Tag: Khairpur

  • پنجاب کے بعد سندھ میں خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کرکے 5 افراد کی اجتماعی زیادتی

    خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں 5افراد نے خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں خاتون کو3بچوں سمیت اغواکرکے5افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ واقعہ سوبھو دیرو تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے تشدد بھی کیا اور الزام لگایا کہ شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا تھا ، جہاں خاتون بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھی اور پٹرول ختم ہونے پر گاڑی بند ہوگئی، اس دوران دو ملزم کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کرخاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بچوں کےسامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    ملزمان نےایک لاکھ نقدی اورزیورات بھی لوٹ لیے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ خاتون کوزیادتی سے پہلے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    خیال رہے پنجاب پولیس کی جانب سے گجر پورہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات جاری ہے، تاہم مرکزی ملزم اب تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا ہے۔

  • خیرپور :  بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار

    خیرپور : بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ٹیچر گرفتار

    خیرپور: بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والے استاد سارنگ شر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، استاد کے روپ میں موجود یہ بھیڑیا بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور کے علاقے تھڑی میرواہ میں ٹیوشن پڑھانے والے انسان نما جانور استاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم سارنگ شر کو ایس ایچ او ٹھری میرواہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

    Image may contain: 1 person, standing

    اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور امیر مسعود مگسی نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید کھوڑو  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والا استاد سارنگ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو کیفر کردار پر پہنچائیں گے۔

    اس ملزم کے گھناؤنے عمل نے اساتذہ کے سر شرم سے جھکا دیئے، ملزم سارنگ شر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا اور اپنے ذاتی کمرے میں لےجا کر ان کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیو بھی بناتا تھا بعد میں طلبا اور ان کے والدین کو غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پیسے بھی بٹورتا تھا۔

    واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے2 لاکھ روپے مبینہ رشوت لے کر ملزم کو بھاگنے میں مدد کی اور بچوں کے اہلخانہ سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم سارنگ شر پچھلے ایک سال سے ٹیوشن سنٹر میں130 کے قریب طلبا کو پڑھاتا ملزم بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی مقامی یونین کا رہنما بھی تھا اور مختلف ریلیوں میں تقاریر بھی کرتا تھا۔

    استاد کے روپ میں موجود یہ بھیڑیا بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتا رہا، مقامی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او بچوں کے اہل خانہ کو اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

  • خیر پور: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی پر جیالے نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

    خیر پور: پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی پر جیالے نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

    خیرپور : پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے جیالے کارکن نے شکوہ کرکے انہیں پریشان کردیا، کارکن کا کہنا تھا کہ آپ کو الیکشن میں ہماری یاد آجاتی ہے اورجب ہم ملنے جاتے ہیں تو اپ کے پاس ٹائم نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں ایک شخصیت سے تعزیت کیلیے گئیں تھیں اس دوران ایک ناراض جیالے نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

    جیالے نے سوال کیا کہ الیکشن کے بعد آپ آج ہمیں دکھائی دیں، کیسے ہماری یاد آگئی؟ جب ہم آپ کے دروازے پر آتے ہیں تو آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا، کیا آپ کو صرف من پسند لوگوں کی قدر ہے۔

    جیالے کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دور کے جیالے ہیں، ہم آپ کو شہید بھٹو کی وجہ سے ہی ووٹ دیتے ہیں، بلدیاتی الیکشن قریب ہیں تو اب جیالوں کی تعزیتیں یاد آرہی ہیں؟

    جیالے کے سوالات سن کر رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ پریشان ہوگئیں اور کارکن کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے میں نے آپ کو نہ دیکھا ہو، یا کسی نے مجھے آپ کے بارے میں نہ بتایا ہو، اس لئے ملاقات نہیں ہوئی ہوگی۔

    نفیسہ شاہ نے کارکن سے کہا کہ پارٹی میں کوئی من پسند نہیں، ہمارے لیے ہر کارکن ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے۔

  • وزیراعظم کا ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلانے کانوٹس،  ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کا حکم

    وزیراعظم کا ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلانے کانوٹس، ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خیرپور میں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیرپورمیں ہندومذہب کی مقدس کتابیں جلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا واقعےمیں ملوث عناصرکےخلاف فوری کارروائی کی جائے اور حکومت سندھ معاملےپرمؤثر کارروائی کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات قرآن مجیدکی تعلیمات کےمنافی ہیں۔

    یاد رہے 3 روز قبل خیرپور میں سندر شیوا منڈلی مندر میں نامعلوم افراد نے گھس کر ہندوؤں کے مقدس کتابوں کو آگ لگادی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر اور سکھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ہمراہ مندر کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ پر مندر کی بے حرمتی کا نوٹس لیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی ایکتا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، حکومت صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپور کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی وین اور کار سے ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 15 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ مٹھن میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکوئوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل اور اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ایک ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلوں میں انعام یافتہ ڈاکو، اشتہاری ملزم، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس مقابلوں میں آٹھ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔کاروائیوں میں چھینی گئی ایک کار اور پندرہ موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ہیں جومالکان کے حوالے کردی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

    حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔

  • خیرپور: مسافر وین اورٹرالر میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    خیرپور: مسافر وین اورٹرالر میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں لاڑکانہ پل پرٹنڈو مستی کے قریب مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈو مستی اور لاڑکانہ پل کے مقام پرمسافر وین اورٹرالر میں تصادم ہوا جس سے 5 مسافر جان کی بازی ہار گئےجبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت وڈیرو شیر اور علی گل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر تین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ٹنڈو مستی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسی اسپتال لایا گیا۔

    شیخوپورہ میں بس الٹنے سے7 مسافرجاں بحق ‘ 30 زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 24 دسمبر 2017 کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبرکو کراچی اور نوری آباد کے درمیان سپرہائی وے پر ٹرالر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

    عمران خان کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

    خیرپور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا شوق پورا کرلیں، سندھ کے عوام عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سربراہ کی سیٹ پر اختلافات ہیں، اختلافات ختم نہ ہوئے تو ایم کیو ایم پاکستان ٹوٹ جائے گی۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نیب پہلے کرپٹ افراد کی تحقیقات کرے بعد میں میڈیا میں نام دے، نیب پہلے میڈیا میں نام دے کر پگڑی اتار رہا ہے، نیب نے سعد رفیق کا نام کرپشن تحقیقات کے لیے دیا ہے تو وہ انتظار کریں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست دان دورے کرتا ہے پر وہ عملی کام بھی کرے، کپتان سندھ کے دورے کرنے کا شوق پورا کرلیں، سندھ کے عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں: صحت کےشعبےکو بہتربنانےکےلیےاقدامات کررہے ہیں ‘خورشید شاہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کے لیے حمایت کردی اب شریف آدمی مزید کیا کرے تاہم سیاست میں تمام دروازے کھلے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی، سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے میری تو دعا ہے کہ خدا تمام سیاست دانوں کو اچھا اور نیک بنائے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی، اپنے دورے حکومت میں اسی لاکھ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور: قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھند اورتیزرفتاری کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت متعدد افراد کی جان لےگیا، خیرپور کی قومی شاہراہ پروارث گوٹھ کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے، مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی۔

    حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رسیکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکلا اور ایمبولینسز کے ذریعے سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی ، حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں :  بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی


    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور حادثےمیں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرکو زخمیوں کےعلاج اور جاں بحق افراد کے ورثا کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےحادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرخیرپور نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ  20افرادجاں بحق اور 7زخمی ہیں، جاں بحق 19 افراد کا تعلق رانی پور اور ایک کا گھوٹکی سےتھا، محفوظ لوگوں میں7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور اور پھل بیچنے والے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی بند کرے، میئرکراچی کوآئینی اختیاردیئے، مرادعلی شاہ

    وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی بند کرے، میئرکراچی کوآئینی اختیاردیئے، مرادعلی شاہ

    خیر پور : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بجلی کی بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،وفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کرنا بند کرے۔ ہم نے میئر کراچی کو آئین کے مطابق اختیار دیئے ہیں۔ جن کے خلاف جے آئی ٹی ہے وہ پہلے اپنی جان بچائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوفی بزرگ سچل سرمست کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعلی سندھ نے صوفی بزرگ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر منظور وسان بھی موجود تھے۔

    مراد علی شاہ کا نواز لیگ اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سندھ کو جان بوجھ کر بجلی نہیں دی جا رہی، لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ہے، یہ سندھ کے ساتھ سراسر ذیادتی کے مترادف ہے۔


    مزید پڑھیں : وفاق سندھ میں پانی کا بحران پیدا کررہا ہے، مراد علی شاہ


    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کو این ایف سی ایوارڈ نہ دینا ان کی آئینی ناکامی ہے، سندھ پرظلم بند کیا جائے۔

    میئر کراچی وسیم اخترکے اختیارات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو اختیارات آئین کے مطابق ملے ہیں، منظور شدہ قوانین سے ہٹ کر اختیارات نہیں دے سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فنڈز قوانین کے مطابق دیئے جا رہے ہیں، سندھ اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کتنے فنڈز دیئے اور وہ کتنے کہاں اور کیسے استعمال ہوئے۔