بھتیجے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس نے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان امیربخش بروہی اورشائستہ بروھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان نے گھروالوں کو کھانے میں زہر دینے کا اعتراف کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری ٹیم مقرر کی۔

    تحقیقات کے دوران نوجوان لڑکی مسماۃ شائستہ بروہی اور نوجوان امیر بخش بروہی کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے رشتے دار ان کی شادی پر راضی نہیں ہوئے جس پر ہم نے ان کو زہر دے کر مارنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں انہوں نے آٹے میں زہر ملایا زہریلے آٹے کی روٹی کھانے پر خاندان کے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچا کے گھر کھانا کھانے سے منع کیا تھا، تاہم انہوں نے کھانا کھا لیا تھا جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • کچے کے ڈاکو پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے

    کچے کے ڈاکو پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے

    کچے کے ڈاکوؤں کا راج شہر میں بھی برقرار ہے، ڈاکو جدید اسلحہ لیکر شہر میں پہنچے اور اپنے ساتھی ڈاکو محبوب ناریجو کو فائرنگ کرتے ہوئے پولیس تحویل سے چھڑا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر سینٹر جیل سے سکھر پولیس لائن کی پولیس قیدی محبوب ناریجو کو پیشی پر پیر گوٹھ عدالت کے کر آئی تھی اسی دوران ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ڈاکو کو چھڑا کر لے گئے۔

    ڈاکوں نے پولیس کو یرغمال بنایا اور ساتھی ڈاکوں کی ہتھکڑی کینچی سے کاٹ کر ساتھی ڈاکو کو کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی خیرپور کچے کی بھاری نفری لیکر روانہ ہو گئے ہیں ڈاکو دس موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور با آسانی پوری پولیس پکٹس کراس کرکے کچے کی طرف نکل گئے۔

  • ٹک ٹاکرز کی لاشوں والی کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    ٹک ٹاکرز کی لاشوں والی کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں جس کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، اس کار سے ایک شخص کے اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ایک کار سے دو ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملی تھیں، جن کی شناخت سیما خاصخیلی اور ظفر حاجانو کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے سے کر دی ہیں۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، فوٹیج میں کار سے ایک شخص کو اتر کر فرار ہوتے دیکھا گیا، کار سے اتر کر فرار ہونے والا شخص سفید کپڑوں میں ملبوس تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سے اتر کر فرار ہونے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کل تک خیرپور پولیس کہہ رہی تھی کے 79 فی صد یہ خود کشی کا کیس ہے، اب فوٹیج نے کیس کا رخ موڑ دیا ہے، ویڈیو کے مطابق 22 تاریخ کو 8 بجے خیبر کار کوثر اسپتال کے سامنے رکی، اس میں سے ایک شخص اتر کر فرار ہوا۔

    پولیس نے فوٹیج ملنے کےبعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کے ملنے والے موبائل فون سے اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹک ٹاکرز کے ساتھ کار میں سوار شخص کون تھا، اور آخری وقت ان کی کس سے ملاقات یا فون پر بات ہوئی تھی۔

  • خیرپور انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے

    خیرپور انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے

    خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ رقم پر پندرہ دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور کی ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کے 70 کروڑ سے زائد کی رقم نکال لی، ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز کی رقم سے 15 دنوں میں ہاتھ صاف کر لیے۔

    اے آر وائی نیوز نے رقم ریلیز کرنے کے دستاویزات حاصل کر لیے، ترقیاتی فنڈز کے ریلیز آرڈر پر ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ کے دستخط موجود ہیں، دستاویزات کے مطابق جن منصوبوں کی مد میں رقم نکالی گئی ہے ان میں سافٹ پیور، ڈرینیج اسکیم، اور سی سی بلاکس شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے۔

  • خیر پور: بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان

    خیر پور: بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان

    کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں حالیہ بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور میں حالیہ بارشوں سے کھجور کے باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

    محکمہ زراعت سندھ کی ریسرچ ٹیمز سروے کرنے کے لیے ضلع خیر پور پہنچ گئیں، افسران سروے کر کے رپورٹ مشیر زراعت منظور وسان کے حوالے کریں گے۔

    منظور وسان کا کہنا ہے کہ سروے مکمل ہونے کے بعد خیر پور کے کاشت کاروں کی مدد کی جائے گی، خیر پور میں کھجور کے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے، حکومت سندھ ازالہ کرے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، خیرپور کو کھجور کی پیداوار کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

    پاکستان میں تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ پر کھجور کے باغات موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ ایکڑ پر صرف خیر پور میں موجود ہیں۔

  • شاہ لطیف یونیورسٹی واقعے پر چیف جسٹس کا نوٹس، حکام طلب

    شاہ لطیف یونیورسٹی واقعے پر چیف جسٹس کا نوٹس، حکام طلب

    کراچی: خیرپور میں یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے منگل 28 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر خیر پور اور ایس ایس پی خیرپور کو طلب کرلیا ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس نے شاہ لطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    افسوسناک واقعے پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے بھی واقعہ کی علیحدہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یونیورسٹی بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: خیرپور: طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

    واقعے سے متعلق طالبہ خوشبو بھٹی نے بتایا کہ صفدر وسان زبردستی بس کو روک کر مسلح لڑکوں کے ساتھ سوار ہوا، ملزمان نے بس میں سوار طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    طلبہ کے اغوا اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پر یونیورسٹی طلبا شدید مشتعل ہوئے اور انہوں نے رانی پور کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا۔

    احتجاجی طلبہ کا موقف تھا کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے جب ملزمان گرفتار نہیں ہونگے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔