Tag: khalid maqbool siddiqui

  • فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اراکین ہمارے پاس آرہے ہیں جانے والے بھی آئیں گے، فاروق ستار کہاں جائیں گے انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اتنی تقسیم نہیں جتنا مخالف سمجھ رہے ہیں، ایک وقت ایسا آئے گا جب سب ایک جگہ کھڑے ہوں گے۔

    ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا اصل چہرہ پی آئی بی والوں سے پوچھیں تاہم ایم کیو ایم جب میدان میں اترے گی تو چھا جائے گی۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے تو بطور کارکن کام کرنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے، ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستار آئیں اور بہادر آباد آکر کام کریں، ان کے وقار کی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    کراچی: کیوایم ایم بہادرآباد کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق ستارایک ہفتے میں بہادر آباد آکر معاملات سنبھال لیں، اگر سترہ اپریل کے بعد آئے، تو بہ طور کارکن کام کرنا پڑے گا.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادراآباد نے پی آئی والوں کو واپس آنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی. خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر اراکین 5 فروری سے پہلے والی پوزیشن پر عزت و وقار سے پارٹی میں واپس آجائیں.

    خالد مقبول کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی بہادرآباد کو تحلیل کرنے کی تجویز نہیں مان سکتے. ایک شخص کی فیس سیونگ کے لیے پوری پارٹی کو داؤ پر لگانا ممکن نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی نے معطل کیا تھا، وہ کارکن کی حیثیت سے واپس آجائیں، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے.

    ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جو بھی پارٹی میں واپس آئے گا، وہ ایک کارکن کی حیثیت سے آئے گا جس کی ذمہ داری کا تعین وقت کی مناسبت سے کیا جائے گا.


    انتخابات میں کراچی کے عوام بیلٹ پیپر پر صرف پتنگ کو ڈھونڈیں گے: خواجہ اظہار الحسن


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار سےکوئی ذاتی جھگڑا نہیں‘ خالد مقبول صدیقی

    فاروق ستار سےکوئی ذاتی جھگڑا نہیں‘ خالد مقبول صدیقی

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پارٹی معاملات افہام وتفہیم سے حل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جوبھی فیصلہ کرے اسے تسلیم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھائیوں کے درمیان چھوٹے چھوٹے مسائل ہوتے رہتے ہیں، ہم مسائل کومل کرحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار کوکئی بارپیشکش کرچکے، آئیں اورپارٹی سنبھالیں، چاہتے ہیں پارٹی آئین پرمن و عن عمل کیا جائے۔

    ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے رہنما نے کہا کہ فاروق ستار سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، پارٹی معاملات افہام وتفہیم سے حل کرلیں گے۔


    بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہےلیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی‘ فاروق ستار


    خیال رہے کہ دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جس نے کبھی آئین کھول کر نہیں دیکھا وہ بھی اب آئین پڑھ رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس پی کی ریلی کے لیے دعا گو ہیں، خالد مقبول صدیقی

    پی ایس پی کی ریلی کے لیے دعا گو ہیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل پر آواز اٹھانے والوں کی حمایت کریں گے ، پی ایس پی کی کل ہونے والی ریلی کے لیے دعا گو ہیں۔

    کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر کے عوام سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، مصنوعی سہارے پر چلنے والوں کو کراچی کے عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں مصطفیٰ کمال کل 10 لاکھ لوگ جمع کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں تاہم ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے مسائل پر آواز اٹھانے والوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

    یاد رہے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور عوام کو ریلیف نہ ملنے کے خلاف کل شاہراہ فیصل ایف ٹی سی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔

    مصطفیٰ کمال نے ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کراچی کی مختلف چھوٹی بڑی جماعتوں  اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

  • وسیم اختر کو کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا میئر وہی بنیں گے، خالد مقبول صدیقی

    وسیم اختر کو کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا میئر وہی بنیں گے، خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد: ممبر قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وسیم اختر کو کراچی کی عوام نے منتخب کیا ہے اگر وہ جیل میں بھی ہیں تو میئر بھی وہی بنیں گے۔

    اس بات کا اظہار انہوں نے حیدرآبادمیں بارش سے متاثرہ علاقے لطیف آباد نمبر11کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ’’کراچی کے میئر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا، ہم اسے انا کا مسئلہ نہیں بنائیں گے ہاں مگر اس معاملے میں کسی کی دھونس اور دھمکی میں بھی نہیں آئیں گے۔ وسیم اختر کو کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا ہے اور میئر کراچی بھی وہی بنیں گے ‘‘۔

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ’’موجودہ صورتحال میں پیغامات اور پریشر کی صورت میں غیر اعلانیہ طور پر اقدامات کی شکل میں یہ بھی دباؤ ہے کہ وسیم اختر کو میئر شپ کے عہدے سے دستبردار کرایا جائے لیکن انہیں دستبردار صرف اور صرف ہمارے قائد ہی کراسکتے ہیں‘‘۔

    اُن کا  کہنا تھا کہ ’’پیپلز پارٹی کی حکومت قدرتی آفات کو بھی کرپشن کے لیے نادر موقع سمجھتی ہے، پیپلز پارٹی نے مقامی حکومتوں کا جو نظام دیا ہے وہ آئین سے متصادم ہے لیکن پھر بھی ہمیں اجازت تو دی جاتی کہ ہم اپنے ہاتھوں سے صفائی تو کرتے اور جب ہم نے کراچی اور حیدرآبادمیں صفائی کی کوشش کی تو منتخب یوسی چیئرمینوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف ہمارے نصیب میں ہی ہے کہ تقاریر کرنے اور سننے پر بھی مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ آج قومی اسمبلی میں جو بھی تقاریر کی گئیں کیا ان پر بھی مقدمات بنیں گے‘‘۔ بعدازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بارش سے متاثرہ علاقوں اور کے کے ایف کے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا، اس دوران متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

  • جنہوں نےلاڑکانہ کاپانی نہیں پیاوہ وہاں سےالیکشن لڑیں گے،خالدمقبول

    جنہوں نےلاڑکانہ کاپانی نہیں پیاوہ وہاں سےالیکشن لڑیں گے،خالدمقبول

    کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ جنھیں کھبی لاڑکانہ کے مچھرنے کاٹا نہیں اور جنھوں نے کبھی لاڑکانہ کا پانی نہیں پیا وہ اب وہاں سےالیکشن لڑیں گے۔

    ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس سوسائٹی میں سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم،ایم کیو ایم لیگل ایڈکمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے کی جانب سے وکلاء برادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جنھوں نے لاڑکانہ کے نلکے کا پانی نہیں پیا وہ اب وہاں سے الیکشن لڑیں گے اورغریب عوام کے رہنما بنیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ خاندانی سیاست کے باعث آج ایوان ایوان کم اور سیاسی دکان زیادہ نظر آتی ہے،عدالتیں گونگی بہری اور آئین مفلوج ہے۔

  • ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    ایوان کو خاندانی دکان نہیں سمجھنا چاہئیے،خالد مقبول

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی منزل پر جمہوریت کے راستے سے پہنچ سکتا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اگرسازش ہے تو بےنقاب کریں اور اگرغلطی ہے تو تسلیم کی جائے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ طاقت کو استعمال نہ کرنے کا فلہ روایت بننا چاہیئے، وزیرِاعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اُن سے بڑے پن کی توقع ہے، جمہوریت کی پرورش کی ہوتی تو چند ہزار لوگ جمہوریت کوچیلنج نہ کرتے۔

    اگر ہم سول نافرمانی کا اعلان کرتے تو ہم پر آرٹیکل 6 لگا دیا جاتا لیکن دھرنا دینے والی جماعت کے سربراہ نے سول نافرمانی اور ہنڈی کے ذریعے پیسے لانے کے لئے عوام کو مشورہ دیا، ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ کل خوشخبری سنائی گئی کہ وہ کراچی آکر شہر کو آزاد کرائیں گے۔

    انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کو آزاد کرانے والے پہلے کشمیر کو آزاد کرائیں، پاکستان سب کیلئے ہے اور سب اس کے برابر کے شہری ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات صبر وبرداشت اور قربانی کے متقاضی ہیں اور ہم اپنے حصے کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مظاہرین کےلیے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، جبکہ جن کی میں نمائندگی کرتا ہوں اُن پر ربڑ کی گولیاں نہیں چلتی بلکہ آتش سے بھری فولادی گولیاں سینوں پراُتری جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان کو خاندانی دکان سمجھنے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔

  • دھرنا دینے والوں کے جائزمطالبات پرغورکیا جائے، ایم کیوایم

    دھرنا دینے والوں کے جائزمطالبات پرغورکیا جائے، ایم کیوایم

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ، ارکان قومی و صو بائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور سیکٹر کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔

    اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا، اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار ، حیدر عباس ضوی ، کنور نوید جمیل، کنورخالدیونس ، بابر غوری ، نسرین جلیل ، احمدسلیم صدیقی ، اسلم آفریدی، خالد سلطان اور کہف الواری، موجود تھے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں مثالی ہیں، وہ محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی جراتمندانہ پالیساں آئندہ بھی ملک بھر کے مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے افہام وتفہیم سے معاملات حل کرے ،تاحال حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات نہیں کررہی ہے ۔

    اجلاس میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

    اجلاس میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان سے بھی اپیل کی گئی کے وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، اجلاس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی وبقاء اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

  • کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی:سانحہ سی ویو کی تحقیقات کی جائیں گی، خالد مقبول

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سی ویو سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے اور سانحہ سی ویو کی تحقیقات کرانے اور آئندہ ایسے سانحہ سے بچنے کیلئے قانون سازی کرانے پر زور دیا ہے ۔

    خالد مقبول صدیقی نے سی ویو واقعے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا، اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی ذمہ داری کسی ایک پرنہیں بلکہ تمام متعلقہ لوگوں پرعائد ہوتی ہے، کسی ایک شخص کو الزام دینا ٹھیک نہیں، انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار پہلے دن سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔