Tag: khairpur accident

  • لاہور: ڈیفنس میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم،3افرادجاں بحق

    لاہور: ڈیفنس میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم،3افرادجاں بحق

    لاہور: علاقہ ڈیفنس میں ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفس کے فیزنمبر 8 میں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تینوں لاشوں اور زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ٹرک کوقبضے میں لے لیا گیا۔

  • خیرپور: ٹرالر اور کار میں تصادم ، 5افراد جاں بحق، 2زخمی

    خیرپور: ٹرالر اور کار میں تصادم ، 5افراد جاں بحق، 2زخمی

    خیرپور : رانی پور کے قریب روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا۔

    خیرپور کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرالرکے تصادم نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    حادثہ کراچی سے جعفرآباد جاتے ہوئے کنب کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ سے بتایا جارہا ہے ۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • خیرپورحادثے کا مقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف درج

    خیرپورحادثے کا مقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف درج

    خیر پور: مسافر بس حادثےکامقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف درج کرلیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، خیرپورٹریفک حادثے نے جہاں پورے ملک کو سوگوارکردیا وہیں ایک اچھی پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ افسوس ناک سانحہ کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار روڈ حادثےکامقدمہ درج ہواہے۔

    خیر پورسانحےکامقدمہ سی سیکشن تھانہ کےایس ایچ اوعامر جان پٹھان کی مدعیت میں نیشنل ہائی وےاتھارٹی کیخلاف درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ دھوکا دہی اور دوسروں کونقصان پہنچانے کی دفعات تین سو سینتیس اورچارسوستائیس کے تحت درج کیاگیاہے۔،

    اے ایس پی مسعودبنگش کے مطابق این ایچ اےافسران اورانجینئرزکی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جوذمہ داروں کوچوبیس گھنٹے میں گرفتارکرلے گی ۔

    واضح رہے کہ منگل کی صبح سوات سے کراچی جانے والی بس کو خیر پور میں ٹھڑی بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا تھا،جس میں باسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جبکہ زخمیوں میں سےبعض کی حالت تشویشناک ہے۔

  • خیر پورحادثہ: جاں بحق 42افراد کی میتیں رسالپور سے سوات منتقل

    خیر پورحادثہ: جاں بحق 42افراد کی میتیں رسالپور سے سوات منتقل

    سوات : خیر پور ٹریفک حادثے میں جاں بحق بیالیس افراد کی میتیں سوات پہنچ گئیں ہیں، ہولناک حادثے نے باسٹھ افراد کی جان لی۔

    خیر پور ٹریفک کے اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سوات کے رہائشی بیالیس افراد کی میتیں رسالپور سے ایمبولینس کے ذریعے خوازہ خیلہ پہنچائی گئیں، وازہ خیلہ اسپتال میں میتوں کو شناخت کے بعدان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا، حادثے میں باسٹھ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

    اس سے قبل خیرپور حادثے میں جاں بحق چھالیس افراد کی میتیں لیکر سی ون تھرٹی طیارہ سکھر سے رسالپور پہنچا جس کے بعد میتیں رسالپور سے ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں، خیر پور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں منتقل کرنے کیلئے پاک فضائیہ کی جانب سے خصوصی طور پر فراہم کیا گیا سی ون تھرٹی طیارہ رسالپور پور پہنچا۔

    رسالپورمیں موجود میجر عامر جاوید نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اپنی بھرپورمدد کی یقین دہانی کرائی۔

    میڈیا سے گفتگو میں میجر عامر کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعدآگ لگنے سے بیشترافراد جھلس گئے تھے، شناخت میں مشکلات ہیں۔

    خیرپور کے المناک حادثے میں جاں بحق افرادکے غم سے نڈھال ورثا اپنے پیاروں کی میتیں رسالپور سے لیکر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ کسی کا بھائی مرا تو کسی کا بھتیجا تو کوئی اپنی چچی کی موت پر غمزدہ تھا، اہل علاقہ کا درد باٹنے کیلئے انجینئرامیر مقام بھی رسالپور پہنچے اور وزیراعلیٰ سندھ ڈی جی رینجرز سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

    خیرپور حادثے میں کئی خاندان اجڑ گئے، ایک گھر کے چھ افراد ابدی سفر پر روانہ ہوئے، ضعیف ارسلان خان مردہ خانے میں اپنے گھر کے چھ افراد کو شناخت کرکے غم زدہ ہے، جس کے بھائی ، بھابھی اورچار بھتیجیاں حادثے میں بچھڑ گئے۔

  • خیرپور ٹریفک حادثہ، صدرممنون حسین اور الطاف حسین کا اظہارِ افسوس

    خیرپور ٹریفک حادثہ، صدرممنون حسین اور الطاف حسین کا اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نےخیرپورٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے المناک سانحے پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خیرپورٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافرکوچ اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں باون سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر اہم شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، صدر ممنون حسین نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری امداد اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، گورنرسندھ عشرت العباد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    دوسری جانب خیرپور میں ٹریفک کے ہولناک حادثے میں درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے سوات سے کراچی آنے والی مسافربس اور ٹرک کے ہولناک تصادم کے نتیجے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اور انکے سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ہولناک حادثے کی تحقیقات کی جائے اور حادثے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

  • خیرپور:مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم،  57افراد جاں بحق

    خیرپور:مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 57افراد جاں بحق

    خیرپور: خیرپور کے قریب کراچی آنے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، بس اور ٹرک کے تصادم میں ستاون افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایم ایس خیرپور ستاون نے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

    سوات سے کراچی آنے والی بس اندوہناک حادثے کا شکار ہوگئی ، خیر پور کے قریب ٹھیڑی کے مقام پر بس اورٹرک کے خوفناک تصادم میں بس میں آگ لگ گئی، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر خیر پور سول اسپتال منتقل کیا گیا، جس میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

    ایم ایس سول اسپتال خیرپور زرائع کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سوگیا تھا، جس کے بعد بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ لاشیں بس میں پھنس گئیں جنہیں کرین سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، مرنےوالوں میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔

    حادثے میں ٹرک بس مکمل طور پر جل گئی،لاشوں کو بس کی باڈی کاٹ کرنکالنا پڑا۔

  • خیرپور:زائرین کی تیز رفتار وین الٹ گئی،2افرادجاں بحق،8 زخمی

    خیرپور:زائرین کی تیز رفتار وین الٹ گئی،2افرادجاں بحق،8 زخمی

    خیرپور : سچل سرمست کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

    ریسکو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پیر جوگوٹھ روڈ پر پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کا تعلق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ سے بتایا جارہا ہے، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو اپنے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔