Tag: khalid maqbol

  • ’’پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کر رکھا ہے‘‘

    ’’پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کر رکھا ہے‘‘

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کررکھا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے وہ سرکاری طاقت ہے، ہم کسی طاقت کا نہیں عوامی مظاہرہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ کورونا کورونا کررہے ہیں دوسری طرف عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں، ہم نے اپنے حصے کی قربانی دی، اب ان کی باری ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ووٹ کی قدر نہیں ہوگی تو سڑکیں بولتی ہیں اور دیواریں رنگین ہوتی ہیں، دنیا سے جب انصاف نہیں ملتا تو پھر سڑکیں انصاف کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی کی جاگیر نہیں، جو ایم کیو ایم میں رہتا ہے اسے پارٹی قوانین کو ماننا پڑتا ہے، فاروق ستار یا ایم کیو ایم سے الگ ہونے والوں کو صحیح غلط کا سوچنا چاہئے، فاروق ستار کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ نواز شریف اداروں پر تنقید کررہے ہیں ان سے پوچھا جاسکتا ہے، کوئی اور ایسی باتیں کرتا تو وہ غدار تھا، حالات تبدیل ہوگئے کوئی اس طرح کی باتیں کررہا ہے تو ہم کس سمت کھڑے ہیں، ہم ان بیانات کے بعد تاریخ کے بائیں یا دائیں طرف کھڑے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کو آج دھاندلی نظر آرہی ہے، جب دوسرے کہتے تھے تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جاتے تھے۔

  • ایم کیو ایم نے حقوق کراچی مارچ میں علیحدہ صوبے کا نعرہ لگادیا

    ایم کیو ایم نے حقوق کراچی مارچ میں علیحدہ صوبے کا نعرہ لگادیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے حقوق کراچی مارچ میں علیحدہ صوبے کا نعرہ لگادیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ریاست پاکستان ہماری ہجرت کا صدقہ ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبہ تو بننا ہے، نام تم طے کرلینا جغرافیہ ہم طے کرلیں گے، ایم کیو ایم کو اختیار ملا تو ملیر، لالوکھیت، لیاری میں مقامی پولیس ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، ہم 14 اگست کو پاکستان آئے تم کب آئے؟ زرداری قبیلے کا تعلق سندھ سے کیا ہے، تم کب آئے تھے، صوبے سے متعلق فیصلے کے لیے اکتوبر، نومبر میں دوبارہ نکلیں گے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پیکیج کے وعدے ہر جگہ ہیں لیکن عملدرآمد کہیں نہیں، ہمارے مطالبات اب ایک مطالبے میں ڈھل گئے ہیں، جنہوں نے پاکستان بنایا تھا وہی پاکستان بچاسکتے ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ مردم شماری میں ہماری آدھی آبادی لاپتا کردی گئی، جب مردم شماری صحیح نہیں کرسکے تو مردم شناسی کیسے کرپاؤ گے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت یہ ہے جس کے پاس جہاں کا مینڈیٹ ہو حکمرانی بھی اسی کی ہو، خیرپور، لاڑکانہ سے آکر کراچی پر راج کیا جارہا ہے۔

  • متروکہ سندھ کی زمین ہماری ہے جس پر صوبہ بنانے کا حق رکھتے ہیں: خالد مقبول

    متروکہ سندھ کی زمین ہماری ہے جس پر صوبہ بنانے کا حق رکھتے ہیں: خالد مقبول

    حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متروکہ سندھ کی زمین ہماری ہے جس پر صوبہ بنانے کا حق رکھتے ہیں، ہماری نئی نسل یہ حق حاصل کرکے رہے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبہ ہمارا حق ہے ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایم کیو ایم کا صوبے کا مطالبہ حب الوطنی کے عین مطابق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے بنیں گے تو پورے پاکستان میں بنیں گے، آج لوگوں کو ہماری بات سننا پڑرہی ہے، حکومت میں جانے کے باوجود ایک بھی مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے۔

    پیپلزپارٹی نے مہاجروں کے حقوق غصب کیے، خالد مقبول صدیقی

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم کے نام پر تعلیمی میدان کے دروازے ایک قوم پر بند ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے ہمیں ہماراحق دلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت ہے حکومت کوئی اور بنارہا ہے، مالی اور انتظامی طور پر بلدیاتی نظام خود مختار ہونا چاہیے، سندھ کا معذور ٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام آئین سے متصادم ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی گفتگو میں سچائی نظر آرہی ہے، امید ہے مطالبات پورے ہوں گے، 2013 میں ہمارے 24 اراکین اسمبلی تھے لیکن کسی کو ضرورت نہیں تھی، آج ہمارے 7 اراکین اسمبلی 24 سے بھاری ہیں۔

  • ہم یکجا ہوکر الیکشن لڑیں گے، میں تقسیم کے خلاف ہوں: فاروق ستار

    ہم یکجا ہوکر الیکشن لڑیں گے، میں تقسیم کے خلاف ہوں: فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم یکجا ہوکر الیکشن لڑیں گے، میں تقسیم کے سخت خلاف ہوں، ہمارا مقصد ہر حال میں تقسیم کو روکنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز کے باہر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان میں کوئی تقسیم نہیں، مہاجر اور مظلوم کی یکجہتی کو ہر حال میں قائم رکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے ایم کیوایم کو ہر الیکشن میں نمایاں کامیابی دی، ہمیں ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے رہنا ہے، صرف الیکشن ہی نہیں ہمیں اس یکجہتی کو آگے بھی قائم رکھنا ہے، لوگوں کے لیے ہمارے یکجا ہونے سے بڑی کوئی عیدی نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آگے بھی ایک ہی رہے گی، ہمارا مقصد یکجہتی اور اتحاد کو قائم رکھنا ہے، لوگوں کو موقع دینا ہے کہ وہ سراٹھا کر زندگی گزار سکیں، لوگ اتنے ماہ ہماری وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار رہے، ہم قوم اور کارکنان سے معافی مانگتے ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج اکھٹا ہونے سے چاند رات کو چار چاند لگ گئے، عید کا مزا دوبالا ہوگیا، ایم کیو ایم ایک جماعت ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خلوص، معیار اور قابلیت کو اپنی جگہ ملے گی، ان چند دنوں میں ایم کیو ایم کی طاقت کا اندازہ ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • حیدر عباس رضوی اگر مطلوب ہوتے تو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیے جاتے: خالد مقبول

    حیدر عباس رضوی اگر مطلوب ہوتے تو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیے جاتے: خالد مقبول

    کراچی: ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے حیدر عباس رضوی کی آمد اور روانگی سے متعلق کہا ہے کہ اگر وہ کسی کو مطلوب ہوتے تو ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیے جاتے، ان کی آمد پر کسی کو تشویش نہیں تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدر عباس چپ چھپا کر نہیں سب کے سامنے آئے تھے کسی کو مطلوب تھے تو ائیرپورٹ پر ہی دھر لیتے، وہ اپنی والدہ سے کیا وعدہ پورا کرنے آئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ حیدر عباس رضوی کے پاس دہری شہریت ہے فی الحال وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، ان سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


    ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی واپس کینیڈا روانہ ہوگئے


    خیال رہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی 6 جون کو اچانک کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے بعد ازاں وہ اچانک ہی اگلے روز کینیڈا چلے گئے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حیدر عباس کراچی اپنے اہل خانہ اور پارٹی قیادت سے ملنے آئے تھے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ حیدر عباس رضوی کا استقبال رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری اور فرقان اطیب نے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کنونیئر اور ڈپٹی کنونیئرز سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑے بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر قائم خانی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، متحدہ رہنما نے فیصلے کو پارٹی انتشارکا نتیجہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے آڈیو پیغام میں ایم کیو ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے چند اراکین نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، کیوں کہ اب پارٹی میں کوئی روکنے والا نہیں رہا، اگر روکنے والا ہوتا تو پارٹی انتشار کا شکار نہیں ہوتی۔


    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گذشتہ کئی دنوں باہمی اختلافات کا شکار ہے، اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کے متعدد رہنما انتشار کے تنگ آکر پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ متعدد رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ پانچ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن کے لیے فاروق ستاراورخالد مقبول ایک ہوگئے، مشترکہ امیدواروں‌ کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کے لیے فاروق ستاراورخالد مقبول ایک ہوگئے، مشترکہ امیدواروں‌ کا اعلان

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراورخالد مقبول صدیقی نے سینیٹ کے انتخابات میں مشترکہ امیدوارلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان اور اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے بتایا کہ پانچ نام اتفاق رائے سے منظور کیے گئے ہیں۔

    جنرل نشست پر فروغ نسیم، کامران ٹیسوری امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ نشست پرعبدالقادرخانزادہ، خاتون کی نشست پرنگہت شکیل جبکہ اقلیت کی نشست پرسنجے پروانی ہمارے امیدوار ہیں، حامی جماعتوں سےبات چیت جاری ہے، ہم پانچوں سیٹوں پر کامیاب ہونگے۔

    اسلام آباد میں فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کافی عرصے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیبل پرایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔

    اپنی گفتگو میں فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف رائے کے باوجود ہم اپنی اپنی پوزیشنز پر قائم نظر آئے، اس تمام عرصے کے دوران ہمارے درمیان ثالثی کا عمل بھی چلتا رہا اور براہ راست بھی ایک دوسرے سے رابطے میں رہے، جس کی تصدیق خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کے معاملےپر یکسوئی پیدا کی ہے، سینیٹ الیکشن سے متعلق ہمارے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے ہمارے5امیدوارہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہو یا اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حتی الامکان یہی کوشش ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو یکجا رکھیں، مدد کرنے پر میرے اور خالدمقبول کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئی شروعات کیلئےسینیٹ الیکشن پہلامرحلہ تھا،اس پراتفاق ہوگیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے خواتین، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدواروں کا مل کراعلان کردیا ہے، جنرل نشست پرہمارے امیدوار فروغ نسیم،ہیں اور فاروق بھائی کے امیدوارکامران ٹیسوری ہیں، کل سندھ کے شہری علاقوں کوان کاحق ملے گا۔

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ یہ فارمولہ میں نے ہی فاروق بھائی کو دیا تھا، فاروق بھائی کو کہا تھا کہ یہ سیٹ امانت ہے، میری جگہ کوئی اورہوتا تو آج خلیج مزید بڑھ جاتی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی سیٹ پر اختلاف علامتی تھا اصل وجہ کوئی اور ہے، کامران ٹیسوری اور فروغ نسیم کو میری تین تہائی اکثریت نے امیدوارنامزد کیا ہے، فروغ نسیم کو بھی اپنا ہی امیدوارمانتا ہوں، ہم ایک کھلی کتاب ہیں، عنوان مل کرطےکرلیں گے۔

  • آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    بنوں :سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کہتے ہیں کہ آئی ڈی پیز حکومتی امداد سے مطمئن ہیں قبائیلوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے کہا قبائلیوں کی قربانی بڑی قربانی ہے،رائیگاں نہیں جائے گی۔

    حکومت سے ملنے والی امداد سے متاثرین مطمئن ہیں۔ سابق گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان متاثرین میں عید تحائف تقسیم کیے۔ جس کا بندوبست لاہور کی جذبہ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تحائف کی تقسیم کے دوران سابق گورنر پنجاب قبائیلوں میں گھل مل گئے اور انہیں مشکلات برداشت کرنے پر مزید حوصلہ بھی دیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کا کہنا تھا حکومت آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔