Tag: khalid lango

  • سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد

    سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد

    کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خالد لانگو کے وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ خالد لانگو نیب کی تحویل میں نوے روز ریمانڈ پر رہے، اب وہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں ہیں۔

    وکلاء کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیش آگے نہیں بڑھ رہی نہ اب تک خالد لانگو پر کوئی الزام ثابت ہوا ہے، خالد لانگو طبیعت بھی ناساز ہے اس لئے عدالت انھیں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    سماعت میں نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میگا کرپشن کیس انتہائی اہم ہے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، انتہائی محتاط انداز میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خالد لانگو کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔


    مزید پڑھیں : مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا


    یاد رہے کہ خالد لانگو کو پچیس مئی دوہزار سولہ کو مشتاق رئیسانی میگا کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مشتاق احمد رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے اور لاکھوں مالیت کے سونا برآمد ہوا تھا۔

    خیال رہے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد مشیر خزانہ میرخالد لانگو نے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو تفتیش کے لیے پیش کیا تھا، جس کے بعد نیب نے ان کے تین بار سمن جاری کیے،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے اور روپوش ہوگئے اور اچانک اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوکر عبوری ضمانت منظور کروائی تھی۔

  • کرپشن کیس :سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کرپشن کیس :سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو چودہ روزہ ریمانڈ کے بعد کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں عدالت نے خالد لانگو کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ۔

    یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو احاطہ عدالت سے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا، خالد لانگو نے مشیرخزانہ کے عہدے سے اُس وقت استعفیٰ دیا تھا، جب سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

    بلوچستان میں اس سکینڈل میں اب تک میر خالد خان لانگو اور سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے علاوہ چار دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    خالد خان لانگو 2013 کے عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر ضلع قلات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔